Wrapped Bitcoin
Wrapped Bitcoin
WBTC
#10393
$93,485.65 USD
-0.68% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $12.34B |
حجم (24 گھنٹے) | $415.86M |
FDV | $12.34B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 3.37% |
کل سپلائی | $131.99K |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $131.99K |
معلومات
Website |
$93.49K
(0.21%)$94.31K
$93.49K
(-3.28%)$101.98K
Wrapped Bitcoin (WBTC) کیا ہے؟
Wrapped Bitcoin Bitcoin (BTC) کا ایک ٹوکنائزڈ ورژن ہے جو Ethereum (ETH) بلاک چین پر کام کرتا ہے۔
WBTC ERC-20 کے ساتھ مطابقت پذیر ہے — جو Ethereum بلاک چین کی مطابقت پذیری کا بنیادی معیار ہے — اسے غیر مرکزی ایکسچینجز، کرپٹو قرض دینے کی سروسز، پیشین گوئی کی مارکیٹس اور دیگر ERC-20- فعال غیر مرکزی فنانس (DeFi) ایپلیکیشنز پر مشتمل ایکو سسٹم میں مکمل طور پر شامل کیا جا سکتا ہے۔
WBTC خودکار نگرانی کے حامل ٹریڈرز اور سرپرستوں کے نیٹ ورک کے ذریعے Bitcoin کے ساتھ 1:1 کے تناسب سے تقویت یافتہ ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس کی قیمت ہر وقت Bitcoin کے ساتھ پیگ شدہ ہے اور صارفین کو BTC اور ETH نیٹ ورکس کے درمیان غیر مرکزی اور خودکار طریقے سے لیکویڈیٹی ٹرانسفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
26 اکتوبر 2018 کو Wrapped Bitcoin کا پہلی بار اعلان کیا گیا تھا، اور اس کا باضابطہ آغاز 31 جنوری 2019 کو ہوا۔
Wrapped Bitcoin کے بانیان کون ہیں؟
Wrapped Tokens پراجیکٹ، جس کا ایک حصہ WBTC بھی ہے، کی بنیاد افراد نے نہیں رکھی تھی، بلکہ یہ تین تنظیموں کا مشترکہ پراجیکٹ ہے: BitGo، Kyber Network اور Ren۔
BitGo، جو 2013 میں امریکی کمپیوٹر سائنسدان اور کاروباری شخصیت Mike Belshe کی شراکت سے قائم ہوئی تھی، ادارہ جاتی ڈیجیٹل اثاثوں پر مبنی فرم ہے، جو تحویلی، ٹریڈنگ اور مالیاتی سروسز فراہم کرتی ہے۔ BitGo گوکہ WBTC کے ڈویلپرز میں سے ایک ہے، تاہم یہ اس کے اصل سرپرست کی ذمہ داری بھی ادا کر رہی ہے — یعنی یہ وہ ادارہ ہے جو WBTC ٹوکنز اور انہیں مزید منٹ کرنے کے لیے درکار کییز کو ہولڈ کرتا ہے۔
Kyber نیٹ ورک ایک آن بلاک چین لیکویڈیٹی پروٹوکول ہے جو مختلف کرپٹو کرنسی ٹوکنز اور DeFi ایپلی کیشنز کے انضمام کاری کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ اس کی بنیاد 2017 میں Loi Luu، Victor Tran اور Yaron Velner نے رکھی تھی اور یہ سنگاپور میں واقع ہے۔ Ren کے علاوہ، Kyber نیٹ ورک نے WBTC بنانے میں بھی مدد فراہم کی ہے اور وہ اب بھی اس کے نیٹ ورک پر ایک مرچنٹ کے طور پر کام کرتا ہے — یعنی یہ وہ ادارہ ہے جو ٹوکنز کو BTC ریزروز کے ساتھ 1:1 تناسب سے برقرار رکھنے کے لیے WBTC ٹوکنز کو منٹ اور ضائع کرتا ہے۔
Kyber کی طرح، Ren بھی ایک ایسی کمپنی ہے جو کرپٹو کرنسی کے اثاثوں اور DeFi ایپلی کیشنز کے کراس بلاک چین انضمام پر توجہ مرکوز کرتی ہے اور اس ضمن میں RenBridge، RenVM اور دیگر ان جیسے حل بروئے کار لاتی ہے۔ 2017 میں Taiyang Zhang اور Loong Wang نے اس کی بنیاد رکھی تھی۔
وہ کیا چیز ہے جو Wrapped Bitcoin کو منفرد بناتی ہے؟
مارکیٹ میں سب سے قدیم اور سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہونے کی بدولت، Bitcoin کو ایک بڑے صارفی بیس اور کئی درجن بلین ڈالر مالیت کے لیکویڈیٹی پول کا اعزاز حاصل ہے۔ تاہم، جدید معیارات کے لحاظ سے اس کی بلاک چین کی فعالیت نسبتاً بنیادی ہے۔
Bitcoin کے برعکس، Ethereum کو بنیادی طور پر اسمارٹ معاہدوں کی ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے استعمال کی زیادہ جدید صورتوں کی معاونت کے لیے بنایا گیا تھا، جس نے ایک مکمل انڈسٹری کو وجود دیا جسے "غیر مرکزی فنانس" کا نام دیا گیا ہے۔
Ethereum اور اس سے ماخوذ پراڈکٹس اپنے صارفین کو قرض دینے اور انشورنس کی طرح ایسے جدید مالیاتی آلات پیش کرتے ہیں، جس کے لیے اعتماد یافتہ درمیانی فریقین پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ERC-20 اسٹینڈرڈ میں BTC کی "ریپنگ" کرنے سے، WBTC مالیاتی غیر مرکزی ایپلی کیشنز کے اس جدید ماحول میں Bitcoin جیسے اثاثے کے مکمل انضمام کو فعال کرتا ہے، جس کے نتیجے میں BTC کی مارکیٹ سے وابستہ بے پناہ لیکویڈیٹی بھی ساتھ میں آتی ہے۔
اس کے علاوہ، Wrapped Bitcoin ایسے ایکسچینجز، والیٹس اور ادائیگی کی سروسز کے لیے کام کرنا مزید آسان بنا دیتا ہے جو Ethereum کے ساتھ کام کرتی ہیں: ETH اور BTC نیٹ ورکس کے لیے دو الگ الگ نوڈز چلانے کے بجائے، وہ صرف ایک Ethereum نوڈ کے ذریعے WBTC آپریشنز کی معاونت کر سکتی ہیں۔
حتمی طور پر، Ethereum بلاک چین کا تیز اوسط بلاک ٹائم bitcoins کے مقابلے میں — بالترتیب تقریباً 15 سیکنڈ بمقابلہ 10 منٹ ہوتا ہے — یہ اس رفتار کو بڑھاتا ہے جس پر WBTC کو ٹرانزیکٹ کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ صفحات:
Ethereum نیٹ ورک پر Bitcoin سے پیگ کردہ دیگر ٹوکنز کے بارے میں مزید جانیں، جیسے کہ renBTC اور HBTC۔
اس حوالے سے ہماری تفصیلی تعلیمی رہنمائی دیکھیں کہ Ren کس طرح Bitcoin کو DeFi پر لا رہا ہے۔
CMC Alexandria پر Wrapped Bitcoin کے بارے میں بنیادی معلومات یہاں سے دیکھی جا سکتی ہیں۔
کُل کتنے Wrapped Bitcoin (WBTC) کوائنز گردش میں ہیں؟
WBTC کے اجراء کا کوئی پہلے سے طے شدہ شیڈول نہیں ہے۔ اس کے بجائے، جب بھی صارفین مرچنٹسس اور سرپرستوں کے ایک سسٹم کے ذریعے Bitcoin کے لیے اپنے ٹوکن خریدتے یا بیچتے ہیں تو WBTC کو خودکار طور پر منٹ یا ضائع کر دیا جاتا ہے۔
چونکہ Wrapped Bitcoin ہمیشہ 1:1 کے تناسب سے Bitcoin کے ساتھ تقویت یافتہ ہے، اس لیے گردش میں موجود ٹوکنز کی تعداد براہ راست WBTC نیٹ ورک میں Bitcoin ریزروز کی مقدار پر منحصر ہے۔ اکتوبر 2020 تک، یہ تعداد محض 94,000 ٹوکنز سے زیادہ تھی، جس کی کل مالیت تقریباً $1 بلین تھی۔
Wrapped Bitcoin نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
WBTC ٹوکنز اصل بلاک چین کے ذریعے محفوظ کیے جاتے ہیں جس پر وہ چلتے ہیں — یعنی Ethereum۔ جس کے بدلے میں، ETH کو Ethash پروف-آف-ورک فنکشن کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے، جس کا تعلق ہیش فنکشنز کی Keccak فیملی سے ہے۔
آپ Wrapped Bitcoin (WBTC) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
آپ WBTC کو متعدد ایکسچینجز پر خرید سکتے ہیں، جن میں مرکزی اور غیر مرکزی دونوں شامل ہیں، جو کہ Wrapped Bitcoin کے نیٹ ورک پر مرچنٹس کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ اہم درج ذیل ہیں:
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|