کرپٹوکرنسی

Uniswap

Bitcoin

Uniswap

UNI

#22

$12.90 USD

-5.17% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$7.75B

حجم (24 گھنٹے)

$393.07M

FDV

$12.90B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

5.07%

کل سپلائی

$1.00B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$600.48M

معلومات

Website

$12.90

(-0.97%)
Price change 1h

$13.82

High 24h

$12.90

(-4.96%)
Price change 7d

$15.54

High 7D

Uniswap (UNI) کیا ہوتا ہے؟

Uniswap ٹریڈنگ کا ایک غیر مرکزیت پر مبنی پروٹوکول ہے، جو کہ غیر مرکزیت پر مبنی فنانس (DeFi) ٹوکنز کی خودکار ٹریڈنگ کی سہولت کاری میں اپنے کردار کے لیے جانا جاتا ہے۔

نومبر 2018 میں شروع ہونے والی خودکار مارکیٹ میکر (AMM) کی یہ مثال، یعنی Uniswap کی مقبولیت میں اس سال خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جس کا سہرا DeFi کے وجود اور اس سے متعلقہ ٹوکن کی ٹریڈنگ میں اچانک اضافے کو جاتا ہے۔

Uniswap کا مقصد، روایتی ایکسچینجز پر ہونے والی ٹریڈنگ کے مقابلے میں اپنی ٹریڈنگ کے تجربے کو بہتر بناتے ہوئے، ٹوکن کی ٹریڈنگ کے عمل کو خودکار رکھنا اور ایسے ہر فرد کے لیے مکمل طور پر کھلا رکھنا ہے جس کے پاس ٹوکنز موجود ہیں۔

Uniswap خودکار حل کے ساتھ لیکویڈیٹی کے مسائل کو حل کرتے ہوئے مزید تاثیر پیدا کرتا ہے، جس کے ذریعے وہ ایسے] مسائل سے بچ جاتا ہے جن کا سامنا ابتدائی غیر مرکزیت پر مبنی ایکسچینجز کو رہتا تھا۔](https://coinmarketcap.com/alexandria/article/top-decentralized-exchanges-dex)

ستمبر 2020 میں، Uniswap نے مزید ایک قدم آگے بڑھایا اور پروٹوکول کے سابقہ صارفین کو اپنا گورننس ٹوکن، یعنی UNI فراہم کیا۔ اس سے منافعے کے امکان کے ساتھ ساتھ صارفین کی اپنے مستقبل کی راہ کا تعین کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا — جو کہ غیر مرکزیت پر مبنی اکائیوں کا ایک دلچسپ پہلو ہے۔

Uniswap کے بانیان کون ہیں؟

Uniswap کو اس منصوبے کے تحت بنایا گیا کہ ایک وسیع پیمانے پر سامعین کے لیے Ethereum پر AMMs کو متعارف کروایا جا سکے۔ اس پلیٹ فارم کے تخلیق کار، Ethereum کے ڈویلپر Hayden Adams ہیں۔

Uniswap کو حتمی شکل دینے سے قبل Adams نے کئی پراجیکٹس پر کام کیا، اور ان کے کام کی اطلاع براہ راست، Ethereum کے تخلیق کار Vitalik Buterin نے دی۔ حتیٰ کہ Buterin نے پروٹوکول کو بھی اپنا ہی نام دیا — جسے درحقیقت Unipeg کے نام سے جانا جاتا تھا۔

Adams نے یہ بھی کہا کہ Uniswap پلیٹ فارم کی اصل ترغیب کی وجہ Buterin کی اپنی بلاگ پوسٹس میں سے ایک بنی۔ Ethereum پر توجہ مرکوز کرنے کا اصل تصور تب وجود میں آیا جب 2017 میں ان کے ایک دوست نے ان کو اس حوالے سے راضی کیا کہ وہ اس پروٹوکول پر تحقیقات شروع کریں اور اس کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

Uniswap DAO

فی الوقت Uniswap DAO کے 310,000 سے بھی زائد ممبرز ہیں جو کہ UNI کے گورننس ٹوکنز کو اپنے پاس رکھتے ہوئے $1.6B پر مشتمل خزانے، اور DEX کی گورننس اور منصوبے کے سلسلے میں ووٹ دے سکتے ہیں۔ ایسا ہر فرد ایک تجویذ جمع کروا سکتا ہے جس کے پاس UNI موجود ہوں، تاہم موجودہ قیمتوں میں مزید تبدیلی لانے کا اہل بننے سے قبل انہیں 25,000 مثبت ووٹس حاصل کرنے ہوں گے۔ اگلا مرحلہ مفاہمتی پڑتال کا ہے، جہاں تجویز دینے والے فرد کو بنیادی تبدیلیوں کو واضح کرنا ہو گا اور کم از کم 50,000 مثبت ووٹس حاصل کرنے ہوں گے۔ بالآخر، تجویز کو قبول کیے جانے کے لیے گورننس کے مرحلے میں 40 ملین مثبت ووٹس حاصل کرنے ہوں گے۔ 2021 میں ٹریڈنگ کے حجم کے حساب سے Uniswap اولین DEX، اور خزانے میں موجود رقم کے حساب سے اولین درجہ حاصل کرنے والا DAO تھا۔ تاہم، BitDAO سے ایک قدم پیچھے ہوتے ہوئے فی الوقت یہ دوسرے درجے پر آتا ہے — جو کہ کرپٹو کے ابھرتے ہوئے پراجیکٹس میں فنڈنگ اور سرمایہ کاری پر مرکوز ایک DAO ہے۔ ہمارے Uniswap DAO ااور دیگر اولین DAOs کے تفصیلی جائزے سمیت یہ ملاحظہ کریں کہ ان کے گورننس سسٹمز کس طرح سے کام کرتے ہیں۔

وہ کیا چیز ہے جو Uniswap کو منفرد بناتی ہے؟

Uniswap کا مقصد لیکویڈیٹی پیدا کرنا ہے — اور اسی لیے DeFi کی دنیا کے لیے — ٹریڈ کرنا اور ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والی قدر پیدا کرنا بھی اس کے مقاصد میں سے چند ہیں۔

موجودہ طور پر زیر عمل ہونے والے مرکزی AMMs میں سے ایک ہونے والا یہ پروٹوکول، خودکار تبادلے کے لیے ایک فارمولا — یعنی X x Y = K کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتا ہے۔ اس کے بانی، Hayden Adams نے اپنی وضاحت میں بیان کیا کہ وہ Uniswap پر اس فارمولے کے خصوصی اطلاق کے موجد ہیں۔

Uniswap محض ایک غیر مرکزیت پر مبنی ایکسچینج نہیں، بلکہ یہ ایسے مسائل کو حل کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے جو لیکویڈیٹی کے حوالے سے EtherDelta جیسے پلیٹ فارمز کو درپیش رہتے ہیں۔

مارکیٹ میکنگ کے عمل کو خودکار بناتے ہوئے، یہ پروٹوکول خطرات کے امکان اور تمام فریقوں کے لیے لاگتوں کو کم کر کے سرگرمی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یہ میکانزم صارفین کے لیے شناختی تقاضوں کو بھی ہٹا دیتا ہے، اور تکنیکی اعتبار سے ک]وئی بھی فرد، ٹوکنز کے کسی بھی جوڑے کے ساتھ ایک لیکویڈیٹی پول تخلیق کر سکتا ہے۔](https://coinmarketcap.com/alexandria/article/what-are-liquidity-pool-lp-tokens)

Uniswap کے مطابق، ان کا گورننس ٹوکن (UNI) اس لیے تخلیق کیا گیا ہے تاکہ یہ "Uniswap کی لازوال اور خودکار صلاحیتوں کا تحفظ برقرار رکھتے ہوئے، عوام کے زیر ملکیت اور خود کفیل انفرااسٹرکچر کی حیثیت سے اس کا مقام بنا سکے۔"

Uniswap V2 کی شروعات 2 نومبر، 2018 میں ہوئی، اور اس نے ERC-20 کے جوڑوں، قیمتوں کے معلوماتی ٹولز، اور فلیش سواپس سمیت مزید کئی خصوصیات متعارف کروائیں۔ جدید ترین ورژن — یعنی Uniswap V3 کو، 5 مئی، 2021 کو مین نیٹ پر لانچ کیا گیا۔ یہ لیکویڈیٹی کے فراہم کنندگان کے لیے سرمائے کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، اور ٹریڈرز کے لیے مزید مؤثر انداز میں عمل درآمد اور بہتر انفراسٹرکچر کی پیشکش کرتا ہے۔ Uniswap کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح (ATH) پر پہنچ کر $44.97 ہو چکی تھی، جس کے بعد مین نیٹ پر V3 کو لانچ کیا گیا۔ اپنے لانچ کے بعد سے، اس کے UNI سے AUD اور UNI سے EUR قیمت کے جوڑوں میں دلچسپی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ صفحات:

یہاں سے بیلنسر کے بارے میں مزید جانیں۔

یہاں سے کرو کے بارے میں مزید جانیں۔

DeFi اور کرپٹو کرنسی پر نئے آئے ہیں؟ یہاں سے ہمارے معلوماتی ذرائع ملاحظہ کریں۔

Uniswap بمقابلہ Pancakeswap

براہ راست Uniswap (UNI) کی قیمتوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں!

کیا آپ آج ہی Uniswap (UNI) کی قیمت کو اپنی مطلوبہ فیاٹ کرنسی پر تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کا زر مبادلہ کی شرح کا کیلکولیٹر ملاحظہ کریں۔

فی الوقت کتنے Uniswap (UNI) کوائنز گردش میں ہیں؟

Uniswap کے گورننس ٹوکن، UNI کی کل سپلائی 1 بلین یونٹس ہے۔ یہ چار سالوں کے عرصے میں دستیاب ہوں گے، جس کے بعد نیٹ ورک میں شمولیت کو برقرار رکھنے کے لیے Uniswap، 2% پر مشتمل "افراط زر کی دائمی شرح" متعارف کروائے گا۔

فی الوقت ٹوکن کی تقسیم مندرجہ ذیل پر مشتمل ہے: Uniswap کے کمیونٹی ممبران، جیسے کے صارفین کے لیے 60%، ٹیم ممبران کے لیے 21.51%، سرمایہ کاران کے لیے 17.8% اور مشیران کے لیے 0.69%۔ آخری تین تقسیمات، اثاثہ جات پر اختیار کے چار سالہ معمول کے مطابق کی جائیں گی۔

صارفین کے لیے مختص کردہ اکثریت میں سے، 15% کا دعویٰ وہ افراد کر سکتے ہیں جنہوں نے 1 ستمبر، 2020 سے قبل Uniswap کا استعمال کیا ہو۔ حتیٰ کہ ان میں ایسے صارفین بھی شامل ہیں جنہوں نے ایسی ٹرانزیکشنز جمع کروائیں جو کسی بھی طور کامیاب نہ ہو سکیں — لہٰذا وہ بھی 400 UNI کے اہل ہیں۔

ایک UNI ٹوکن، غیر مرکزیت پر مبنی پروٹوکول کی ترقی و ڈویلپمنٹ کے لیے غیر مرکزیت پر مبنی پروٹوکول کی کمیونٹی کی مشترکہ ملکیت کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ UNI ہولڈرز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ ایک غیر جانبدار اور سود سے پاک انداز میں Uniswap پروٹوکول کی گورننس اور وسیع تر ایکو سسٹم میں حصہ لے سکیں۔ Uniswap پراڈکٹس کی کامیابی اور انہیں اختیار کیے جانے کی صورت میں Uniswap کی قیمت مثبت طور پر متاثر ہو گی، جس کے نتیجے میں اس سلسلے میں ٹوکن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ اس ایکو سسٹم کی خود کفیل ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

UNI ٹوکن کی لانچ کے چار سال بعد، ستمبر 2024 میں، سالانہ 2% پر مشتمل افراط زر کی دائمی شرح لاگو کی جائے گی۔ ایسا اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے کہ غیر فعال ہولڈرز کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے Uniswap کے ایکو سسٹم میں شرکت جاری رکھی جا سکے۔

Uniswap نیٹ ورک کس طرح محفوظ ہے؟

Uniswap ٹریڈنگ کے لیے ایک غیر مرکزیت پر مبنی پروٹوکول ہے، اور UNI اس کا اندرونی گورننس ٹوکن ہے۔ UNI ایک ERC-20 ٹوکن ہے، یعنی اسے کام کرنے کے لیے Ethereum کی ضرورت ہوتی ہے۔

ERC-20، محض ان ٹوکنز کے لیے اصولوں کے سیٹ، اور Ethereum نیٹ ورک کی سکیورٹی سے متعلقہ تحفطات کا تعین کرتا ہے۔ مثلاً، ہجوم کی صورت میں ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کے لیے درکار گیس کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ٹرانزیکشن میں تاخیر اور اس کی فیس میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے تمام شرکاء متاثر ہوتے ہیں۔

علیحدہ سے، اسمارٹ معاہدات حفاظتی مسائل کا سبب بن سکتے ہیں جس کے نتیجے میں DeFi ٹریڈرز اپنے فنڈز سے محروم ہو سکتے ہیں؛ بلکہ درحقیقت، ستمبر 2021 تک، DeFi کے وجود کی اس مختصر سی مدت میں ہیکرز پہلے سے ہی اربوں ڈالرز چرانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

آپ Uniswap (UNI) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Uniswap کا گورننس ٹوکن، UNI، دیگر کرپٹو کرنسیز، اسٹیبل کوائنز، فیاٹ کرنسیز اور مزید کئی کے عوض ٹریڈ کرنے کے لیے تمام بڑے ایکسچینجز پر دستیاب ہے۔

ان میں فطری طور پر Uniswap کے اپنے پروٹوکول، یعنی Uniswap (V2) اور Uniswap (V3) سمیت — Binance، Huobi اور Coinbase Pro شامل ہیں۔

اگر آپ چاہیں، تو یہاں سے اس بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں کہ کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں کیسے داخل ہوا جائے، قطع نظر اس کے، کہ آپ کس ٹوکن کو خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Uniswap میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ