Blockchain.com کیا ہے؟
Blockchain.com، Bitcoin کمیونٹی کے لیے کلیدی بنیادی ڈھانچے کے ابتدائی پیش روؤں میں سے ایک ہے۔ یہ مختلف پروجیکٹس کے ساتھ منسلک ہے: Blockchain Explorer جو کسی کو بھی Bitcoin blockchain پر لین دین کی جانچ پڑتال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ اُن کمپنیوں کے لئے ایک مضبوط API ہے جو Bitcoin اور اسکے مقبول کریپٹو والیٹ کی بُنیاد پر تعمیر کرنے کی خواہشمند ہے۔ اپنے آغاز یعنی 2011 کے بعد سے، کمپنی کرپٹو میں $1 ٹریلین سے زیادہ کا لین دین کر چُکی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ Bitcoin نیٹ ورک کے تمام لین دین کا تقریباً ایک تہائی Blockchain.com کے ذریعے ہوتا ہے۔ اکتوبر 2022 تک، کمپنی کے پاس تقریباً 37 ملین تصدیق شدہ صارفین تھے جنہوں نے 80 ملین سے زیادہ والیٹس تخلیق کیے۔
Blockchain.com کے بانی کون ہیں؟
کبھی پہلے Blockchain.info کے نام سے پہچانی جانے والی، اس کریپٹو کرنسی مالیاتی خدمات فراہم کرے والی کمپنی نے اپنے کام کا آغاز Bitcoin بلاک چین ایکسپلورر (explorer) کی حیثیت سے کیا۔ اس کی بُنیاد اگست، سن 2011 میں رکھی گئی۔ Benjamin Reeves, Nicolas Cary اورPeter Smith ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے اس کے بنیادی منصوبوں کو ڈویلپ کیا۔
Bitcoin لین دین کے خط تسلسل کا پتہ لگانے کی غرض سے ویب سائٹ تخلیق کرنے سے پہلے، Reeves نے سن 2009 میں، بزنس ایڈمنسڑیشن، مینیجمنٹ، اور آپریشنز میں Newcastle-upon-Tyne یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی۔ اُنہوں نے کمپیوٹر سائنس میں فرسٹ کلاس ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کی اور 2010 میں Engine Room ایپس میں ایک موبائل ڈویلپر بن گئے۔ وہ 2014 میں تحلیل ہونے والی سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کمپنی Qkos Services Ltd کےCEO بھی رہے۔
جہاں تک Cary کا تعلق ہے، اُنہوں نے 2003 اور 2007 کے درمیان ٹاکوما، واشنگٹن میں واقع University of Puget Sound سے بزنس کی تعلیم حاصل کی، نیز 2013 تک PipelineDeals میں کسٹمر آپریشنز کے حصہ دار اور مینیجر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ اسی دوران, Smith نے University of London سے ڈگری حاصل کی. وہ UK Finance بورڈ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
Blockchain.com کا آغاز کب ہوا؟
Bitcoin بلاک چین ایکسپلوررآغاز اگست، سن 2011 میں ہوا۔ لیکن جولائی سن 2019 تک فرم نے اپنا کریپٹو کرنسی ایکسچینج لانچ نہیں کیا۔
Blockchain.com کہاں واقع ہے؟
Blockchain.com کا بنیادی صدر دفتر لندن میں واقع ہے، جبکہ اسکی شاخییں لیتھوانیا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں بھی موجود ہیں۔
Blockchain.com کی طرف سے ممنوعہ ممالک
اگرچہ کرپٹو ایکسچینج دنیا بھر کے بہت سے ممالک کو سپورٹ کرتا ہے، لیکن بین الاقوامی اور مقامی مالیاتی/کریپٹو کرنسی کے قواعد و ضوابط کی وجہ سے کچھ خطے مخدود ہیں۔ افغانستان، بارباڈوس، بیلاروس، برونڈی، کمبوڈیا، ریاستہائے متحدہ اور 28 دیگر خطوں میں رہنے والے لوگ اس کی طرف سے پیش کی گئی خدمات استعمال نہیں کر سکتے۔
کونسے کوائینز Blockchain.com کے طرف سے معاونت یافت ہیں؟
2022 تک، کمپنی کے سپورٹ‑پیج (support page) کی فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایکسچینج 31 ڈیجیٹل اثاثوں کی پیشکش کرتا ہے۔
Blockchain.com کی فیسیں کتنی ہیں؟
Blockchain.com تیس دن کے تجارتی حجم کی بنیاد پر طبقہ‑بندی کے مطابق فیسوں کا ڈھانچہ پیش کرتا ہے۔ بنانے‑والے پر عائد فیس 0% سے 0.20% تک ہے، جبکہ لینے‑والے کے لئے 0.06% اور 0.40% کے درمیان ہے۔
کیا Blockchain.Com پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
یہ پلیٹ فارم خاص دائرہ اختیار میں، تصدیق شدہ صارفین کے لیے چند USD اور USDT پیئرز پر 5X مارجن ٹریڈنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ امریکہ، کینیڈا، جاپان، جرمنی، نیدرلینڈز، اٹلی اور پابندیوں کی فہرست میں شامل ممالک میں دستیاب نہیں ہے۔
# | نام | Pair | آخری اپ ڈیٹ |
---|