Bithumb (بٹ-تھمب) کیا ہے؟
یہ بات ضبط تحریر میں لاتے وقت، بٹ-تھمب $205 ملین روزانہ پر مُشتمل تجارتی حجم کے ساتھ، 170 سے زیادہ اندراج شُدہ کریپٹو کرنسیز رکھنے والے جنوبی کوریا کے سب سے بڑے کریپٹو ایکسچینجز میں سے ایک ہے۔
یہ پلیٹ فارم کرپٹو بوٹ ٹریڈنگ کو سپورٹ کرتا ہے، ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور اکاؤنٹس فراہم کرتا ہے، بڑے لیکویڈٹی پُولز تک رسائی کو یقینی بناتا ہے، کلائنٹس کو ڈِپازٹ پروگراموں کے ذریعے غیر فعال آمدنی حاصل کرنے کا اختیاردیتا ہے، نیز24/7 کسٹمر سپورٹ اور صارف دوست انٹرفیس بھی پیش کرتا ہے۔
یہ ایکسچینج ریگولیٹ نہیں کیا گیا، لیکن بین الاقوامی مالیاتی ریگولیٹرز جیسے، FIU اور FSC کے تقاضوں کی تعمیل کرنے کی جانب رواں دواں ہے۔ صارفین کسی اندراج شُدہ اکاؤنٹ کے بغیر اس ایکسچینج پر تجارت نہیں کر سکتے۔ اُنکے لیے OPT کے ایک تصدیقی عمل سے گُذرنا ضروری ہے۔ یہ نیٹ ورک شناختی تحفظ کے لیے ایک ترقی پذیر نظام (ISMS سروس) لاگو کرتا ہے؛ اعلی سطح کی AML تصدیق کا استعمال کرتا ہے، اور ایکسچینج کے لیے 24x7 تجارتی نگرانی کا نظام بھی متعارف کرواتا ہے۔
بٹ-تھمب کے بانی کون ہیں؟
جنوبی کوریا کی ایک کاروباری شخصیت Dae-sik Kim، بٹ-تھمب کے بانی، اور اس کے سابق CEO ہیں۔ سن 2018 میں، اُنہوں نے اپنے عہدے کو خیر باد کہا اور Bezant میں بطور چیف کریپٹو کرنسی افسر شمولیت اختیار کی۔
Javier Sim — ایک اور اہم شخصیت — بٹ-تھمب گلوبل ہولڈنگز کے شریک بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ اُنہوں نے سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ اور کارڈف یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ بٹ-تھمب سے پہلے، Sim نے HSBC اور BOCI (بینک آف چائنا انٹرنیشنل) میں سرمایہ کاری بینکر کے طور پر کام کیا۔
Back Young Heo، بٹ-تھمب کے موجودہ CEO ہیں۔
بٹ-تھمب کا آغاز کب ہوا؟
اس ایشیائی پروجیکٹ کو BTC Korea.com Co. Ltd نے سن 2013 میں تخلیق کیا، جسکا باقاعدہ قیام سن 2014 کے دوران عمل میں آیا، اور صدر دفتر سیئول، جنوبی کوریا میں بنایا گیا۔
یہ ایکسچینج سن 2014 میں بحیثیت Xcoin لانچ کیا گیا۔ بعد میں، سن 2015 کے دوران اس کا نام بدل کر بٹ-تھمب (Bitthumb) رکھ دیا گیا۔ Android اورiOS کے لیے اس کا موبائل ورژن، سن 2016 میں جاری کر دیا گیا۔
بِٹ-تھمب کے لیے ممنُوعہ مُمالک
بُنیادی طور پر یہ ایکسچینج، جنوبی کوریا کے لوگوں کو خدمات بہم پہنچاتا ہے۔ بِٹ-تھمب دُنیا بھر میں دستیاب ہے۔ فہرست میں 21 ایسی اقوام کا ذکر کیا گیا ہے جو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی سفارشات پر عمل درامد کرنے میں ناکام رہیں، جن میں یمن، شام، میانمار(برما)، بارباڈوس، آئس لینڈ، ایران، شمالی کوریا اور کئی دیگر شامل ہیں۔
بِٹ-تھمب پر کِن کوائنز کو سپورٹ کیا جاتا ہے؟
یہ ایکسچینج 180 سے زیادہ ڈیجیٹل اثاثوں کا اندراج کرتے ہوئے 280 سے زیادہ تجارتی پیئرز کو سپورٹ کرتا ہے۔ صارفین متعدد کرپٹو کرنسیوں کی خرید/فروخت/تبادلہ کر سکتے ہیں، بشمول BTC، ETH، XRP، ETC، ADA، DOT، MATIC، BCH، LTC وغیرہ وغیرہ۔
بِٹ-تھمب کی فیسیں کتنی ہیں؟
لین-دین کی فیسوں کا سلسلہ 0.04% سے لے کر 0.25% تک پر مُحیط ہے۔ تجارت کے لیے بنیادی کمیشن (میکر-فیس یا ٹیکر-فیس) خرید/فروخت کی کل رقم کا 0.15% ہے۔ یہ ایکسچینج اپنے صارفین کو کم نرخ اور واؤچرز بھی پیش کرتا ہے جنکی رسائی صارفین-اکاؤنٹس کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ ڈِپازٹ کرنے پر کوئی فیس نہیں وصول کی جاتی۔
کیا بِٹ-تھمب پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
بِٹ-تھمب لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ فراہم نہیں کرتا۔
# | نام | Pair | آخری اپ ڈیٹ |
---|