UMA
UMA
UMA
#290
$2.46 USD
-3.73% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $207.45M |
حجم (24 گھنٹے) | $20.10M |
FDV | $302.30M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 9.69% |
کل سپلائی | $122.85M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $84.30M |
معلومات
Website |
$2.46
(-2.64%)$2.62
$2.46
(-10.15%)$3.26
UMA (UMA) کیا ہے؟
UMA، یا یونیورسل مارکیٹ ایکسَس، Ethereum (1ETH1) بلاک چین پر مبنی مصنوعی اثاثوں کی تخلیق کے لیے ایک پروٹوکول ہے۔ UMA کا آغاز دسمبر سن 2018 میں کیا گیا۔
اثاثوں کا وہ حصّہ جو مختلف بنیادی اثاثوں کی نمائندگی کرتے ہوئے، یکسساں قدر کا حامل ہو ’’مصنوعی اثاثہ‘‘ کہلاتا ہے۔ UMA خاص طور پر اپنے صارفین کو اقتصادی ترغیبات کے ذریعے محفوظ کردہ، خود بخود عمل درآمد کرنے؛ خود اپنا نفاذ کرنے والے مالیاتی کونٹریکٹس کو ڈیزائن اور تخلیق کرنے، نیز انہیں Ethereum بلاک چین پر عمل پیرا ہونے کے قابل بناتا ہے۔
قصّہ مُختصر، UMA ہم منصبوں کو حقیقی دنیا کے مالیاتی ڈیری-ویٹِوز (derivatives) جیسے، مستقبل، کونٹریکٹس فار ڈیفرینسس (contracts for differences) یا کل معاوضے کے تبادلے کو ڈیجیٹائز اور خودکار بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ دیگر کریپٹو کرنسیوں کی طرح ڈیجیٹل اثاثوں کی بنیاد پر اپنی تکمیل کرنے والے ڈیری-ویٹِو کنٹریکٹس کی تخلیق کو بھی ممکن بناتا ہے۔
UMA کے بانی کون ہیں؟
UMA کی مشترکہ بُنیاد Hart Lambur اور Allison Lu نے رکھی۔ Goldman Sachs کے تجارتی فلور پردونوں کی مُلاقات ہوئی تھی۔
سن 2005 میں، Lambur نے Columbia University سے کمپیوٹر سائنس میں گریجوئیشن کی ڈگری حاصل کی۔ UMA کے شریک بانی کے علاوہ، وہ رسک لیبز کے سی ای او اور شریک بانی بھی ہیں، جو یونیورسل مارکیٹ ایکسیس پروٹوکول تیار کرنے کی ذمہ دار کمپنی ہے۔
UMA اور Risk Labs سے پہلے، Lambur کولمبیا میں ریسرچ اسسٹنٹ کے طور پر اور Goldman Sachs میں سرکاری بانڈ ٹریڈر کے طور پر کام کرتے تھے۔ اُنہوں نے Openfolio کی بنیاد رکھی اور اس کی سربراہی بھی کی، ایک پرسنل فنانس ٹریکنگ پلیٹ فارم جسے اُنہوں نے سن 2017 میں Stone Ridge Asset Management کے ہاتھ فروخت کیا۔
Allison Lu نے Massachusetts Institute of Technology سے اکنامکس اور مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کی ہے۔
سن 2009 اور 2015 کے درمیان، اُنہوں نے Goldman Sachs میں نائب صدر کے طور پر کام کیا۔ Goldman Sachs میں ہی Lu اور Lambur کی ملاقات ہوئی تھی۔ بعد میں، Lu نے مالیاتی خدمات کی موبائل ایپ Tala کے ’’کریڈٹ اور لا حق خطرات کا تجزیہ‘‘ کرنے والے شعبے میں VP کی حیثیت سے کردار ادا کیا۔ وہ Ethereum پر مبنی پیئر-ٹو-پیئر(peer-to-peer) قرض دینے والے پلیٹ فارم One Daijo کی مشیر بھی رہ چکی ہیں۔
کیا چیز UMA کو منفرد بناتی ہے؟
Universal Market Access کے پیچھے موجود مرکزی خیال اس کے نام سے ہی ظاہر ہو جاتا ہے: یہ بلاک چین پر مصنوعی اثاثوں اور مالی معاہدوں کی تخلیق کے لیے ایک پروٹوکول ترتیب دے کر، مالیاتی ڈیریویٹیوز (derivatives) کی مارکیٹ کو جمہوری اور غیر مرکزی بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
روایتی مالیاتی مارکیٹیں قواعد و ضوابط اور تحویلی تقاضوں کی صورت میں بڑی بڑی رُکاوٹوں کی حامل ہیں، جو افراد کو ان میں شمولیت سے روکتی ہیں۔ خاص طور پر مُمکنہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے اپنے مقامی مالیاتی نظام سے باہر کی مارکیٹوں میں حصہ لینا، اکثر مشکل ہوتا ہے۔ در حقیقت یہ ایک جامع عالمی مالیاتی مارکیٹ کے نمودار ہونے کو روکتا ہے، اور کسی قسم کی شرکت کو محض اُن مٹھی بھر اداروں تک محدود رکھتا ہے، جو مطلوبہ مستعدی اور قانونی طریقہ کار کے تکلُّفات برداشت کر سکیں۔
دوسری طرف، UMA معاہدے Ethereum کے بلاک چین پر مبنی ہیں، جس کی بلا-اجازت نوعیت، دُنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر صارفین کو ڈیجیٹائزڈ ڈیریویٹوز چلانے، ان کی تجارت کرنے، اور اُنہیں تخلیق کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس قسم کی دسترس دنیا بھر کی ترقی پذیر معیشتوں کے لیے خاص طور پر اہم ہے، جہاں مالیاتی ادارے اکثر پختگی سے دور دکھائی دیتے ہیں، جس کے سبب مقامی مارکیٹ کے شرکاء کُچھ تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
متعلقہ صفحات:
کیا آپ ایسے مزید منصوبوں کے مُتلاشی ہیں، جن کا مقصد مالیاتی صنعت میں دخل اندازی کرنا ہے؟ ہمارا DeFi صفحہ دیکھیے۔
Ethereum کے بارے میں مزید معلومات تک دسترس حاصل کیجیے؛ وہ پلیٹ فارم جو UMA پر مبنی ہے۔
کُل کتنے UMA (UMA) کوائنز گردش میں ہیں؟
UMA یونیورسل مارکیٹ ایکسیس پروٹوکول کا حاکمیتی ٹوکن ہے، یعنی اس کے حاملین کو پروٹوکول کے پیرامیٹرز اور سسٹم اپ گریڈ میں تبدیلیوں پر رائے دہی کا حق حاصل ہے۔
UMA کی کل سپلائی 100 ملین ٹوکن سے کچھ زیادہ ہے، جن میں سے تقریباً 55 ملین اکتوبر سن 2020 تک کے ڈیٹا کے مُطابق، گردش میں تھے۔
کل سپلائی میں سے، پروجیکٹ کی ابتدائی کوائن کی پیشکش (ICO) کے دوران 2 ملین ٹوکن فروخت کیے گئے۔ 48.5 ملین پروجیکٹ کے بانیوں کے لیے مختص کیے گئے؛ 35 ملین پروٹوکول کے ڈویلپرز کے لیے انعامات کے طور پر الگ رکھے گئے اور 14.5 ملین مستقبل میں فروخت کرنے کے لیے نامزد کردئیے گئے۔
رائے دہندہ کو شرکت کی ترغیب دینے کے لیے، جب بھی نیٹ ورک پر رائے شُماری ہوتی ہے، موجودہ UMA سپلائی کا 0.05% کے برابر افراط زر سے متعلق ایک انعام، ان کے موجودہ حصہ کے تناسب سے فعال ووٹرز میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔
BNB نیٹ ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Ethereum ،UMA بلاک چین کے اوپر چلتا ہے، جس کے نتیجے میں، وہ اسی پروف-آف-ورک ہیش فنکشن Ethash کے ذریعے محفوظ رہتے ہیں۔
آپ UMA (UMA) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
UMA متعدد کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر دستیاب ہے، جن میں سے کچھ بڑے نام یہ ہیں:
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|