Binance کیا ہے؟

Binance، ٹریڈنگ کے حجم کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج ہے، جس میں اگست 2022 تک Binance ایکسچینج پر روزمرہ کی ٹریڈنگ کا حجم 76$ بلین تھا، اور دنیا بھر میں موجود صارفین کی تعداد کلک 90 ملین تھی۔ اس پلیٹ فارم نے، کرپٹو کی دنیا میں ایک معتبر مقام حاصل کیا ہے، جہاں صارفین اپنے ڈیجیٹل اثاثہ جات کو خرید، بیچ اور محفوظ کر سکتے ہیں، نیز فہرست میں شامل 350 سے زائد کرپٹو کرنسیز اور ہزاروں ٹریڈنگ کے جوڑوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس وقت Binance کے ایکو سسٹم میں Binance ایکسچینج، لیبز، لانچ پیڈ، معلومات، اکیڈمی، تحقیق، ٹرسٹ والیٹ، عطیات، NFT اور مزید شامل ہیں۔

Binance کے بانیان کون ہیں؟

Changpeng Zhao اور Yi He نے چین میں اس عالمی کمپنی کی بنیاد رکھی۔ ایک چینی و کینیڈین ڈویلپر اور بزنس ایگزیکٹیو، Changpeng Zhao، جو CZ کے نام سے جانے جاتے ہیں، اس کمپنی کے CEO ہیں۔ انہوں نے McGill University Montreal سے تعلیم حاصل کی اور ایک آنٹرپرینیور کی حیثیت سے ان کی ساکھ شاندار رہی ہے۔ انہیں گزشتہ طور پر Bloomberg Tradebook Futures Research & Development ٹیم کی سربراہی، Fusion Systems کے بانی، اور Blockchain.com میں شعبہ ٹیکنالوجی کے ہیڈ کا تجربہ حاصل رہا ہے۔

Yi He، Binance کے CMO اور Binance Labs، کمپنی کی مالی سہولت کاری کی شاخ کے سربراہ ہیں۔ اس سے قبل Yi، Yixia Technology نامی ایک معروف موبائل ویڈیو ٹیک کمپنی کے نائب صدر، اور OKCoin نامی ڈیجیٹل اثاثے کے ایکسچینج کے شریک بانی تھے۔

Binance کا آغاز کب ہوا؟

Binance کا آغاز جون 2017 میں ہوا، اور محض 180 دنوں کے اندر یہ دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج بن گیا۔

Binance کی جانب سے ممنوعہ ممالک

Binance کی استعمال کی شرائط کے تحت، ممنوعہ ممالک میں امریکہ، سنگاپور اور انٹاریو (کینیڈا) شامل ہیں۔ تاہم، انضباطی وجوہات کی بنا پر بعض ممالک کے پاس محدود استعمال یا فیچرز کا اختیار موجود ہے، جن میں چین، ملائیشیا، جاپان، برطانیہ اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ Futures اور ڈیریویٹوز پراڈکٹس بھی جرمنی، اٹلی اور نیدر لینڈز میں دستیاب نہیں ہیں۔ ستمبر 2019 میں، امریکی کلائنٹس کے لیے مخصوص، Binance.US نامی ایک علیحدہ پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا۔

Binance کی فیس کیا ہے؟

یہ پلیٹ فارم صارف دوست ہے، اور ٹرانزیکشن کی اقسام کے ایک وسیع انتخاب اور تجربہ کار سرمایہ کاران کے لیے ٹریڈنگ ٹولز کے جدید سیٹ کے ساتھ سستے ترین میں سے ایک ہے۔ یہ ایک عام صارف سے لے کر VIP 9 تک، درجہ بند سسٹم کی بنیاد پر لاگتیں عائد کرتا ہے۔ عام صارفین کے لیے، اسپاٹ ٹریڈنگ پر.10% پر مشتمل میکر ٹیکر فیس عائد کی جاتی ہے۔ جولائی 2022 میں، Binance نے BTC اسپاٹ ٹریڈنگ کے جوڑوں کے لیے، اور اگست میں ETH/BUSD کے جوڑے کے لیے صفر فیس کے ساتھ ٹریڈنگ کا اعلان کیا۔

کیا Binance پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

ٹریڈرز، فنڈز ادھار میں لے سکتے ہیں اور Binance مارجن پر مارجن ٹریڈنگ میں حصہ لے سکتے ہیں، جو کہ 10X تک کی لیوریج کی حامل کرپٹو کرنسیز کو ٹریڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ صارفین اپنی ٹریڈز پر لیوریج کے لیے، USDT، BUSD یا دیگر کرپٹو کرنسیز میں تصفیہ شدہ ڈیریویٹوز پراڈکٹس بھی استعمال کر سکتے ہیں، جیسے کہ Binance Futures، اور Binance Options۔

#نامPairآخری اپ ڈیٹ