Bitrue کیا ہے؟
کریپٹو کرنسی کے دلدادہ اور مالیاتی پیشہ ور افراد پر مشتمل ایک ٹیم کی کاوشوں سے قائم کیا گیا، Bitrue ایک کرپٹو ایکسچینج پلیٹ فارم ہے، جو صارفین کو تجارت، کرپٹو کے انتظامات، سرمایہ کاری اور غیر فعال آمدنی حاصل کرنے کے لئے رہنمائی کرتا ہے۔
اپنے ابتدائی دنوں میں، پلیٹ فارم نے XRP پر توجہ مرکوز رکھی۔ یہ ایک ایسا فیصلہ تھا، جس نے اسے فائدہ پہنچایا۔ یہ مرکزی ایکسچینج XRP پیئرزکی سب سے زیادہ تعداد رکھنے والے ایکسچینجز میں سے ایک ہے۔ یہاں یہ تعداد 48 ہے۔ اس کے روز مرّہ لین دین کا حجم بھی $1bn سے زیادہ ہے۔
Bitrue کے بانی کون ہیں؟
اس کمپنی کی بُنیاد Curis Wang نے رکھی۔ کریپٹو اسٹارٹ اپ سے پہلے، Wang نے Cheetah Mobile کے لئے کام کیا جو چین کی ایک موبائل انٹرنیٹ کمپنی ہے، جسکا صدر دفتر بیجنگ، چین میں واقع ہے۔Cheetah Mobile عالمی سطح پر مشہور ترین کُچھ موبائل ایپس کا خالق ہے۔ وانگ تقریباً 4 سال تک چیتا موبائل کے انوویشن (innovation) بزنس ڈویلپمنٹ شعبے کے سربراہ رہے۔جہاں تک ان کی تعلیمی اہلیت کا تعلق ہے، وانگ نےNational Taiwan University سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی ہے۔
Bitrue کا آغاز کب ہوا؟
Bitrue کا آغاز جولائی، سن 2018 میں ہوا۔
Bitrue کہاں واقع ہے؟
کمپنی کے بنیادی مقاماتِ وقوع سنگاپور اور تائیوان ہیں۔ مزید دفاتر امریکہ، یورپ اور ایشیا میں بھی واقع ہیں۔
Bitrue کی جانب سے ممنوعہ ممالک
کمپنی کے بنیادی مقاماتِ وقوع سنگاپور اور تائیوان ہیں۔ مزید دفاتر امریکہ، یورپ اور ایشیا میں واقع ہیں۔ تاہم، OFAC یعنی (Office of Foreign Assets Control of the U.S. Treasury Department) ممالک، یا چین جیسے خطوں میں، جہاں کرپٹو کمپناں ممنوع ہیں، لہٰذا اسکے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔ امریکہ میں یہ کمپنی ٹیکساس یا نیویارک میں بھی کام نہیں کرتی۔
Bitrue پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟
Bitrue آٹھ سو چھیالیس (846) مارکیٹوں میں مجموعی طور پر پانچ سو اُنتالیس (539) سکوں کی معاونت کرتا ہے۔ تمام اعلی ڈیجیٹل اثاثے جیسے BTC، ETH، XRP اور SOL اس ایکسچینج پر دستیاب ہیں۔ یہ ’فیاٹ سےکرپٹو‘ اور ’کرپٹو سے کرپٹو‘ ایکسچینج کے طور پر دوگنا ہو جاتا ہے۔
Bitrue کی فیسیں کتنی ہیں؟
کچھ پیئرز کے علاوہ، Bitrue کی معیاری تجارتی فیسیں حسب ذیل ہیں: XRP/BTC, XPR/USDT, XRP/ETH: 0.20%
دوسرے BTC, ETH & USDT تجارتی پیئرز: 0.098%
XRO تجارتی پیئرز: 0.28%
لین دین کی فیس کے لیے ایکسچینج کی مقامی کرنسی BTR کا استعمال کرنے پر 30% کی پُر کشش رعایت حاصل ہوتی ہے۔
کیا Bitrue پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
مارجن ٹریڈنگ اس ایکسچینج پر فعّال نہیں۔ تاہم، 2021 میں، اس پلیٹ فارم نے ایک قسم کا کرپٹو ڈیریویٹیو کنٹریکٹ (crypto derivative contract) شروع کیا تاکہ مارجن تجارتی انتظامات کی راہ میں حائل پیچیدگیوں کے بغیر، سرمایہ کاروں کو بنیادی اثاثوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے اضافی مواقع فراہم کیے جائیں۔ اس نے لیوریجڈ ٹوکنز کا آغاز کیا، جس کی وجہ سے تاجروں کو 3x لیوریج کے ساتھ اپنی اسٹیکنگ کا پھل پانے کا موقع ملا۔
# | نام | Pair | آخری اپ ڈیٹ |
---|