Binance.US کیا ہے؟
Binance.US، ٹریڈنگ کے حجم کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج، یعنی — Binance کا امریکہ میں رجسٹر شدہ ادارہ ہے۔ مرکزی ایکسچینج پر پابندی عائد کرنے والے امریکی ضوابط کے جواب میں ایک علیحدہ ایکسچینج کا آغاز کیا گیا۔ اگرچہ، Binance.US کے نام اور دانشورانہ املاک کی ملکیت Binance ہی کے پاس ہے، تاہم، ایکسچینج کی نظم کاری خودمختارانہ طور پر BAM ٹریڈنگ سروسز کی جانب سے کی جاتی ہے۔ ڈپازٹ کروانے اور رقم نکلوانے کے طریقہ کار، لیکویڈیٹی اور ٹریڈنگ کی فیس کے اعتبار سے دونوں ایکسچینجز مختلف ہیں۔
مزید براں، 120+ اثاثہ جات کے ساتھ، عالمی سائٹ کی نسبت U.S. پلیٹ فارم، صارفین کو کم تر کرپٹو کرنسیز اور ٹریڈنگ کے جوڑوں کی پیشکش کرتا ہے، جبکہ مرکزی ایکسچینج میں تقریباً 600 شامل فہرست ہیں۔ یہ پلیٹ فارم امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں دستیاب نہیں ہے۔
Binance.US کے بانیان کون ہیں؟
اس ایکسچینج کا آغاز ستمبر 2019 میں ہوا، اور اس کی نظم کاری خودمختارانہ طور پر BAM ٹریڈنگ سروسز کی جانب سے کی جاتی ہے۔ کمپنی کے CEO ہیں Brian Shroder، Ant Group Co. اور Uber Technologies Inc کے سابق ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر۔ Shroder نے Harvard Business School سے MBA میں گریجوئیٹ کیا، اور
Miami University سے اکاؤنٹنسی اور منجمنٹ میں BS کی دوہری ڈگریوں کے حامل ہیں۔
Binance.US کہاں واقع ہے؟
Binance.US، پالو آلتو، کیلیفورنیا میں واقع ہے۔
Binance.US کی جانب سے ممنوعہ ممالک
امریکہ میں واقع ایکسچینج، ہوائی، ٹیکساس، نیو یارک اور ورمونٹ میں دستیاب نہیں۔
Binance.US پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟
یہ پلیٹ فارم، 120 سے زائد کرپٹو کرنسیز تک رسائی فراہم کرتا ہے، اور BTC, ETH, ADA, BCH, BNB, LINK, LTC سمیت مزید کئی ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ساتھ ساتھ 60 سے زائد ٹریڈنگ کے جوڑوں کی پیشکش کرتا ہے۔
Binance.US کی فیس کیا ہے؟
Binance.US، مفت میں Bitcoin کی ٹریڈنگ کی پیشکش کرتے ہوئے، امریکہ میں اس قسم کی پیشکش کرنے والا پہلا بڑ ایکسچینج ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ ٹریڈنگ کے جوڑوں کو تین درجات میں قسم بند کیا جاتا ہے — "درجہ 0"، "درجہ I" اور "درجہ II" — "درجہ 0" میں شامل جوڑوں کی فیس 0% ہے۔
"درجہ I" اور "درجہ II" کی فیس کا انحصار، صارف کے VIP درجے پر ہوتا ہے — جس کا تعین کسی فرد کے 30 روزہ ٹریڈنگ کے حجم کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ "درجہ I" کے لیے، میکر فیس 0.0750% (VIP 1) سے مفت (VIP 9)، جبکہ ٹیکر فیس 0.1500% (VIP 1) سے 0.0375% (VIP 9) تک محیط ہے۔ "درجہ II" کے لیے، میکر فیس 0.3000% (VIP 1) سے مفت (VIP 9)، جبکہ ٹیکر فیس 0.4500% (VIP 1) سے 0.0375% (VIP 9) تک محیط ہے۔
مزید براں، ادائیگی کے لیے BNB کے استعمال کی صورت میں صارفین، فیس پر 25% کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا Binance.US پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
پلیٹ فارم پر، صارفین Futures کو ٹریڈ نہیں کر سکتے، نہ ہی کسی مارجن اکاؤنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
# | نام | Pair | آخری اپ ڈیٹ |
---|