UNUS SED LEO
UNUS SED LEO
LEO
#20
$9.05 USD
-0.14% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $8.36B |
حجم (24 گھنٹے) | $5.07M |
FDV | $8.91B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 0.06% |
کل سپلائی | $985.24M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $924.37M |
معلومات
Website |
$9.05
(-0.55%)$9.12
$9.05
(-0.14%)$9.19
UNUS SED LEO (LEO) کیا ہے؟
UNUS SED LEO ایک یوٹیلیٹی ٹوکن ہے جو پورے iFinex ایکو سسٹم میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ غیر معمولی نام Aesop کی داستانوں میں سے مُنتخب کردہ، ایک لاطینی حوالے پر مبنی ہے۔
یہ کریپٹو کرنسی Bitfinex صارفین کو ٹریڈنگ فیس پر پیسے بچانے کی اجازت دیتی ہے۔ رعایت کی حد اس بات پر منحصر ہے کہ صارف کے اکاؤنٹ میں کتنا LEO موجود ہے — اور پیشکش پر بچت تین درجوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ نشیب و فراز سے بھی واسطہ پڑتا رہتا ہے، جس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آیا تجارتی پیئر کریپٹو-سے-کریپٹو ہے، یا کریپٹو-سے-اسٹیبل-کوائن۔
UNUS SED LEO کا آغاز مئی سن 2019 میں ہوا — اور بہت سی دوسری موجود کریپٹو کرنسیوں کے برعکس، یہ دائمی بقاء کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا۔
UNUS SED LEO کے بانی کون ہیں؟
UNUS SED LEO کی بنیاد iFinex نے Crypto Capital کے بعد رکھی، یعنی وہ کمپنی جس نے اس کی ادائیگیوں پر عملدرآمد کیا، اور اس کے فنڈز کا کچھ حصہ حکومت کے ہاتھوں ضبط ہوتا دیکھا۔ Bitfines ،IFinex کی وارث کمپنی ہے، جس نے خبردارکر دیا تھا کہ ان فنڈز کی وصولی ممکن نہیں۔ مالیاتی کمی کو پورا کرنے کے لیے، اس نے LEO ٹوکن شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
کھوئے ہوئے پیسے کی تلافی کرنے کے لیے، iFinex نے اس ٹوکن کو سرمایہ کاروں سے بتدریج واپس خریدنے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی، تا وقتیکہ کوئی بھی ٹوکن گردش میں باقی نہ رہے۔ شفافیت کے تناظر میں بھی ایک قدم اُٹھایا گیا، تاکہ کرپٹو کمیونٹی اس اقدام کی پیشرفت پر نظر رکھے، اور اس بات کو یقینی بنا سکے کہ یہ بیان کردہ اہداف کو پورا کر رہا ہے۔
کیا چیز UNUS SED LEO کو منفرد بناتی ہے؟
یہاں ’’ٹوکن برن میکانزم‘‘ کے معنی یہ ہیں کہ iFinex ماہانہ بُنیاد پر مارکیٹ سے UNUS SED LEO کو واپس خریدنے کے لیے پرعزم ہے۔ خریدی اور جلائی جانے والی رقم iFinex کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی کے 27% کے برابر ہے — اور ٹوکن بھی مارکیٹ ریٹ پر خریدے جاتے ہیں۔ اس وقت کی ایک نیوز ریلیز کے مُطابق کمپنی نے بتایا: "برن میکانزم اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ 100% ٹوکنز کو واپس خرید نہ لیا جائے۔"
جبکہ کچھ کریپٹو کرنسی صرف ایک بلاک چین پر لانچ ہوتی ہیں، دو بلاک چینز پر LEO ٹوکن جاری کیے گئے تھے۔ جبکہ اصل سپلائی کا 64% Ethereum پر تھا، باقی 36% EOS پر پایا جا سکتا ہے۔
متعلقہ صفحات:
CoinMarketCap پر نئ کریپٹو کرنسیز کا تازہ ترین اضافہ دیکھیے
ہماری سیدھی اور بے لاگ کرپٹو ہاؤ-ٹو (how-to) گائیڈز پڑھیے
CoinMarketCap: انٹرویوز، آن-چین تجزیہ اور مزید بہت کُچھ
فی الوقت کُل کتنے UNUS SED LEO (LEO) کوائنز گردش میں ہیں؟
جیسا کہ ہم نے ذکر کیا، LEO ٹوکن کی گردش کرنے والی سپلائی کو وقت کے ساتھ ساتھ گھٹانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دراصل، کل سپلائی 1 بلین مقرر کی گئی تھی۔
LEO کو 1:1 کی بنیاد پر Tether اسٹیبل-کوائن کے ساتھ $1 میں فروخت کیا گیا، یعنی 10 دن کے دورانیے میں کل $1 بلین اکٹھا کیا گیا۔
آغاز کے وقت 660 ملین ERC-20 ٹوکنز، نیز 340 ملین EOS پر مبنی ٹوکنز موجود تھے — اور Bitfinex دونوں چینز (chains) کے مابین باآسانی تبادلوں کی اجازت دیتا ہے۔
اس وقت، کمپنی نے دوہرے پروٹوکول لانچ کو "منفرد" قرار دیا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ Bitfinex کمیونٹی کو بااختیار بنا دے گا۔
UNUS SED LEO نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
یہ ٹوکنز بالترتیب Ethereum اور EOS پر مبنی ہیں۔ Bitfinex کی جانب سے ایک ڈیش بورڈ جاری کیا گیا ہے، جو موجودہ سپلائی کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے، نیز یہ بھی بتاتا ہے کہ کتنے LEO ٹوکنز جلائے کیے گئے ہیں۔ بار-چارٹس روزانہ کی بنیاد پر LEO جلنے کا موازنہ کرتے ہیں۔
آپ UNUS SED LEO (LEO) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
UNUS SED LEO Bitfinex اور Gate.io پر دستیاب ہے۔ OKEx اور دیگر۔ مشترکہ تجارتی پیئرز LEO کو امریکی ڈالر، USDT اسٹیبل کوائن، Bitcoin اور Ethereum سے مُتصل کرتے ہیں۔ فیاٹ کرنسیوں کو Bitcoin میں کیسے تبدیل کرنا ہے؟ یہ جاننے کے لیے یہاں دیکھیے۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|