Bybit کیا ہے؟

Bybit ایک ایسا مرکزی ایکسچینج (CEX) ہے، جس کی فہرست میں 100 سے زائد کرپٹو کرنسیز، 100 سے زائد کرپٹو ڈیریویٹوز کے معاہدہ جات، اور 5 ملین سے زائد رجسٹر شدہ صارفین شامل ہیں۔ 2018 میں قائم شدہ، سنگاپور میں واقع یہ کمپنی، دنیا بھر میں موجود کرپٹو ڈیریویٹو کے 5 اولین ایکسچینجز میں سے ایک ہے۔

یہ پلیٹ فارم، درج ذیل پراڈکٹس کی پیشکش کرتا ہے: اسپاٹ، ڈیریویٹوز (USDT دائمی، USDC دائمی، انورس دائمی، Futures، USDC Options، لیوریج کردہ ٹوکنزNFT مارکیٹ پلیس، Bybit Earn، کرپٹو اور Options خریدیں۔

Bybit کے بانیان کون ہیں؟

اس کے قیام اور اس کی بنیاد کا سہرا، بانی اور CEO Ben Zhou کو جاتا ہے۔ University of Pennsylvania سے گریجوئیٹ کرنے کے بعد، Zhou واپس چین آ گئے، اور انہوں نے 7 سالوں تک XM میں کام کیا، جو کہ چین میں واقع فاریکس بروکریج کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ 2018 میں، انہوں نے مشترکہ طور پر کرپٹو ڈیریویٹو ایکسچینج، Bybit کی بنیاد رکھی۔

Bybit کا آغاز کب ہوا؟

Bybit کا آغاز مارچ 2018 میں ہوا۔

Bybit کہاں واقع ہے؟

یہ کمپنی، Bybit Fintech Limited کی حیثیت سے برٹش ورجن آئلینڈز میں اندراج شدہ ہے، جبکہ اس کا ہیڈ کوارٹر سنگاپور میں، اور دفاتر ہانگ کانگ اور تائیوان میں واقع ہیں۔

Bybit کی جانب سے ممنوعہ ممالک

یہ عالمی پلیٹ فارم، دنیا بھر میں موجود صارفین کے لیے دستیاب ہے، ماسوائے ان ممالک کے، جہاں سروس پر پابندیاں عائد ہیں، جیسے کہ امریکہ، سنگاپور، کیوبا، قرم، سواستوپول، ایران، شام، شمالی کوریا، سوڈان، اور بَرِّاعظم چین۔

Bybit پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟

Bybit کی فہرست میں 100 سے زائد کرپٹو ٹوکنز، اور 300 سے زائد اسپاٹ ٹریڈنگ کے جوڑے شامل ہیں، جن میں مندرجہ ذیل جیسے مرکزی کوائنز بھی شامل فہرست ہیں: BTC, ETH, BIT, SOL, APE, DYDX, LTC, DOGE, AVAX, MATIC, DOT اور دیگر کئی۔

Bybit کی فیس کیا ہے؟

Bybit، ایک میکر ٹیکر ماڈل کی بنیاد پر درجہ بند معمول کے مطابق فیس عائد کرتا ہے۔ درجہ بندی کی سطحوں میں شامل ہیں: نان-VIP، VIP 1، VIP 2، VIP 3، Pro 1، Pro 2 اور Pro 3۔ نان-VIP سطح کے صارفین کے لیے، اسپاٹ ٹریڈنگ کی میکر اور ٹیکر فیس 0.10%، اور دائمی اور Futures کی ٹریڈنگ کے لیے فیس 0.06% (ٹیکر) اور 0.01% (میکر) ہے۔ Pro 3 کے لیے، اسپاٹ ٹریڈنگ کی فیس 0.02% (ٹیکر) اور 0% (میکر)، اور ڈیریویٹوز کی ٹریڈنگ فیس 0.03% (ٹیکر) اور 0% (میکر) ہے۔

کیا Bybit پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

یہ ایکسچینج، کرپٹو ڈیریویٹوز کی پراڈکٹس پر 100X تک کی لیوریج کے ساتھ ٹریڈنگ کی پیشکش بھی کرتا ہے۔ دستیاب پراڈکٹس میں BTC/USD, ETH/USD, XRP/USD, EOS/USD، اور دیگر دائمی معاہدہ جات شامل ہیں۔ صارفین، مخصوص کردہ مارجن اور کراس مارجن کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ صارفین کو انورس دائمی معاہدہ جات، کرپٹو Futures، کرپٹو Options اور لیوریج کردہ ٹوکنز تک رسائی بھی حاصل ہوتی ہے۔

#نامPairآخری اپ ڈیٹ