xMoney
xMoney
UTK
#652
$0.076 USD
-2.54% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $53.34M |
حجم (24 گھنٹے) | $18.30M |
FDV | $75.75M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 34.30% |
کل سپلائی | $704.11M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | $1.00B |
گردش کرنے والی سپلائی | $704.11M |
معلومات
Website |
$0.076
(0.05%)$0.081
$0.076
(-15.24%)$0.1
Utrust (UTK) کیا ہے؟
Utrust (UTK) کو ان مسائل کا حل فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا جن کی وجہ سے ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال میں کمی واقع ہوتی ہے؛ خاص طور پر لین-دین کے معاملے میں ادائیگی کے پلیٹ-فارمز پر کمزور پیشرفت کی حامل سیکیورٹی، اور نسبتاً زیادہ فیسیں بھی انہی مسائل کے سبب وجود میں آتی ہیں۔
اس پلیٹ فارم کا بنیادی ہدف ایک ایسے نظام کا قیام ہے، جو لین-دین کو لامحسوس طور پر کم فیسوں کے عوض، تیز رفتاری کے ساتھ انجام دہی کے قابل بنائے، تا کہ تاجروں کو کرپٹو مالکان کی ایک بڑے تعداد تک رسائی کا موقع مل سکے۔
یہ پلیٹ فارم، خریداروں کو محفوظ خریداری کی استعداد بخشتا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ رقم کی واپسی کا اختیار بھی پیش کرتا ہے؛ پس، یہ فروخت کنندگان کو کرپٹو مارکیٹ کے شدید اتار چڑھاؤ کے باالمُقابل تحفّظ فراہم کرتا ہے۔
Utrust کا ہدف، بلاک چین اور روایتی فیاٹ سسٹمز کی بہترین خصوصیات کو باہم مِلا کر ادائیگیوں کا ایک زیادہ قابل اعتماد پلیٹ-فارم قائم کرنا ہے۔
Utrust کو Elrond فاؤنڈیشن نے جنوری سنہ 2022 میں حاصل کیا تھا، جو اب MultiversX نامی برانڈ کی شکل میں ایتھریم کے مدِّمُقابل موجود ہے۔ Utrust پلیٹ-فارم اور UTK ٹوکن کو MultiversX ایکو سسٹم میں ضم کر دیا گیا تھا۔
Utrust کے بانی کون ہیں؟
Nuno Correia Utrust کے شریک بانی اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہیں۔ Correia نے مختلف B2C کاروباروں کا قیام عمل میں لا کر سنہ 2011 سے کرپٹو کرنسی کی صنعت میں خدمات سر انجام دی ہیں۔ وہ مارکیٹنگ اور قانون سے متعلق پس منظر کے حامل ہیں۔
Roberto Machado Utrust کے شریک بانی، بورڈ-ممبر اور CPO ہیں۔ Utrust سے پہلے، Machado کئی بین الاقوامی کمپنیوں، جیسے Uphold، AT&T اور Airtel میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
Filipe Castro Utrust کے شریک بانی، بورڈ ممبر اور CCO ہیں۔ Castro یونیورسٹی آف پورٹو سے دی گئی کمپیوٹر سائنس کی ڈگری کے حامل ہیں۔ Utrust سے پہلے، وہ سافٹ ویئر سے متعلق حل تیار کرنے میں شامل رہے۔
کونسی خصوصیت Utrust کو مُنفرد بناتی ہے؟
کرپٹو کرنسی کو بطور ’ادائیگی کا حل‘ استعمال کرنے سے متعلق کئی مسائل میں سے ایک قیمتوں کا اتار چڑھاؤ ہے۔ Utrust کا ہدف خریداروں اور فروخت کنندگان دونوں کو بازار کے اتار چڑھاؤ سے بچانا، اور اس کے اثرات کے خلاف ڈھال بن جانا، نیز خریداروں کو رقم کی واپسی کا اختیار دینا ہے۔
تاوقتیکہ خریدار کو خریدی گئی پروڈکٹ موصول نہ ہو جائے، Utrust بطور ثالث لین-دین کو تحفُّظ فراہم کرتے ہوئے اس کی کامیابی کو یقینی بناتا ہے۔
کرپٹو کرنسی استعمال کرنے والوں میں ایک سے زائد والیٹ کے استعمال کا رُجحان پایا جاتا ہے، اور وہ اپنے کرپٹو اثاثوں کو مینیج کرنے کی غرض سے اُنکا تبادلہ کرتے ہیں۔ Utrust کا مقصد اپنا مقامی والیٹ متعارف کروا کر اس پیچیدگی کو گھٹانا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو تیزرفتار اور محفوظ لین-دین کی استعداد حاصل ہو جاتی ہے۔ یہ گشتی والیٹ ’آن- اور آف-چین‘ دونوں طرح کی ادائیگیوں کو تقویت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ صارفین کے لیے قیمت کے اتار چڑھاؤ کو مُتوازن کرنے میں مدد کی غرض سے کرپٹو کرنسیوں کو فیاٹ میں بدل دینے کی استطاعت دیتا ہے۔
متعلقہ صفحات:
MultiversX کے بارے میں مزید پڑھیے — جو پہلے Elrond کی حیثیت سے پہچانا جاتا تھا۔
CMC Glossary میں محفوظ پروف-آف-اسٹیک (SPoS) کے بارے میں مزید جانیے
پروف-آف-اسٹیک کے بارے میں مزید سیکھیے۔
کیا آپ کرپٹو پر نَو آموز ہیں؟ CoinMarketCap کے تعلیمی پورٹل پر تازہ ترین خبروں اور تعلیمی مضامین کے بارے میں جانیے۔
فی الوقت کُل کتنے Utrust (UTK) کوائنز گردش میں ہیں؟
UTK کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 500 ملین پر مُشتمل ہے، جو کُلّی طور پر گردش میں ہے۔
Utrust نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
اُن دِنوں کی Elrond فاؤنڈیشن کی ہاتھوں میں جانے کے بعد UTK کو MultiversX نیٹ ورک پر بحیثیت ESDT ٹوکن تعینات کیا گیا تھا۔ MultiversX نیٹ ورک کو محفوظ پروف-آف-اسٹیک (SPoS) اتفاق رائے والے طریق کار کے تحت تحفّظ یافتہ رکّھا جاتا ہے۔ نیٹ-ورک کو تحفّظ دینے اور بحیثیت توثیق-کار کام کرنے کے لیے تمام نوڈز کو EGLD کی اسٹیک کی ضرورت پڑتی ہے۔
آپ Utrust (UTK) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
UTK ٹوکن کو بہت سے بڑے کرپٹو ایکسچینجز کی جانب سے سپورٹ ملتی ہے، جیسے: Huobi اورKuCoin اسی طرح Binance اور Hotbit نیز Bitfinex، اور ان کے علاوہ بھی کئی دیگر۔
ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:
- وائٹ پیپر کا مطالعہ اور تجزیہ کیسے کیا جائے؟
- کرپٹو کے ڈیبٹ کارڈز کیا ہوتے ہیں؟
- ویب 3.0 کیا ہے؟
- منافع جاتی فارمنگ کیا ہوتی ہے؟
- کرپٹو ادھار میں دینے کا عمل کیا ہوتا ہے؟
- میٹاورس کیا ہے؟
- فین ٹوکنز کیا ہوتے ہیں؟
- معلومات برائے نوآموز افراد: NFTs کی ا، ب۔
- خودکار مارکیٹ میکرز کیا ہوتے ہیں؟
- کرپٹو ETF کیا ہوتا ہے؟
- SLP کی آج کی قیمت یہاں مُلاحظہ کیجیئے۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|