کرپٹوکرنسی

Waves

Bitcoin

Waves

WAVES

#296

$1.75 USD

4.64% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$204.54M

حجم (24 گھنٹے)

$74.26M

FDV

$204.54M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

36.31%

کل سپلائی

$116.67M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$116.67M

معلومات

Website

$1.75

(-0.91%)
Price change 1h

$1.87

High 24h

$1.75

(11.52%)
Price change 7d

$2.20

High 7D

Waves (WAVES) کیا ہے؟

Waves ایک کثیر مقصدی بلاک چین پلیٹ فارم ہے جو غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) اور اسمارٹ معاہدوں سمیت استعمال کی مختلف صورتوں کی معاونت کرتا ہے۔

Waves کرپٹو کرنسی انڈسٹری کی سب سے پہلی ابتدائی کوائن کی پیشکشوں (ICO) کے بعد جون 2016 میں شروع ہوا، اس کا ابتدائی مقصد رفتار، استعمال، اور صارفی سہولت میں اضافہ کرتے ہوئے پہلی بلاک چین پلیٹ فارمز کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا تھا۔

اس پلیٹ فارم میں مختلف تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اس کے اصل ڈیزائن کو بنانے کے لیے آسان فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

Waves کا مقامی ٹوکن WAVES ہے، یہ لامحدود سپلائی کا حامل ٹوکن ہے جسے بلاک کے انعامات جیسی معیاری ادائیگیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Waves کے بانیان کون ہیں؟

Waves کا نام اس کے بانی، یوکرینی سائنسدان Alexander Ivanov کے نام پر رکھا گیا ہے (جو Sasha Ivanov کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں)۔

Waves بنانے سے پہلے، Ivanov پہلے سے ہی کرپٹو کرنسی کی اسپیس میں سرگرم تھے، انہوں نے فوری ایکسچینج Coinomat جو اب غیر فعال ہے، اور انڈیکسنگ سائٹ Cooleindex کو جاری کیا تھا۔ انہوں نے اسٹیبل کوائن کا ابتدائی ورژن بھی بنایا، CoinoUSD، جو امریکی ڈالر سے مربوط تھا۔

Ivanov اپنی Waves کی تشہیر کے لیے عوامی طور پر سرگرم ہیں، پلیٹ فارم پر اکثر انٹرویو دیتے رہتے ہیں اور بلاک چین کی وسیع تر انڈسٹری میں مقبول ہیں۔

Waves کے مارکیٹنگ لٹریچر کے مطابق، اب ماسکو اور سوئٹزرلینڈ سمیت مختلف مقامات پر اس کمپنی کے 180 سے زائد ملازمین موجود ہیں۔

وہ کیا چیز ہے جو Waves کو منفرد بناتی ہے؟

اپنے شعبے میں ابتدائی پیشکشوں میں سے ایک کے طور پر، Waves نے ابتدائی بلاک چین پلیٹ فارمز اور پراڈکٹس کو بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

شروع سے، اس کا بنیادی مقصد ایسے کاروباری صارفین کو متوجہ کرنا تھا جو عوامل کو بہتر بنانے یا نئی سروسز تخلیق کرنے کے لیے بلاک چین کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

Waves نے اسمارٹ معاہدے اور DApp ڈویلپمنٹ کی معاونت کی ہے، اور اس چیز کو یقینی بنایا ہے کہ اس کی رفتار اور استعمال کی آسانی موجودہ وقت میں سب سے بہتر ہو۔

اس کے بعد سے، دیگر پراڈکٹس ظاہر ہو چکی ہیں، جن میں ایک کراس چین اور اوریکل نیٹ ورک Gravity، اور غیر مرکزی فنانس (DeFi) پر مرکوز پلیٹ فارم Neutrino شامل ہیں۔ Waves DEX ایک غیر مرکزی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے۔

2020 میں، Waves نے اعلان کیا کہ اس کا پلیٹ فارم ایک ERC-20 معیاری اثاثے کے طور پر WAVES ٹوکن جاری کرتے ہوئے، Ethereum نیٹ ورک کے ساتھ باہم مل کر کام کر سکے گا۔

متعلقہ صفحات:

Ethereum (ETH) کے بارے میں مزید جانیں۔

Cardano (ADA) کے بارے میں مزید یہاں سے جانیں۔

کیا آپ کرپٹو پر نئے آئے ہیں؟ CoinMarketCap کے مخصوص معلوماتی ذریعے، یعنی Alexandria کے ذریعے تمام ضروری معلومات حاصل کریں۔

فی الوقت کُل کتنے Waves (WAVES) کوائنز گردش میں ہیں؟

WAVES کا آغاز Waves پلیٹ فارم کے لیے ایک مقررہ حد کے ٹوکن کے طور پر ہوا، جس میں 100 ملین ٹوکنز دستیاب ہیں۔

اس کی ICO میں — 30,000 BTC اکٹھے ہوئے — اس سپلائی کا %85 حصہ فروخت میں شرکت کرنے والے افراد کو، 4% شراکت داروں اور حامیوں کو، 9% ڈویلپرز کو اور فی کس 1% حصہ ابتدائی حامیوں اور ان باؤنٹی اسکیمز کو ملا جو کہ ICO کے بعد منظر عام پر آئیں۔

وقت کے ساتھ، اس کی سہولت میں اضافہ ہوا ہے، اور 2019 میں، سپلائی کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ فیصلہ سازی کی قوت نیٹ ورک کے شرکاء کو منتقل کی گئی۔

فی الحال، بلاک کا انعام 6 WAVES ہے، اور کوئی بھی تبدیلی ووٹوں کی شکل میں ہو سکتی ہے — صارفین پر اس امر کا انتخاب لازم ہوتا ہے کہ آیا وہ ہر 110,000 بلاکس کے بعد بلاک کے انعام میں 0.5 WAVES کی کمی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

Waves نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Waves ایک ترمیم شدہ پروف آف اسٹیک الگورتھم استعمال کرتا ہے جسے WavesNG کہتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی Bitcoin-NG پر مبنی ہے، جو Bitcoin کے معروف حامی، Cornell University کے ڈویلپر Emin Gün Sirer کی جانب سے توسیع پذیری کی ایک تجویز ہے۔

Waves اس چیز کو نمایاں کرتی ہے کہ اس کا کوڈ اوپن سورس ہے، جو انٹرپرائز کے کلوزڈ سورس بلاک چین حل کے مقابلے میں زیادہ اعتماد اور مرمت کی آسانی کی اجازت دیتا ہے۔

آپ Waves (WAVES) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

چونکہ WAVES ایک ایسی کرپٹو کرنسی ہے جو چار سال سے زائد عرصے سے مارکیٹ میں موجود ہے، اس لیے یہ بہت سے ایکسچینجز پر ٹریڈ ہو سکتی ہے۔

WAVES اور دیگر کرپٹو کرنسیز، اسٹیبل کوائنز اور فیاٹ کرنسیز کے مابین جوڑے آپریٹ کرتے ہیں۔

اس کے حجم زیادہ تر Binance اور Huobi Global جیسے مارکیٹ کے بڑے مقامات پر تقسیم شدہ ہیں۔

کرپٹو کرنسی پر نئے آئے ہیں؟ Bitcoin یا کوئی اور ٹوکن خریدنے کے لئے ہمارا آسان ہدایت نامہ پڑھیں۔

Waves میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ