Bitfinex کیا ہے؟
Bitfinex، سب سے پرانے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز میں سے ایک ہے، جس کی بنیاد 2012 میں رکھی گئی، اور ہانگ کانگ میں واقع iFinex Inc نامی کمپنی کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔ Tether (USDT)، یعنی مارکیٹ میں کل مالیت کے اعتبار سے سب سے بڑا اسٹیبل کوائن، iFinex Inc کے زیر ملکیت ہے۔ یہ مرکزی ایکسچینج (CEX) پلیٹ فارم، پیشہ ورانہ ٹریڈرز اور ادارہ جات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں فیاٹ اور کرپٹو، دونوں کے لیے معاونت شامل ہے۔ یہ ایکسچینج، BTC کے جوڑوں سمیت ETH اور XMR جیسے دیگر مرکزی Altcoins کے لیے سب سے زیادہ لیکویڈ تصور کیا جاتا ہے۔ صارف کے اثاثہ جات کے تحفظ کے لیے، یہ پلیٹ فارم دو عوامل پر مبنی توثیق اور IP ایڈریس کی نگرانی، دونوں کی پیشکش کرتا ہے۔
اس ایکسچینج کی توجہ کا مرکز، تجربہ کار و پیشہ ور ٹریڈرز اور سرمایہ کاران ہیں، جو کہ پلیٹ فارم کے صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ مارجن کو ادھار میں دینے، مارجن فنڈنگ، مربوط ٹریڈنگ، اوور دی کاؤنٹر (OTC) ٹریڈنگ سمیت مزید سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ اسپاٹ اور مارجن ٹریڈنگ کے علاوہ، Bitfinex، دیگر کئی پراڈکٹس کی پیشکش کرتا ہے، جیسے کہ: Bitfinex Borrow، Bitfinex Pay، Bitfinex Pulse، وابستگان پروگرام، API اور اس کا مقامی سہولتی ٹوکن — جن میں دیگر کے ساتھ ساتھ UNUS SED LEO شامل ہے۔
Bitfinex کے بانیان کون ہیں؟
2012 میں Raphael Nicolle اور Giancarlo Devasini نے مشترکہ طور پر Bitfinex کی بنیاد رکھی۔
Nicolle نے ایک IT ٹکنیشن کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا، اور Gutenberg Networks میں سسٹم کے منتظم کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے اپنی توجہ Bitcoin کے ایکو سسٹم پر مرکوز کر دی، اور Bitcoinica ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے کوڈ کی بنیاد پر Bitfinex کا آغاز کیا۔
فی الوقت Devasini، حاضر خدمت CFO ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر برائے طب کی حیثیت سے Milan University سے گریجوئیٹ کی، لیکن ٹیکنالوجی میں دلچسپی کے سبب کمپیوٹر ہارڈ ویئر کے کاروبار میں داخل ہو گئے۔ انہوں نے Point-G Srl اور پھر Solo SpA کی بنیاد رکھی۔ 2012 میں، Devasini کی Raphael Nicolle سے ملاقات ہوئی، اور انہوں نے Bitfinex میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے ٹریڈنگ اور خطرے کی نظم کاری جیسی سرگرمیوں کا نظام سنبھالا۔
Bitfinex کہاں واقع ہے؟
یہ کمپنی، برٹش ورجن آئلینڈز میں اندراج شدہ ہے، اور اس کی بنیاد ہانگ کانگ میں ہے۔
Bitfinex کی جانب سے ممنوعہ ممالک
Bitfinex نے ایران، شمالی کوریا، کیوبا، شام، قرم، عوامی جمہوریہ ڈونیسک اور خود ساختہ عوامی جمہوریہ لوہانسک کے لیے رسائی پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ امریکی شہریوں، کینیڈین، برٹش ورجن آئلینڈز، اور حکومت وینزوئیلا کے شہریوں یا رہائشیوں، نیز، آسٹریا یا اٹلی کے رہائشیوں کو بھی اس ایکسچینج تک رسائی کی اجازت نہیں۔
Bitfinex پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟
Bitfinex، ٹریڈنگ کے جوڑوں کی وسیع اقسام اور 270 سے زائد کرپٹو کرنسیز کی معاونت کرتا ہے، جن میں شامل ہیں: BTC, ETH, USDT, SOL, LTC, XRP, EOS اور دیگر کئی انتخابات۔
Bitfinex کی فیس کیا ہے؟
کرپٹو سے کرپٹو/اسٹیبل کوائنز/فیاٹ کے لیے، میکر فیس 0.10%، جبکہ ٹیکر فیس 0.20% ہے۔ کرپٹو ڈیریویٹوز کے لیے، میکر فیس 0.020%، جبکہ ٹیکر فیس 0.065% ہے۔ صارفین اپنی ٹریڈنگ کی فیس پر 15% - 25% تک کی رعایت حاصل کرنے کے لیے UNUS SED LEO ٹوکنز کو پاس رکھ سکتے ہیں۔
ڈپازٹ فیس، ہر قسم کی کرپٹو، اسٹیبل کوائن اور سکیورٹیز سے پاک ہوتی ہے، جبکہ وائر ٹرانسفر کی فیس 0.10% ہوتی ہے۔ رقم نکلوانے کی فیس، کرپٹو کرنسی پر منحصر ہوتی ہے۔
کیا Bitfinex پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
اس پلیٹ فارم پر، اہل صارفین (جن کی توثیق کا درجہ بنیادی پلس اور اس سے زائد ہو) کے پاس 10X تک کی لیوریج کو ٹریڈ کرنے، اور اس کے پیئر ٹو پیئر (P2P) مارجن فنڈنگ کے پلیٹ فارم کے ذریعے فنڈز موصول کرنے کا اختیار موجود ہوتا ہے۔
# | نام | Pair | آخری اپ ڈیٹ |
---|