yearn.finance
yearn.finance
YFI
#247
$8,121.37 USD
-1.06% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $273.10M |
حجم (24 گھنٹے) | $24.72M |
FDV | $297.62M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 9.05% |
کل سپلائی | $36.65K |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $33.63K |
معلومات
Website |
$8.12K
(0.44%)$8.39K
$8.12K
(-5.21%)$9.23K
Yearn.Finance (YFI) کیا ہے؟
Yearn.finance غیر مرکزی فنانس (DeFi) کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک جمع کار سروس ہے، جو خودکار طریقے کو استعمال کرتے ہوئے انہیں منافع جاتی فارمنگ سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کا موقع دیتی ہے۔
اس کا مقصد ان سرمایہ کاروں کے لیے ہمیشہ سے توسیع پذیر DeFi اسپیس کو آسان بنانا ہے جو تکنیکی سوجھ بوجھ سے عاری ہیں یا جو سنجیدہ ٹریڈرز کے مقابلے میں کم مشغولیتی انداز میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
اس سروس کو ابتدائی طور پر iEarn کے نام سے جانا جاتا تھا، فروری 2020 میں شروع ہونے کے بعد، اس نے حالیہ مہینوں میں بہت زیادہ ترقی کی ہے کیونکہ یہاں نئی پراڈکٹس کا آغاز ہوا ہے اور ڈویلپرز نے درون خانہ YFI ٹوکن بھی جاری کیا ہے۔
Yearn.Finance کے بانیان کون ہیں؟
Yearn.finance درحقیقت Andre Cronje کے دماغ کی اختراع ہے۔ فروری 2020 میں iEarn پراجیکٹ کو چھوڑنے کے بعد، Cronje اس کی ازسرنو تشکیل میں سرپرستی کے لیے واپس آ گئے، جہاں نئے ٹولز شامل ہوئے اور جولائی میں YFI لائیو ہوا۔
اس کے بعد سے، اس کی قسمت بدل گئی، ستمبر 2020 کے اختتام تک اس کے کُل اثاثوں کی لاک شدہ مالیت $1 بلین ڈالر سے زیادہ تک پہنچ چکی تھی۔
Cronje کرپٹو کرنسی میں ایک طویل کیریئر کے حامل ہیں اور خاص طور پر DeFi کے نام کے ساتھ ان کا تذکرہ بھی ضرور ہوتا ہے۔ انہوں نے اسمارٹ معاہداتی ایکو سسٹم Fantom اور CryptoBriefing میں بھی عہدے سنبھال رکھے ہیں، ثانی الذکر ایک ایسا ریسورس ہے جو کوائن کی ابتدائی پیشکشوں (ICOs) اور کرپٹو میڈیا کے لیے وقف ہے۔
وہ کیا چیز ہے جو Yearn.Finance کو منفرد بناتی ہے؟
Yearn.finance نے DeFi میں سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ کار شعبے میں منافع جاتی فارمنگ جیسی سرگرمیوں کو آسان بنانے کا عزم رکھتا ہے۔
یہ پلیٹ فارم Curve، Compound اور Aave جیسے DeFi پروٹوکولز کے لیے ایک جمع کار کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے مختلف حسبِ منشاء ٹولز کو استعمال کرتا ہے، جس سے کرپٹو کرنسی اسٹیک کرنے والے افراد کو سب سے زیادہ ممکنہ منافع ملتا ہے۔
نئے فیچرز کو شامل کرنے کا عمل بدستور جاری ہے، جس کا بنیادی مقصد، دیگر چیزوں کے علاوہ، پلیٹ فارم کی طویل مدتی قدر کو محفوظ بنانا ہے۔
Yearn.finance رقم نکلوانے کی فیس وصول کرتے ہوئے منافع کماتا ہے، جو فی الحال ستمبر 2020 کے آخر میں 0.5% ہے، نیز یہ گیس سبسڈی فیس کی مد میں 5% بھی وصول کرتا ہے۔ اپنے گورننس ماڈل کی بدولت، یہ تکنیکی اعتبار سے معاہدے کے ذریعے کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہیں۔
yearn.finance کی ہدفی مارکیٹ ایسے سرمایہ کار ہیں جن کے پاس انتہائی پیچیدہ DeFi رجحان کا مطالعہ کرنے کا وقت نہیں ہے، یا جو اپنے منافع جات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
متعلقہ صفحات:
Harvest Finance (FARM) کے بارے میں مزید یہاں سے جانیں۔
کیا آپ کرپٹو پر نئے ہیں؟ CoinMarketCap کے مخصوص معلوماتی ذریعے، یعنی Alexandria کے ذریعے تمام ضروری معلومات دریافت کریں۔
YFI کے بارے میں مزید معلومات کے لیے CMC کا بلاگ ملاحظہ کریں۔
کتنے Yearn.Finance (YFI) کوائنز گردش میں ہیں؟
Yearn.finance کا درون خانہ ٹوکن YFI ہے جس کی مقررہ سپلائی 30,000 کوائنز ہے۔ جولائی 2020 میں آغاز ہونے پر کوئی پیشگی مائن مقرر نہیں تھا، اور ڈویلپرز کو کوئی ابتدائی فنڈز نہیں ملے تھے: آغاز کے وقت کل سپلائی 0 YFI تھی۔
تب سے، مقررہ حد کی حامل زیادہ تر سپلائی گردش میں آ گئی ہے، اور ٹوکن کی $41,000 پر مشتمل کُل وقتی بلند ترین قیمت سے اس کی کامیابی ظاہر ہوتی ہے، جو اس نے ستمبر 2020 کے وسط میں حاصل کی۔ YFI وہ پہلی کرپٹو کرنسی بھی تھی جس کی فی یونٹ مالیت Bitcoin (BTC) سے بھی زیادہ ہو گئی۔
yearn.finance کے صارفین لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہوئے YFI حاصل کرتے ہیں، جبکہ اس کی ٹوکن ہولڈنگز گورننس کی مراعات کے لیے ہدایات جاری کرتی ہیں۔
Yearn.Finance نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
مارکیٹ کے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات اور موقع پرست عناصر کی جانب سے غیر تجربہ کار شرکاء سے منافع کمانے کی کوششوں کی وجہ سے، Yearn.finance کے صارفین کو اپنی رقم سے محروم ہونے کا سنگین خطرہ درپیش ہے۔
Cronje نے بذات خود پلیٹ فارم کی اصلیت کے بارے میں شفافیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، تاہم یہ بات قابل غور ہے کوڈ آڈٹ کے بعد بھی yearn.finance کے 100% محفوظ ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی — یعنی اس میں DeFi کا موروثی خطرہ شامل ہے۔
آپ Yearn.Finance (YFI) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
YFI آزادانہ طور پر ٹریڈ ہو سکتا ہے، اور مختلف کرپٹو کرنسیز، اسٹیبل کوائنز، اور فیاٹ کرنسیز کے ساتھ اس کے ٹریڈنگ کے جوڑے وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں۔
YFI کی ٹریڈنگ کرنے والے بڑے ایکسچینجز میں Binance، OKEx اور Huobi Global، نیز خودکار مارکیٹ میکر (AMM) Uniswap شامل ہیں۔
کیا کرپٹو آپ کے لیے نئی ہے، اور کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ بٹ-کوائن (BTC)، یا کوئی دوسرا ٹوکن کیسے خریدا جائے؟ تفصیلات یہاں دیکھیے۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|