AscendEX (BitMax) کیا ہے؟

پہلے BitMax کے نام سے پہچانا جانے والا AscendEX ایک عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج پلیٹ فارم ہے، جو 200 سے زیادہ خطوں میں خوردہ، اور ادارہ جاتی موکّلوں کے لئے خدمات انجام دیتا ہے۔ مرکزی تجارتی پلیٹ فارم کی توانائیوں کوDeFi کے ساتھ ملا کر، کریپٹو کرنسیز کے لیے معروف مالیاتی پلیٹ فارم بنانے کے اقدامات کا ایک حصّہ سمجھتے ہوئے، 22 مارچ 2021 کو اسکی دوبارہ برانڈنگ کی کوشش شروع کی گئی۔ صد افسوس, کہ پلیٹ فارم، چند ہی مہینے بعد ہیکنگ (hacking) کا نشانہ بن گیا۔

11 دسمبر 2021 کو، بدنیتی پر مبنی کُچھ کردار ایکسچینج کے ہاٹ والیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اُنہوں نے مبینہ طور پر تین چینز- Ethereum, BNB Chain اور Polygon سے $77.7 ملین چوری کر لیے۔

AscendEX کے بانی کون ہیں؟

AscendEX کی بُنیاد Dr. Jing Cao نے رکھی۔ انہوں نےDelpha Capital Management LLC میں چیف انویسٹمنٹ آفیسر، ایچ ڈی کنسلٹنگ سروسز گروپ انکارپوریشن (HD Consulting Services Group, Inc) میں چیف ایگزیکٹو آفیسر, اور نائٹ کیپیٹل گروپ، انکارپوریٹڈ (Knight Capital Group, Inc) میں پورٹ فولیو مینجرجیسی پوزیشنوں پرفائز رہ کر تجربہ حاصل کیا۔ Jing Cao نے University of Science & Technology of China سے انڈر گریجوئیٹ ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ڈاکٹریٹ The University of Chicago سے کیا۔

AscendEX کا آغاز کب ہوا؟

اس کمپنی کا آغاز "Bitmax" کے نام سے اگست، سن 2018 میں ہوا۔

AscendEX کہاں واقع ہے؟

کمپنی کا صدر دفتر سنگاپور میں واقع ہے۔

AscendEX کے لئے ممنوعہ ممالک

کمپنی کی خدمات سے متعلق شرائط کے مطابق، یہ خدمات سنگاپور، چین (مین لینڈ)، امریکہ، اور ’’امریکہ کے پانچ مستقل طور پر آباد علاقوں، یعنی پورٹو ریکو، یو ایس ورجن آئی لینڈ، گوام، شمالی بحرالکاہل میں ماریانا جزائر، اور جنوبی بحر الکاہل میں واقع ساموآ‘‘ کے رہائشیوں کے لئے میسّر نہیں۔ مزید برآں، یہ خدمات ان خطوں کے رہائشیوں اور شہریوں کے لیے بھی محدود ہیں جن میں کرپٹو تجارت پر پابندی ہے۔

AscendEX پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟

اس ایکسچینج پر 250 سے زیادہ ڈیجیٹل اثاثوں کا اندراج موجود ہے۔ صارفین 320 سے زیادہ پیئرز پر تجارت کر سکتے ہیں۔

AscendEX کی فیسیں کتنی ہیں؟

30 دن کے تجارتی حجم، اور صارف کی 30 ہی دن کی اوسط ASD ہولڈنگز(holdings) کے ذریعے نَوVIP درجات کا تعین کیا جاتا ہے۔ لین دین کی فیس کا انحصار صارف کے اسی VIP درجے پر ہوتا ہے۔ بڑے مارکیٹ کیپ اثاثوں کے حوالے سے فیسیں یوں ہیں: بنانے والوں کے لیے 0-0.1% اور لینے والوں کے لیے 0.02-0.1%۔ بنانے والوں کی فیسیں 0-0.2% ہیں۔ جبکہ لینے والوں کی فیسیں 0.02-0.2% کی حدود میں ہیں۔ دوسرے آلٹ کوائیز(altcoins) کے لیے۔

کیا AscendEX پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

AscendEX تین گُنا، پانچ گُنا، دس گُنا اور پچیس گُنا یعنی 3X، 5X، 10X اور 25X تک لیوریج کے ساتھ، مارجن ٹریڈنگ کی اجازت دیتا ہے۔

#نامPairآخری اپ ڈیٹ