Coinone (کوائن-ون) کیا ہے؟

کوائن-ون Coinone Inc کے نام سے رجسٹرد ایک جنوبی کوریائی کریپٹو ایکسچینج ہے۔ یہ پروجیکٹ ایشیائی علاقوں کے کلائنٹس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تخلیق کیا گیا تھا۔ یہ، ٹوکنز اور تجارتی پیئرز کے ایک وسیع سلسلے پر مبنی ڈیجیٹل اثاثوں کی تجارت پیش کرتا ہے۔

کوائن-ون کی اہم خصوصیات میں کرنسیوں کا تفصیلی تجزیہ کرنے والے ٹولز کے ساتھ کرنسیوں کی کارگر تجارت؛ کوائنز ذخیرہ کرنے والا ایک بٹوہ؛ تجارت اور کلائنٹس کے ڈِپازٹس؛ بینک ٹرانسفرز کے ذریعے کریپٹو ڈِپازٹس اور فیاٹ ڈِپازٹس کی شکل میں ادائیگی کا طریق کار؛ فون یا ای-میل کے ذریعے چوبیس گھنٹے سپورٹ کی سہولت؛ دوہری تصدیقی اسکیموں جیسے عمل کے ذریعے سکیورٹی مکینزم؛ کثیر دستخطی بٹوے اور شناختی تصدیق، اور ان سب کے لیے ایک ہم-آہنگ انٹرفیس شامل ہے۔

یہ پلیٹ فارم اپنے صارفین کو تین اقسام کی خدمات فراہم کرتا ہے: سادہ، پیشہ-ور اور برق رفتار۔ شرط-بندی کے ذریعے غیر فعال آمدنی کا حصول بھی سرمایہ کاروں کے اختیار میں ہے۔ اس ایکسچینج پر ریفرل-پروگرامز، ڈیمو اکاؤنٹس یا تعلیمی مواد موجود نہیں۔

Kakao Ventures کی جانب سے دیے گئے فنڈ پر مبنی کوائن-ون ایک لمبے عرصے سے مارکیٹ میں موجود ہے۔

کوائن-ون کے بانی کون ہیں؟

Myunghun Cha کوائن-ون کے بانی اور موجوُدہ CEO ہیں۔ Cha نے Postech سے کمپیوٹر سائنس میں گریجوئیشن کی۔ سفید-ہیٹ-ہیکر کے طورپہچانے جانے والے دس سالہ پس منظر کے حامل، Cha نے کوائن-ون کا سیکیورٹی سسٹم تیار کیا۔ سائبرسیکیوریٹی کے حوالے سے اُنکی مہارت اور آگہی کی تصدیق بین الاقوامی ہیکنگ کے مقابلوں، جیسے DEFCON CTF اور Codegate میں اُنکے حاصل کردہ انعامات سے ہوتی ہے۔

کوائن-ون کا آغاز کب ہوا؟

اس پروجیکٹ کی بُنیاد سن 2014 میں رکھی گئی۔ تاہم، پلیٹ فارم سن 2015 میں لانچ ہوا۔

کوائن-ون کہاں واقع ہے؟

کوائن-ون کا صدر دفتر سیئول، جنوبی کوریا میں واقع ہے۔

کوائن-ون کے لیے ممنوعہ ممالک

بنیادی طور پر یہ ایکسچینج اور اس پر پیش کی گئی خدمات/مصنوعات کا ہدف جنوبی کوریا کے شہری ہیں، تاہم ایکسچینج کا ارتکاز جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں پر ہے۔ دیگر ممالک کے باشندوں پر پابندیوں کے بارے میں کوئی اطلاع دستیاب نہیں۔

کوائن-ون پر کن کوائنز کو سپورٹ کیا جاتا ہے؟

کوائن-ون ایک مرکزی کرپٹو ایکسچینج ہے جو صارفین کو 200 سے زیادہ ڈیجیٹل اثاثوں کی تجارت کرنے کی اجازت دیتا ہے، بشمول BTC, ETH, XRP, ETC, ADA, SOL, DOGE, DOT, ATOM، اور مزید کئی دیگر۔

یہ پلیٹ فارم جنوبی کوریائی وون (KRW) کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ واحد فیاٹ آپشن ہے۔

کوائن-ون کی فیسیں کتنی ہیں؟

یہ کوریائی ایکسچینج مرکزی مارکیٹ کے لیے 0.2% فلیٹ فیس کی پیشکش کرتا ہے۔ کوائن-ون پر دونوں طرح کی فیسیں موجود ہیں یعنی میکر-فیس اور ٹیکر-فیس۔ میکرز کے لیے، یہ 0.1-0 % یا اس سے بھی کمتر ہو سکتی ہیں۔ جبکہ، ٹیکرز کے لیے یہ 0.02-0.1% ہیں۔ کوائن-ون واپس نکلوانے کے لیے 0.0015 BTC چارج کرتا ہے۔ فیاٹ کرنسی کی شکل میں واپسی کے لیے 1000 KRW کے برابر فیس چارج کی جاتی ہے۔ ڈِپازٹ کے لیے کوئی فیس نہیں لی جاتی۔

کیا کوائن-ون پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

کوریائی حکام کی جانب سے قُمار بازی کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے الزامات کے بعد، سن 2017 میں مارجن ٹریڈنگ کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا تھا۔ فی الحال۔ مارجن ٹریڈنگ کے لئے لیوریج دستیاب ہے، اور صارفین 1: 4 تک کے تناسب سے لیوریج کے ساتھ تجارت کرنے کی استعداد رکھتے ہیں۔

#نامPairآخری اپ ڈیٹ