Bitstamp کیا ہے؟

2011 میں قائم شدہ، Bitstamp، ایک طویل عرصے سے قائم کرپٹو کے مرکزی ایکسچینجز (CEXs) میں سے ایک ہے، جو کہ دنیا بھر میں موجود 4 ملین سے زائد صارفین کو خدمات پیش کرتا ہے اور 100 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے۔ یہ ایکسچینج، ہر قسم کے صارفین کے لیے ایک باسہولت، قابل فہم اور استعمال میں آسان پلیٹ فارم کی پیشکش کا دعویٰ کرتا ہے۔

صارفین کو 78 ڈیجیٹل اثاثہ جات تک رسائی حاصل ہے، اور وہ کرپٹو کرنسیز خریدنے کے لیے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز، ACH ٹرانسفرز، اور بین الاقوامی بینک ٹرانسفرز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ نئے سرمایہ کاران کو تعلیمی ذرائع، اور ٹریڈنگ ٹولز کی ایک وسیع حد سمیت، 24/7 دستیاب رہنے والی سپورٹ سروس تک رسائی حاصل ہے۔ تجربہ کار ٹریڈرز کے لیے، مسابقتی ٹریڈنگ فیس، پلیٹ فارم کے ایک بہتر ورژن، Tradeview اور اسٹیکنگ پروگرام، اور Bitstamp Earn کی پیشکش کی جاتی ہے۔

یہ ایکسچینج، EU میں ادائیگی کے ادارے کے لائسنس، اور نیویارک میں BitLicense کا حامل ہے، اور Big Four اکاؤنٹنگ فرمز کی جانب سے باقاعدگی کے ساتھ ان کا آڈٹ کیا جاتا ہے۔ یہ صارفین کے اثاثہ جات کو آف لائن اسٹور کرنے کا دعویٰ بھی کرتا ہے، اور فنڈز کے لیے BitGo انشورنس اور اضافی کرائم انشورنس بھی فراہم کرتا ہے۔

Bitstamp کے بانیان کون ہیں؟

اس ایکسچینج کی بنیاد، اگست 2011 میں Damian Merlak اور Nejc Kodric نے رکھی۔

Damian Merlak نے University of Ljubljana سے کمپیوٹر اور معلومات سائنس میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے Klika. اور Lyst میں ایک سافٹ ویئر ڈویلپر کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ انہوں نے 2015 تک Bitstamp میں CTO، اور 2018 تک ڈائیریکٹر کی خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں، Merlak نے Ngen اور ٹوکنز کی بنیاد رکھی۔

Nejc Kodric نے Ekonomska gimnazija Kranj سے اکنامکس، اور Fakulteta za organizacijske vede (Kranj, Slovenia) سے معلوماتی سائنس میں ڈگری حاصل کی۔ اس سے قبل، وہ GateHub, Apto Payments اور Koto Labs جیسی کمپنیز کے لیے کام کیا کرتے تھے۔ Bitstamp کے آغاز سے قبل، انہوں نے مشترکہ طور پر GSračunalniki کی بنیاد رکھی، جو کہ کمپیوٹر ہارڈویئر اور IT کی مشاورتی فرم ہے۔

2018 میں، جب NXMH نے Bitstamp میں 80% شیئر حاصل کر لیے، تو Merlak نے کمپنی میں موجود اپنے تمام شیئرز بیچ دیے، اور ڈائیریکٹر کے عہدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ ابتدائی طور پر، اس وقت تک Nejc Kodriс ہی CEO کے عہدے پر برقرار رہے، جب تک کہ Gemini کے سابق منیجنگ ڈائیریکٹر Julian Sawyer نے 2020 میں یہ عہدہ نہیں سنبھال لیا۔ عدالت کی جانب سے بقایا شیئرز، NXMH کو فروخت کرنے کے حکم کے بعد، 2022 کے ابتدائی ایام میں Kodric اس مجلس سے خارج ہو گئے۔

Bitstamp کہاں پر واقع ہے؟

یہ ایکسچینج، 100 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے۔ Bitstamp کی ضابطہ کاری EU اور USA میں کی جاتی ہے، جبکہ اس کے دفاتر UKِ، لکسمبرگ، امریکہ، سنگاپور اور سلووینیا میں واقع ہیں۔

Bitstamp کی جانب سے ممنوعہ ممالک

Bitstamp، ریاستہائے متحدہ، یورپی یونین اور سنگاپور کی جانب سے لاگو کی جانے والی تمام پابندیوں اور تحدیدات کی تعمیل کرتا ہے۔

Bitstamp پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟

Bitstamp کی فہرست میں 78 کرپٹو کرنسیز شامل ہیں، جو کہ حسب ذیل ہیں: BTC, ETH, LTC, XRP, USDT اور USDC۔

Bitstamp کی فیس کیا ہے؟

تمام ٹریڈنگ کے جوڑوں کے لیے، فیس ایک میکر ٹیکر ماڈل کی بنیاد پر عائد کی جاتی ہے، اور 30 روزہ ٹریڈنگ کے حجم پر مبنی ہوتی ہے۔ ٹریڈنگ کے $1,000 سے کم حجم کے لیے، ٹریڈنگ کی فیس 0.00% ہوتی ہے۔ ٹریڈنگ کے $10,000 سے کم حجم کے لیے، میکر ٹیکر فیس 0.30%-0.40% ہوتی ہے اور ٹریڈنگ کے حجم میں اضافے کے ساتھ کم ہوتی رہتی ہے

اسٹیکنگ کے لیے، یہ ایکسچینج 15% کمیشن عائد کرتا ہے، تاہم دیگر کسی بھی قسم کی فیس عائد نہیں کرتا۔ ڈپازٹس کروانے اور رقم نکلوانے کی سرگرمیوں کے لیے، فیس کا معمول حسب ذیل ہے: ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ (5% سروس فیس)، SEPA (مفت ڈپازٹس، رقم نکلوانے پر 3 EUR پر مشتمل فیس)، ACH (ڈپازٹس کروانے اور رقم نکلوانے کا مفت عمل)، Faster Payments UK (مفت ڈپازٹس، رقم نکلوانے پر 2 GBP پر مشتمل فیس)، بین الاقوامی وائر (0.05% ڈپازٹ فیس، رقم نکلوانے پر 0.1% فیس)، کرپٹو کرنسیز (مفت ڈپازٹس، رقم نکلوانے کی فیس، کرپٹو کے اثاثے پر منحصر ہے)۔

کیا Bitstamp پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

اس ایکسچینج پر مارجن ٹریڈنگ یا ادھار دینے کے لیے کسی قسم کے فیچرز موجود نہیں۔

#نامPairآخری اپ ڈیٹ