کرپٹوکرنسی

VeChain

Bitcoin

VeChain

VET

#40

$0.044 USD

-6.35% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$3.58B

حجم (24 گھنٹے)

$97.97M

FDV

$3.83B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

2.74%

کل سپلائی

$85.99B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$86.71B

گردش کرنے والی سپلائی

$80.99B

معلومات

Website

$0.044

(-1.85%)
Price change 1h

$0.048

High 24h

$0.044

(-4.12%)
Price change 7d

$0.054

High 7D

VeChain (VET) کیا ہے؟

VeChain (VET) بلاک چین کے ذریعے چلنے والا ایک سپلائی چین پلیٹ فارم ہے۔ سن 2015 میں ابتداء کرنے، اور جون سن 2016 میں لانچ کیا جانے والے VeChain کا مقصد تقسیم شدہ حاکمیت، اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے، تاکہ ایک ایسا ماحولیاتی نظام تخلیق کیا جائے، جو سپلائی چین کے انتظام کے ساتھ کچھ بڑے مسائل حل کرے۔

یہ پلیٹ فارم دو اندرونِ-خانہ ٹوکنز، یعنی VET اور VTHO کو انتظامات کرنے اورVeChainThor پبلک بلاک چین پر مبنی، اپنی قدر و قیمت تخلیق کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے

سپلائی چینز کی کارکردگی، پتہ لگانے کی صلاحیت، اور شفافیت میں اضافہ کرنا، جبکہ اخراجات میں کمی کرنا، اور انفرادی صارفین کے ہاتھ میں زیادہ کنٹرول دینا اس کا مطمع ِنظر ہے۔

VeChain (VET) کے بانی کون ہیں؟

VeChain اپنے تخلیق کار اور شریک بانی Sunny Lu کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ Lu جو ایک IT ایگزیکٹو ہیں، پہلے Louis Vuitton China کے CIO رہ چُکے ہیں۔

تب ہی سے کرپٹو کرنسی انڈسٹری میں Lu ایک مشہور نام بن چُکا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر شفافیت سے وابستہ مسائل حل کرنے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کی استعداد کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے۔ اس ضمن میں اُنکا استدلال یہ ہے، کہ یہ ایسے "ٹرسٹ-فری" ڈھانچے تخلیق کر سکتی ہے، جو سپلائی چین کا حصّہ ہونے کی حیثیت سے بدعنوانی کا شکار نہیں ہوتے۔

ساتھی شریک بانی Jay Zhang، جو اب VeChain کے عالمی کارپوریٹ ڈھانچے، گورننس، اور مالیاتی انتظامات سے متعلق ھدایات جاری کرتے ہیں، اس سے پہلے Deloitte اور PriceWaterhouseCoopers دونوں کے لیے فنانس اور رسک مینجمنٹ کے شعبے میں کام کر چکے ہیں۔

جون سن 2016 میں آغاز کے بعد VeChain، مارکیٹ میں موجود سب سے پرانے وقف شدہ بلاک چین کے سپلائی-چین-پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔

کیا چیز VeChain (VET) کو مُنفرد بناتی ہے؟

VeChain روایتی سپلائی-چین ماڈلز میں دخل اندازی کے لیے وجود میں آیا۔ یہ ایک ایسی صنعت ہے جو بلاک چین سے پہلے کی کئی دہائیوں کے دوران بہت کم تبدیل ہوئی۔

شفاف ٹیکنالوجی کا استعمال، کسی کمزوری یا کنٹرول کے بغیر، زیادہ تحفُّظ، اعلیٰ کارکردگی، دی گئی سپلائی چین میں مصنوعات کو ٹریک کرنے میں آسانی کی استعداد دیتا ہے، جبکہ بِلا-اعتماد آٹومیشن کے ذریعے، لاگت میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

اس طرح VeChain کا ماڈل اُن کاروباروں کے لئے باعث کشش ہے، جو سپلائی چین میں مزاحمت گھٹانے، اور اپنے صارفین کو زیادہ شفاف تاثٔر دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

VeChain کا رسمی لٹریچر یاد دہانی کرواتا ہے کہ اس کی منفرد تجویز دیگر خصوصیات کے علاوہ اس کے دوگانہ ٹوکن سیٹ اپ میں ہے۔ اندرون خانہ ٹوکن فیس کمپنی کی عملیاتی آمدنی پیدا کرنے کے لیے کی جانے والی، مُختلف خدمات کے سلسلے میں لائی گئی تبدیلیوں سے مُنسلک ہو جاتی ہے، جبکہ ٹوکن کے مالکان اسٹیکنگ جیسی سرگرمیوں میں مشغول ہو سکتے ہیں، اور اس طرح، انعامات کے بدلے میں لیکویڈیٹی فراہم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ صفحات:

Orchid کے بارے میں مزید یہاں پڑھیے۔

PIVX کے بارے میں مزید یہاں پڑھیے۔

کیا آپ کرپٹو کرنسی کے لئے نو آموز ہیں؟ الیگزینڈریا مُلاحظہ کیجیے، CoinMarketCap کا وقف شدہ تعلیمی سلسلہ

کُل کتنے VeChain (VET) کوائنز گردش مین ہیں؟

VeChain کے دو اندرون خانہ ٹوکن ہیں: VeChain (VET) اور VeThor (VTHO)۔ ایسے پلیٹ فارم کے لیے ’’ایک منفرد پیشکش‘‘ کہا جانے والا یہ دوہرا ٹوکن سسٹم، فیس کے نشیب و فراز، اور نیٹ ورک کے اژدہام سے بچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

VET لین دین اور دیگر سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والا ٹوکن ہے، جبکہ VTHO فیس-ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے، اوریہ عمل، بطور "گیس ٹوکن" کردار ادا کرتا ہے، بالکُل اسطرح جیسے Ethereum (ETH) پر لین-دین کے لیے گیس فنکشن کام کرتا ہے۔

VET کے مالکان VTHO میں خود بخود غیر فعال آمدنی کی ایک معمولی رقم حاصل کرلیتے ہیں، جبکہ VET ادائیگی میں استعمال ہونے والے VTHO کا 70% ضائع ہو جاتا ہے۔

VTHO ،VET ہولڈنگز کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے، جبکہ VET بذاتِ خود 86,712,634,466 ٹوکنز پر مشتمل، زیادہ سے زیادہ مقررہ سپلائی کا حامل ہے۔

VeChain (VET) نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

VeChain (VET) ایک پروف-آف-اسٹیک ٹوکن ہے۔ VeChain کی اپنی وضاحت کے مُطابق، اس کے نیٹ-ورک کو سیکیورٹی حاصل کرنے اور صارف کے اجماع کو برقرار رکھنے کے لیے نسبتاً کم کمپیوٹنگ پاور کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک علیحدہ خصوصیت، پروف-آف-اتھارٹی میں اتھارٹی ماسٹر نوڈ آپریٹرزکی شمولیت ہے, جو وارث تنظیم، VeChain فاؤنڈیشن کے وضع کردہ قوانین کے مطابق اپنے مفاد میں پروٹوکول کو برقرار رکھتے ہیں۔

آپ VeChain (VET) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

VET ایک آزادانہ قابل تجارت ٹوکن کی حیثیت سے بڑے ایکسچینجز پر دستیاب ہے، جبکہ VTHO کے لیے دیگر مارکیٹیں بھی موجود ہیں۔

VET کے پاس دیگر پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ Binance اور Huobi Global جیسی بڑی مارکیٹیں موجود تھیں، جن میں کریپٹو کرنسیز، اسٹیبل-کوائنز اور فیاٹ کرنسیوں کے جوڑے شامل تھے۔

اگر کریپٹو کرنسی آپ کے لیے نئی ہے، اور آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ Bitcoin (BTC)، یا کوئی دوسرا ٹوکن کیسے خریدا جائے، تو تفصیلات جاننے کے لیے مزیدیہاں پڑھیے۔

VeChain میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ