کرپٹوکرنسی

Zcash

Bitcoin

Zcash

ZEC

#112

$50.04 USD

-2.82% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$817.10M

حجم (24 گھنٹے)

$105.71M

FDV

$1.05B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

12.94%

کل سپلائی

$16.33M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$21.00M

گردش کرنے والی سپلائی

$16.33M

معلومات

Website

$50.04

(0.90%)
Price change 1h

$51.59

High 24h

$50.04

(-15.21%)
Price change 7d

$62.00

High 7D

Zcash (ZEC) (زی-کیش) کیا ہے؟

زی-کیش رازداری اور گمنامی پر مُرتکز ایک غیر مرکزی کرپٹو کرنسی ہے۔ یہ zk-SNARK زیرو نالج پروف ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے جو نیٹ-ورک پر موجود نوڈز کو ان ٹرانزیکشنز کے بارے میں کوئی حساس معلومات ظاہر کیے بغیر لین-دین کی تصدیق کرنے دیتا ہے۔

ایک عام غلط فہمی کے برعکس، مارکیٹ میں موجود کرپٹو کرنسیوں کی اکثریت، بشمول Bitcoin BTC)، گمنام نہیں ہوتے، بلکہ مُستعار ناموں سے وابستہ رہتے ہیں؛ جبکہ وہ صریحاً اپنے صارفین کی شناخت ظاہر نہیں کرتے، البتہ ہر صارف کا اپنا عوامی پتہ یا پتے موجود ہوتے ہیں, جنِکا سُراغ ڈیٹا سائنس اور بلاک چین فورینزکس کے طریقے بروئے کار لاتے ہوئے لگایا جا سکتا ہے،۔

دوسری طرف، زی-کیش ٹرانزیکشنز کواب بھی پبلک بلاک چین کے ذریعے ریلے کرنا پڑتا ہے، لیکن مُستعار ناموں کی حامل کرپٹو کرنسیوں کے برعکس، ZEC کے لین-دین پہلے سے طے شُدہ طرز عمل کے مُطابق، ارسال کنندہ اور وصول کنندہ کے پتے یا بھیجی جانے والی رقم کو افشا نہیں کرتے۔ تاہم، اس ڈیٹا کو، آڈیٹنگ یا تنظیمی موافقت سے متعلق مقاصد کے لیے افشا کرنے کا اختیار موجود رہتا ہے۔

28 اکتوبر سن 2016 میں پہلی بار جاری کیا جانے والا زی-کیش در اصل Bitcoin کے کوڈ-بیس پر مبنی تھا۔

زی-کیش کے بانی کون ہیں؟

زی-کیش کی بنیاد سن 2016 میں cypherpunk، کمپیوٹر سیکیورٹی ماہر اور کاروباری شخصیت Zooko Wilcox-O'Hearn نے رکھی تھی۔ وہ غیر منافع بخش الیکٹرانک کوائنز کمپنی (ECC) کے بانی بھی ہیں، جو زی-کیش کی ڈویلپمنٹ کرتی ہے۔

Wilcox-O'Hearn نے خفیہ-نگاری اور معلومات کے تحفّظ کی صنعت میں 25 سال سے زیادہ عرصہ گُذارا، اور اسی حوالے سے متعدد منصوبوں میں اعانت کی ہے، جن میں DigiCash (اب ایک ناکارہ-شُدہ الیکٹرانک-پیسہ فرم)، پیر-ٹو-پیر ڈیٹا اسٹور کرنے والا سوفٹ-ویئر Mojo Nation اور Tahoe Least-Authority File Store نامی فائل سسٹم شامل ہیں۔

اُنہوں نے Least Authority Enterprises کی بھی بنیاد رکھی، ایک ٹیکنالوجی کمپنی، جو ڈیجیٹل سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور رازداری کے بنیادی حق کو محفوظ رکھنے پرمُرتکز رہی، نیز اسی کمپنی نے BLAKE3 خُفیہ-نگار-ہیش-فنکشن کی مشترکہ ایجاد بھی کی۔

زی-کیش کو کیا چیز مُنفرد بنا دیتی ہے؟

زی-کیش کا بنیادی فائدہ اس کی اختیاری گمنامی میں موجود ہے، جو اُس درجے کی رازداری مُہیّا کرتی، جِسے باقاعدہ طور پر مُستعار ناموں والی کریپٹوکرنسیوں، جیسے Bitcoin اور Ethereum کے ذریعے قابلِ حصول نہیں بنایا جاس کتا۔

ZEC لین-دین ’’شفاف اور سِپر شُدہ‘‘ یعنی دو طریقوں سے بھیجا جا سکتا ہے۔ شفاف لین-دین تقریباً اسی طرح کام کرتے ہیں جیسے Bitcoin، جس کا کوڈ-بیس زی-کیش دراصل اس پر مبنی تھا: وہ عوامی ایڈریسوں کے مابین بھیجے جاتے ہیں اور ایک ناقابِلِ تغیُّر عوامی لیجر (بلاک چین) پر ان کو ریکارڈ بھی کیا جاتا ہے۔ کسی کو بھی اس بات کا اختیارحاصل ہے کہ وہ اِن ٹرانزیکشنز کے بارے میں تمام ضروری معلومات بشمول بھیجنے اور وصول کرنے والے پتے اور بھیجی گئی رقوم کو آن لائن دیکھ سکے۔

عوامی سطح پر انجام پانے والے یہ لین-دین صارف کی شناخت کو واضح انداز میں ظاہر نہیں کرتے: صرف عوامی پتے ہی وہ قابلِ شناخت عناصرہیں جِن تک کوئی بیرونی مُبصِّر بلاک چین کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ تاہم، دورِ حاضر میں قانونی بالا دستی، اور ڈیٹا سائنسدانوں کے کوششوں سے بلاک چین کا تجزیہ کرنے کے طریق کار کو ایسے نقطہ عروج پر پہنچا دیا گیا ہے، کہ جہاں دلچسپی کی حامل کوئی پارٹی نہایت بااعتماد اور صاف سُتھرے طریقے سے ایک بلاک چین پر موجود کسی بھی عوامی ایڈریس کے ساتھ رابطہ کر سکتی ہے، جو حقیقی دُنیا میں اپنے مالک کی اصل شناخت پر مُنتج ہو کر کسی بھی نِجی لین-دین کو لازماً نا مُمکن بنا سکتا ہے۔

دوسری جانب، تحفُّظ یافتہ ZEC لین-دین، ایک ناقابل تغیّرعوامی بلاک چین پر بھیجے جانے والے بالکُل گُمنام لین-دین کی انجام دہی کے لیے، ’’زیرو-نالج مختصر غیر متعامل دلائل‘‘, یعنی zk-SNARKs ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ اس حقیقت کا اندارج لیجر پر موجود ہے کہ ’’لین-دین ہو چُکا ہے‘‘، تاہم، ارسال کُنندہ اور وصول کُنندہ کے پتے اور بھیجی گئی رقم عوام النّاس پر آشکار نہیں کی جاتی۔

یہ زی-کیش کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ایک غیرمرکزی، بِلا اجازت دیجیٹل کرنسی کے فوائد سے لُطف اندوز ہوئے کے ساتھ ساتھ حقِِ رازداری کی پیشکش کرے۔

متعلقہ صفحات:

Monero کے بارے میں پڑھیے، ایک اور گُمنام کریپٹو کرنسی جو صارف کی رازداری کے لیے رِنگ-سِگنیچرز (ring signatures) اور مخفی ایڈریس استعمال کرتی ہے۔

کریپٹو کے بارے میں مزید تعلیمی مواد CMC الیگزینڈریا پر مُلاحظہ فرمائیے۔

CMC کے بلاگ پر موضوعی کرپٹو کہانیاں ڈھُونڈیے۔

فی الوقت کُل کتنے زی-کیش (ZEC) کوائنز گردش میں ہیں؟

مجموعی طور پر، زی-کیش ٹوکنومِکس Bitcoin کی طرح ہے: یہ 21 ملین کوائنز کی کُل محدود سپلائی کے ساتھ ایک قلیل المِقدار مائننگ کی قابلیت کا حامل ٹوکن ہے۔

نئے ZECs "بلاک کی مالی کُمک" کی شکل میں بنائے جاتے ہیں: جب بھی کوئی نیا بلاک مائن کیا جاتا ہے اور بلاک چین کے آخر میں شامل کیا جاتا ہے، کوائنز کی ایک خاص مقدارمِنٹ کی جاتی ہے، اسے بالترتیب 80 سے 20 فیصد کے تناسب سے "مائنر سبسڈی" اور "بانیان کے انعام" کی مد میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ZEC کی کُل سپلائی 21 ملین کی حد تک پہنچ جانے پراس کے اجراء کی شرح کو کم کرنے کے لیے، بلاک سبسِڈی کو باقاعدہ وقفوں کے ساتھ ساتھ آدھا کر دیا جاتا ہے۔

’’مائنر کی سبسڈی‘‘ تازہ ترین بلاک مائن کرنے والے مائنر کو دی جاتی ہے، اور ’’بانیان کا انعام‘‘ الیکٹرانک کوائن کمپنی (ECC) کے بانیوں، زی-کیش فاؤنڈیشن، خود ECC، نیز اس کے ملازمین کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے۔ اکتوبر سن 2020 تک، بلاک سبسڈی 6.25 ZEC کے برابر تھی۔

زی-کیش نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

زی-کیش نیٹ-ورک کو پروف-آف-ورک کے ہیش فنکشن SHA-256 سے تحفّظ فراہم کیا جاتا ہے، جو SHA-2 الگورتھم کے سیٹ سے تعلق رکھتا ہے — بالکُل Bitcoin کی طرح۔

آپ زی-کیش (ZEC) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

زی-کیش ایک اعلیٰ درجے کی حامل کریپٹو کرنسی ہے۔ زی-کیش کی خریداری بہت سے بڑے ایکسچینجوں کے ذریعے مُمکن ہے، جن میں سے کُچھ یہ ہیں:

Zcash میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ