Venus
Venus
XVS
#377
$8.88 USD
1.99% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $146.71M |
حجم (24 گھنٹے) | $23.76M |
FDV | $266.51M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 16.19% |
کل سپلائی | $30.00M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $16.51M |
معلومات
Website |
$8.88
(0.10%)$9.50
$8.88
(-3.41%)$10.52
Venus (XVS) کیا ہے؟
Venus (XVS) ایک ایسی الگورتھمک منی مارکیٹ ہے اور اسٹیبل کوائنکا مصنوعی پروٹوکول ہے جو صرف BNB چین پر شروع کیا گیا ہے۔
یہ پروٹوکول غیر مرکزی فنانس (DeFi) کے ایکو سسٹم میں کرپٹو اثاثے پر ادھار پر دینے یا ادھار پر لینے کا استعمال کے لحاظ سے آسان حل پیش کرتا ہے، جو صارفین کو ضمانت کے عوض براہ راست جلدی ادھار لینے کی اہلیت فراہم کرتا ہے، جبکہ اس معاملے میں ٹرانزیکشن کی کم فیس وصول کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، Venus صارفین کو Venus کے اسمارٹ معاہدے میں کم از کم 200% ضمانت پوسٹ کرتے ہوئے، ضرورت پڑںے پر سیکنڈز میں VAI اسٹیبل کوائنز منٹ کرنے کا موقع دیتا ہے۔
VAI ٹوکنز ایسے مصنوعی BEP-20 ٹوکن اثاثے ہیں جو ایک امریکی ڈالر (USD) کی قیمت کے ساتھ پیگ کردہ ہیں، جبکہ XVS ٹوکنز بھی BEP-20 پر مبنی ہیں، لیکن اس کے بجائے Venus پروٹوکول کی گورننس کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، اور نئی ضمانتی اقسام کو شامل کرنے، پیرامیٹرز کو تبدیل کرنے اور پراڈکٹ میں بہتریوں کا انتظام کرنے سمیت — دیگر تبدیلیوں پر ووٹ دینے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
چونکہ Venus کے بانیوں، ٹیم ممبرز اور دیگر مشاورت کاروں کے پاس XVS ٹوکنز کی کوئی بھی مختصیاں نہیں ہیں، اس لیے اس پروٹوکول کی گورننس مکمل طور پر XVS کمیونٹی ممبرز کے زیرِ کنٹرول ہوتی ہے۔
Venus (XVS) کے بانی کون ہیں؟
نومبر 2020 تک Venus کے پسِ منظر میں موجود ٹیم اسٹرکچر کی معلومات عوامی سطح پر دستیاب نہیں ہیں۔ جس کے نتیجے میں، اس کے بانی اور ایکزیکٹو عملے کے ممبرز تاحال نامعلوم ہیں۔
اس کے باوجود، Venus پراجیکٹ کی ڈویلپمنٹ کا اختیار Swipe پراجیکٹ ٹیم نے حاصل کر رکھا ہے۔ CEO Horia Cernusca نے Swipe کی بنیاد رکھی تھی — آپ ایک تجربہ کار ڈیزائنر اور لکھاری ہیں، جنہیں صارفی انٹرفیس کے ڈیزائن پر عبور حاصل ہے — اس کام میں Håkon Eide کا تعاون بھی شامل رہا — جو کمپیوٹر سائنس کے تعلیمی پسِ منظر کے ساتھ ایک تجربہ کار ڈویلپر اور سافٹ ویئر انجینیئر ہیں۔
Venus کا بنیادی ہدف کمیونٹی کی گورننس کے ذریعے غیر مرکزیت کا حصول ہے۔ ٹیم، ڈویلپرز یا بانی کے لیے کوئی پیشگی مائنز موجود نہیں ہیں، جو XVS ہولڈرز کو Venus پروٹوکول کے مستقبل پر مکمل کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔
وہ کیا چیز ہے جو Venus (XVS) کو منفرد بناتی ہے؟
Venus کی بنیادی طاقت اس کی تیز رفتاری اور ٹرانزیکشن کے انتہائی کم اخراجات ہیں، جس کی اصل وجہ یہ ہے کہ اسے BNB چین پر بنایا گیا ہے۔ یہ پہلا پروٹوکول ہے جو اپنی تقریباً فوری ٹرانزیکشنز کی بدولت، صارفین کو Bitcoin (BTC)، XRP Litecoin (LTC) اور دیگر کرپٹو کرنسیز کا ادھار دینے والی مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ حقیقی وقت میں لیکویڈیٹی حاصل کر سکیں۔
Venus Protocol کو استعمال کرتے ہوئے لیکویڈیٹی حاصل کرنے والے صارفین کو کریڈٹ چیک پاس کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ Venus کی غیر مرکزی ایپلی کیشن DApp) کے ساتھ رابطہ کر کے فوری طور پر قرض لے سکتے ہیں۔ چونکہ یہاں کوئی مرکزی اتھارٹیز موجود نہیں ہیں، اس لیے صارفین پر ان کے جغرافیائی علاقے، کریڈٹ اسکور یا کسی اور چیز کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں، اور وہ ہمیشہ خاطر خواہ ضمانت کے عوض لیکویڈیٹی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ قرضے Venus کے صارفین کے تعاون سے فراہم کیے گئے ہیں، جو اپنے تعاون کے عوض تغیر پذیر APY وصول کرتے ہیں۔ ادھار لینے والے افراد پلیٹ فارم پر زائد ضمانتی ڈپازٹس انجام دیتے ہوئے یہ قرضے حاصل کر سکتے ہیں۔
مارکیٹ میں ہیرا پھیری کے حملوں سے بچنے کے لیے، Venus پروٹوکول Chainlink سمیت دیگر جگہوں سے قیمتوں کے فیڈ اوریکلز کو استعمال کرتا ہے، تاکہ قیمتوں کا ایسا درست ڈیٹا فراہم کیا جائے جس میں رد و بدل ممکن نہ ہو۔ BNB چین کی بدولت، یہ پروٹوکول کم لاگت اور موثر کارکردگی کے ساتھ قیمت کی فیڈز تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، جس سے سسٹم کا مجموعی خرچ کم ہو جاتا ہے۔
متعلقہ صفحات:
Injective Protocol (INJ) کے بارے میں پڑھیں — ایک ایسا پروٹوکول جو Binance Launchpad کے ذریعے شروع کیا گیا۔
Binance Coin (BNB) کے بارے میں پڑھیں — وہ ٹوکن جو BNB چین کو تقویت دیتا ہے۔
CoinMarketCap Alexandria کے ساتھ غیر مرکزی فنانس (DeFi) کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کریں۔
تازہ ترین ادراکات اور مارکیٹ کے رجحانات جاننے کے لیے CoinMarketCap کا بلاگ ملاحظہ کریں۔
فی الوقت کُل کتنے Venus (XVS) کوائنز گردش میں ہیں؟
Venus کی زیادہ سے زیادہ کُل سپلائی 30 ملین XVS توکنز ہے، اور نومبر 2020 تک 4.2 ملین سے کچھ زیادہ XVS ٹوکنز زیرِ گردش تھے۔
Venus ان اولین پلیٹ فارمز میں سے ایک تھا جنہوں نے Binance پر Launchpool انجام دیا، جس نے صارفین کو Binance Coin (BNB)، Binance USD (BUSD) اور Swipe (SXP) ٹوکن جیسے مختلف اثاثوں کی اسٹیکنگ سے XVS فارم کرنے کی اجازت دی۔ کل سپلائی کا مجموعی طور پر 20% حصہ (6 ملین XVS) Binance Launchpool کے لیے مختص کیا گیا تھا، اور اس ٹوکن کو تھوڑے ہی عرصے بعد Binance اسپاٹ ایکسچینج پلیٹ فارم پر فہرست میں شامل کر دیا گیا تھا۔
اس پراجیکٹ کی کوئی پیشگی فروخت یا نجی فروخت موجود نہیں اور ٹیم کے لیے بھی ٹوکن کی کوئی مختصی نہیں، لیکن کُل سپلائی کا 1% حصہ (300,000 XVS) BNB چین کے ایکو سسٹم کی گرانٹس کے لیے مخصوص ہے۔ باقی ماندہ 23.7 ملین XVS ٹوکن بتدریج چار سال کی مدت میں ان لاک ہو جائیں گے کیونکہ ان کی مائننگ ایسے لوگ کرتے ہیں جو Venus پروٹوکول کو استعمال کرتے ہیں۔
پراجیکٹ کے وائٹ پیپر کے مطابق، یومیہ XVS انعامات کا 35% حصہ ادھار لینے والے افراد کو، 35% سپلائرز کو، اور بقیہ 30% VAI اسٹیبل کوائن کے منٹرز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
Venus (XVS) نیٹ ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Venus کا نیٹ ورک BNB چین کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے، یہ ایک ایسی بلاک چین جو Binance چین کے ساتھ متوازی انداز میں کام کرتی ہے۔ BSC Ethereum Virtual Machine (EVM) کے ساتھ مطابقت پذیر ہے اور حتیٰ کہ اگر Binance چین آف لائن ہو جائے یا اس پر مسائل کا سامنا ہو، یہ تب بھی کام کرنے کی استعداد رکھتی ہے۔
BNB چین بلاک چین کو محفوظ بنانے کے لیے ایک منفرد مفاہمتی الگورتھم کو استعمال کرتی ہے، جسے پروف آف اسٹیکڈ اتھارٹی (POSA) کہا جاتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر ایک ہائبرڈ مفاہمتی میکانزم ہے جو پروف آف اسٹیک (POS) اور پروف آف اتھارٹی (POA) دونوں کی خصوصیات کو باہم یکجا کرتا ہے۔ یہ 21 توثیق کاران کے نیٹ ورک پر بنائی گئی ہے جو BNB چین پر کاموں کو انجام دینے اور حال ہی میں زیرِ عمل آنے والی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے معاہدے پر پہنچنے کے ذمہ دار ہیں۔
اس کے علاوہ، Venus کے سپلائرز کو خودکار تصفیہ جاتی اقدامات کے ذریعے تحفظ حاصل ہے، یعنی اگر ادھار لینے والے افراد کی ضمانتی رقم ان کے ادھار کی رقم کے مقابلے میں 75% سے کم ہو جائے، تو یہ اس کا خودکار تصفیہ کر دے گا — اس طرح سپلائرز کو کم از کم ضمانتی تناسب کو جلد از جلد برقرار رکھنے کے عوض معاوضہ دیا جائے گا۔
آپ Venus (XVS) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
نومبر 2020 تک، Venus ایک ہی ایکسچینج پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ کے لیے دستیاب ہے: Binance۔ اسے Tether (USDT)، Bitcoin (BTC)، Binance Coin (BNB) اور Binance USD (BUSD) کے ساتھ شاملِ فہرست کیا گیا ہے۔ Venus کو خریدنے کے لیے فی الحال کوئی براہ راست آن ریمپس موجود نہیں ہیں۔
اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے Bitcoin یا دوسری کرپٹو کرنسیاں خریدنے کے لیے، ہماری آسان ہدایت نامہ ملاحظہ کریں۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|