bitFlyer کیا ہے؟
bitFlyer، عالمی سطح پر 3 ملین سے زائد صارفین، اور 2021 میں عالمی سطح پر ٹریڈنگ کے حجم کی صورت میں 180€ بلین کا حامل ایک جاپانی کرپٹو ایکسچینج ہے۔ اس کے پاس EU، US اور جاپان میں کام کرنے کے لائسنسز موجود ہیں، اور یہ انڈسٹری بھر میں سکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اترنے کا دعویٰ کرتا ہے۔
یہ پلیٹ فارم، نوآموز افراد کے لیے ایک سادہ انٹرفیس کے ساتھ 'bitFlyer کی خرید/فروخت'، اور تجربہ کار ٹریڈرز کے لیے 'bitFlyer Lightning' کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ ایکسچینج، اسپاٹ ٹریڈنگ، مارجن ٹریڈنگ، اور کرپٹو ڈیریویٹوز کی پیشکش کرتا ہے، اور تیز تر ٹرانزیکشنز کے ساتھ ساتھ، فوری بینک ٹرانسفر اور Paypal اکاؤنٹ کی فنڈنگ کی پیشکش کا دعویٰ بھی کرتا ہے۔
bitFlyer کے بانیان کون ہیں؟
اس کمپنی کی بنیاد، جنوری 2014 میں Yuzo Kano اور ان کے ساتھی کارکنان Masuda Rikiya اور Takafumi Komiyama نے رکھی، جو کہ Goldman Sachs کے سابق ملازمین بھی رہ چکے ہیں۔
2019 تک Yuzo Kano، CEO کے عہدے پر فائز رہے، bitFlyer Holdings, Inc. کے سرمایہ کاران نے بانی کا عہدہ Yoshio Hirako کو دینے کا فیصلہ کیا، تاہم، امریکہ میں موجود ذیلی ادارے کے CEO اب بھی Kano ہی ہیں۔ اس سے قبل، Kano، Goldman Sachs اور BNP Paribas میں ایکویٹی ڈیریویٹوز کے ٹریڈر بھی رہ چکے ہیں۔ Yuzo Kano، جاپانی بلاک چین ایسوسی ایشن کے ڈائیریکٹر بھی ہیں۔
Takafumi Komiyama، bitFlyer Holdings کے CTO ہیں۔ Komiyama نے Goldman Sachs کے لیے تصفیہ جاتی سسٹمز تیار کیے، اور اس سے قبل وہ Sony Interactive Entertainment میں کام کیا کرتے تھے۔
bitFlyer کہاں واقع ہے؟
bitFlyer Inc. کا ہیڈ کوارٹر ٹوکیو، جاپان میں واقع ہے، جبکہ bitFlyer USA نامی ذیلی ادارہ سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں واقع ہے۔
bitFlyer کی جانب سے ممنوعہ ممالک
ٹوکیو میں قائم کرپٹو ایکسچینج، مندرجہ ذیل ممالک کے رہائشیوں کو سروسز فراہم نہیں کرتا: : افغانستان، الجیریا، امریکی ساموآ، آرمینیا، آذر بائیجان، بہاماس، بیلاروس، بوٹسوانا، برما/میانمار، برونڈی، کمبوڈیا، وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، کوموروس، کانگو (کنشاسا)، قرم، کیوبا، ایل سلواڈور، اریٹیریا، ایتھوپیا، گھانا، گوام، گنی، گیانا، ہونڈوراس، ایران، عراق، قازقستان، کوسووو، لبنان، لائبیریا، لیبیا، لیبیائی عرب جمہوریہ، مکاؤ، ملاوی، مالدیپ، مالی، منگولیا، مونٹی نیگرو، نورو، نکاراگوا، شمالی کوریا، پاکستان، پلاؤ، فلسطینی علاقہ جات اور غزہ، پاپوا نیو گنی، ساموآ، سربیا، جزائر سلیمان، صومالیہ، جنوبی سوڈان، سری لنکا، سوڈان، سوازی لینڈ، شام، تیمور لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تونس، ترکمانستان، ترک اور کیکوس، یوکرین، وینوآٹو، وینزوئیلا، یمن، زمبابوے، روس۔
bitFlyer پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟
یہ پلیٹ فارم، ڈیجیٹل کرنسیز کی ایک مختصر حد کی معاونت کرتا ہے، اور تقریباً 11 ڈیجیٹل اثاثہ جات، اور Bitcoin کو جاپانی ین اور USD سے خریدا جا سکتا ہے۔ ٹریڈنگ کے مقبول جوڑوں کی فہرست میں شامل ہیں BTC/JPY, ETH/JPY, BTC/EUR, XRP/JPY, BTC/USD۔ ٹریڈنگ کے لیے دستیاب کرپٹو کرنسیز میں BTC, ETH, ETC, BCH, LTC اور مزید کئی شامل ہیں۔
bitFlyer کی فیس کیا ہے؟
ٹریڈنگ فیس کا انحصار، صارف کے 30 روزہ ٹریڈنگ کے حجم پر ہوتا ہے۔ خرید/فروخت کا پلیٹ فارم، اسپاٹ ٹریڈز کے لیے 0.1% (فی ماہ $50,000 سے کم ٹریڈ کرنے والے صارفین کے لیے) اور 0.2% پر مشتمل ٹریڈنگ فیس کی پیشکش کرتا ہے، تاہم، bitFlyer، BTC/EUR اور ETH/BTC کے لیے مفت ٹریڈنگ کی پیشکش کرتا ہے
کیا bitFlyer پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
Lightning FX اور Lightning Futures کے ساتھ، صارفین 2X تک کی لیوریج کے ساتھ ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ Lightning FX، فنڈز کی مؤثر سرمایہ کاری کے لیے ایک بلٹ ان سروس ہے، جو کہ صارفین کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ مارجن کو ڈپازٹ کرواتے ہوئے اور تصفیہ جات انجام دیتے ہوئے مارجن رکھ کر Bitcoin کی ٹریڈ کر سکیں۔ کاروباری اکاؤنٹس کے لیے، زیادہ سے زیادہ لیوریج مختلف ہو سکتی ہے۔
# | نام | Pair | آخری اپ ڈیٹ |
---|