کرپٹوکرنسی

DFI.Money

Bitcoin

DFI.Money

YFII

#1090

$344.82 USD

-2.17% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$13.31M

حجم (24 گھنٹے)

$1.21M

FDV

$13.58M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

9.09%

کل سپلائی

$39.38K

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$39.38K

گردش کرنے والی سپلائی

$38.60K

معلومات

Website

$344.82

(0.58%)
Price change 1h

$357.58

High 24h

$344.82

(-9.74%)
Price change 7d

$385.98

High 7D

DFI.MONEY (YFII) کیا ہے؟

DFI.MONEY، جسے YFII کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، مقبول غیر مرکزی مالیات (DeFi) کے جمع کنندہ بلیٹ فارم yearn.finance یعنی (YFI) کا ایک فورک ہے۔

DFI.MONEY کا آغاز جولائی سن 2020 میں ہوا۔ اس کا مقصد YIP-8 نامی اپ گریڈ منصوبے میں تجویز کردہ تبدیلیوں پر عمل کرتے ہوئے، DeFi سرمایہ کاروں کے لیے منفعت کو بہتر بنانا ہے۔

پروٹوکول کی تبدیلیوں کے علاوہ، DFI.MONEY نے نئی مصنوعات بھی جاری کی ہیں، جن میں سے Vault اہم ہے، جسے یہ اپنی ایک "قاتل تخلیق" کا نام دیتا ہے۔

DFI.MONEY کا مقامی ٹوکن YFII ہے، ایک مقررہ-سپلائی ٹوکن، جسے لیکویڈیٹی فراہم کنندگان اپنے نیٹ ورک کے باہمی عمل کی مطابقت کے ذریعے کماتے ہیں۔

DFI.MONEY کے بانی کون ہیں؟

DFI.MONEY کی ابتدا yearn.finance کے ہارڈ فورک کے طور پر ہوئی۔ DeFi ،yearn.finance کی اُن مالی منفعتوں کا جمع کنندہ ہے جنہیں Andre Cronje نے تخلیق کیا۔

Cronje نے yearn.finance کی اصل خارجی-صورت کو چھوڑ دیا، iEarn، سن 2020 کے اوائل میں، محض اس لیے واپس آموجود ہوا، تاکہ اسکی ڈویلپمنٹ جاری رہے، جس کے سبب اس کی مقبولیت میں قابل قدر اضافہ ہوا۔ اسی بِنا پر مرکزی دھارے میں DeFi کا کردار اور بڑھ گیا۔

جولائی سن 2020 میں yearn.finance کی مائننگ (mining) اور فارمننگ YFI ٹوکن کا خاتمہ ہوا، اور وہیلز (whales) سے لیکویڈیٹی فراہم کرنے کی ایک تجویز برائے تحفظ نے پروٹوکول کے 80% شُرکاء سے حمایت حاصل کی۔ تاہم، yearn.finance کے ساتھ مطلوبہ مُطابقت پوری نہ ہونے کے سبب، اسے اپنایا نہیں گیا مطلوبہ مُطابقت کے لیے 33% کورم کی ضرورت تھی۔

نتیجتاً، صارفین کے ایک گروپ نے اپنے YFII ٹوکن کے ذریعے DFI.MONEY کی تخلیق کے لیے، ترجیحاً اس پروٹوکول کو ہارڈ فورک کرنے کا انتخاب کیا۔

ہارڈ فورک نے YIP-8 نامی اس تجویز پر عمل درآمد کیا، جس سے ہر ہفتے YFII انعامات میں کمی واقع ہوتی چلی جاتی ہے۔ یہ اُس پیٹرن کی پیروی تھی جسے Bitcoin نے مقبول بنایا۔

کیا چیز DFI.MONEY کو منفرد بناتی ہے؟

DFI.MONEY بنیادی طور پر DeFi منڈی میں yearn.finance جیسا کردار ادا کرتا ہے، جو اپنے ٹوکن کی نئی خصوصیات، اور کُچھ مختلف پروٹوکول قوانین کی تابعداری سے مشروط ہے۔

چُناچہ، اسکے پیشرو سے وابستہ وہ صارفین، جنہوں نے YIP-8 کے حق میں ووٹ دیا، نیز DeFi پر آنے والے نئے سرمایہ کار، جو لیکویڈیٹی فراہم کرکے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں، اسکی اپیل کا ہدف ہیں۔

DFI.MONEY کی ویب-سائٹ کے مُطابق اسکا پروٹوکول کمیونٹی کی ملکیت ہے، اور ڈیفالٹ کے تحت ’’انعامات برائے ڈویلپر‘‘ جیسی تجارتی مراعات پیش نہیں کرتا ہے۔

صارفین لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے عوض، بحیثیت انعام YFII ٹوکن حاصل کرتے ہوئے، اُن دو لیکویڈیٹی پولز میں سے ایک، یا پھر دونوں میں شمولیت اختیار کرتے ہیں یعنی وہ پُولز جو Curve یا Balancer (بالترتیب CFI اور BAL) خصوصیات کے حامل ہوں۔

DFI.MONEY نے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا، یعنی Vault، جو صارفین کے لیے، انکی اپنی پیش کردہ حکمت عملی کے مُطاق، ایک خود-کار طریقے کے تحت، بلند ترین مالی منفعت کے حصول کی غرض سے کوشاں رہتا ہے، بجائے اسکے کہ صارفین بذاتِ خود اپنے ہاتھ سے لین-دین سرانجام دیں۔

متعلقہ صفحات:

yearn.finance کے بارے میں مزید یہاں پڑھیے۔

Harvest Finance کے بارے میں مزید یہاں پڑھیے۔

کیا آپ کرپٹو پر نئے آئے ہیں؟ CoinMarketCap کے وقف شدہ تعلیمی وسیلے الیگزینڈریا پر اپنے تمام سوالات کے جوابات دیکھیے۔

کُل کتنے DFI.MONEY (YFII) کوائنز گردش میں ہیں؟

YFII، طے شدہ فراہمی کے ساتھ 40,000 کی تعداد پر مشتمل، ERC-20 کا ایک معیاری ٹوکن ہے۔ YIP-8 میں طے شدہ اور قبول کردہ خصوصیات کے مطابق، کل سپلائی میں سے ’’قبل-از-مائننگ، قبل-از-فروخت‘‘ یا ڈویلپر کے لیے مختص کردہ کوئی ٹوکن نہیں لیا گیا۔

DFI.MONEY کے مُطابق، YFII کمانے کا واحد طریقہ پروٹوکول کو لیکویڈیٹی فراہم کرنا ہے۔ انعامات میں ہفتہ وار ہونے والی کمی کے ساتھ، اس ٹوکن کو لیکویڈیٹی کی فراہمی کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہے۔ دونوں لیکویڈیٹی پولز میں سے ہر ایک کا آغاز 20,000 YFII کی فراہمی کے ساتھ ہوا۔

ایک شیڈول اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ٹوکن کی تقسیم کاری، ستمبر سن 2020 کے آخر میں، شروع ہونے کے 10 ہفتوں بعد مکمل ہو گئی تھی۔

DFI.MONEY نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

DFI.MONEY کے مُطابق، YFII کے پاس 40,000 ٹوکنز کی یقینی فراہمی گارنٹی کے ساتھ موجود ہے، جس میں ڈویلپرز کی وساطت سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی جا سکتی۔

یہ ایک نام نہاد "بلیک ہول" ایڈریس پر نئے ٹوکنز کی منٹنگ کرنے کی اجازت دینے والی مخصوص چابیاں بھیجنے پر ممکن ہوا، اور اسکے ساتھ ہی ہمیشہ کے لیے ان تک رسائی کا خاتمہ ہو گیا۔

ڈویلپرز نے لین-دین کے لنکس شائع کیے جو ’’بلیک ہول‘‘ میں ان مخصوص چابیوں کی منتقلی کو ظاہر کرتے ہیں۔

آپ DFI.MONEY (YFII) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

YFII اپنے آغاز کے بعد سے ایک مقبول تجارتی ٹوکن بن چُکا ہے۔ اکتوبر سن 2020 سے، یہ تجارتی جوڑوں کے ساتھ واضح طور پر کرپٹو کرنسیوں، سٹیبل-کوائنز اور دیگر DeFi ٹوکنز کے ساتھ متعدد بڑے ایکسچینجز پر دستیاب ہے۔

Binance نیزOKEx اورHuobi Global سب سے بڑے YFII حجم والے ایکسچینجز میں نُمایاں ہیں۔

کیا آپ ابھی تک کریپٹو پر نئے ہیں؟ کوئی بھی کریپٹو کرنسی یا Bitcoin خریدنے کے لئے ہماری آسان گائیڈ پڑھیے۔

DFI.Money میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ