Crypto.com ایکسچینج کیا ہے؟
Crypto.com، ابتدائی طور ہر جون 2016 میں ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا، اور Crypto.com ایکسچینج کا آٖغاز اس کے 3 سال بعد ہوا۔ آج، سنگاپور میں واقع یہ پلیٹ فارم، 90 سے زائد ممالک میں 50 ملین سے زائد صارفین کا حامل ہے، جن میں یورپ، امریکہ، کینیڈا، روس، آسٹریلیا، لاطینی امریکہ اور چند ایشیائی ممالک شامل ہیں۔
یہ کمپنی اپنے صارفین کو درج ذیل پراڈکٹس کی پیشکش کرتی ہے: ایک موبائل ایپ، Crypto.com Visa کارڈ، ایک موبائل والیٹ، Crypto.com Earnِ Crypto.com Pay، Crypto.com NFT، Crypto.com Credit۔ یہ مرکزی ایکسچینج (CEX)، اسپاٹ ٹریڈنگ، مارجن ٹریڈنگ اور ڈیریویٹوز ٹریڈنگ کی پیشکش کرتا ہے۔ Crypto.com، ایک DeFi والیٹ جیسی DeFi پراڈکٹس، اور Crypto.org چین پر ایک ایکو سسٹم کی پیشکش بھی کرتا ہے، جو کہ اس کے مقامی ٹوکن، Cronos (CRO) کی جانب سے تقویت یافتہ ہے۔
Crypto.com ایکسچینج کے بانیان کون ہیں؟
سنگاپور میں واقع، کرپٹو اور ادائیگیوں کے اس پلیٹ فارم کی بنیاد، مشترکہ طور پر "Monaco" کی حیثیت سے Kris Marszalek، Gary Or، Rafael Melo اور Bobby Bao کی جانب سے رکھی گئی۔ 2018 میں، اس پراجیکٹ کا نام تبدیل کر کے Crypto.com رکھ دیا گیا۔ یہ کمپنی Foris DAX Asia کی جانب سے چلائی جاتی ہے، جو کہ Foris DAX Markets, Inc زیر ملکیت ہے۔
Kris Marszalek ایک سیریل آنٹرپرینیور ہیں۔ Crypto.com کی بنیاد رکھنے سے پہلے، Marszalek نے Yiyi، جو کہ مقام پر مبنی سروس پلیٹ فارم ہے، اور Beecrazy کا آغاز کیا، جو کہ ایک ای کامرس کمپنی ہے۔ انہوں نے مشترکہ طور پر Starline Polska کی بنیاد بھی رکھی، جو کہ نجی استعمال کی الیکٹرانکس کے ڈیزائن اور صنعتکاری کی کمپنی ہے۔
Crypto.com کا ایکسچینج، کہاں واقع ہے؟
Crypto.com سنگاپور میں واقع ہے۔
Crypto.com ایکسچینج کی جانب سے ممنوعہ ممالک
فی الوقت Crypto.com کی ایپ، نیو یارک کو چھوڑ کر امریکہ کی 49 ریاستوں میں دستیاب ہے۔ عالمی سطح پر، یہ ایکسچینج کافی وسیع پابندیوں کا حامل ہے، جن کی مکمل فہرست اس کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
Crypto.com ایکسچینج پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟
یہ ایکسچینج، 250 سے زائد ڈیجیٹل اثاثہ جات (اسپاٹ ٹریڈنگ، Futures، آرڈر کی جدید اقسام سمیت)، 100 ٹریڈنگ کے جوڑوں اور 20 فیاٹ کرنسیز کی معاونت کرتا ہے۔ پلیٹ فارم میں شامل اولین کرپٹو اثاثہ جات میں شامل ہیں: BTC, ETH, USDT, USDC, BNB, BUSD, ADA, XRP, SOL, DOGE, MATIC, DAI اور SHIB۔
Crypto.com ایکسچینج کی فیس کیا ہے؟
صارف کی اسپاٹ ٹریڈنگ کے 30 روزہ حجم کی بنیاد پر اسپاٹ اور مارجن ٹریڈنگ کی فیس کو 5 سطحوں میں درجہ بند کیا جاتا ہے۔ درجہ 1 ($250K سے کم) کے لیے، میکر اور ٹیکر فیس 0.075% ہے۔ درجہ 5 ($10M یا زائد) کے لیے، میکر فیس 0.00% ہے اور ٹیکر فیس 0.05% ہے۔
ڈیریویٹوز کے لیے، ڈیریویٹوز ٹریڈنگ کے 30 روزہ حجم کی بنیاد پر میکر-ٹیکر فیس کو بھی 5 سطحوں میں درجہ بند کیا جاتا ہے۔ درجہ 1 ($1M سے کم) کے لیے ، میکر فیس 0.017%، اور ٹیکر فیس 0.034% ہے۔ درجہ 5 ($50M یا زائد) کے لیے، میکر فیس 0.00% ہے اور ٹیکر فیس 0.026% ہے۔
بعد ازاں، اسٹیک کردہ CRO کی بنیاد پر فیس میں مزید کمی کی جاتی ہے۔ Crypto.com، ایکسچینج کے اسپاٹ اور ڈیریویٹو کے حجم میں سے 0.10% اور 2.00% کے مابین، یا اس سے زائد کی ٹریڈ کرنے والے صارفین کے لیے VIP کی صورت میں درجہ بند شدہ ٹریڈنگ فیس کی پیشکش بھی کرتا ہے۔
کیا Crypto.com ایکسچینج پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
سرمایہ کاران، Crypto.com کے پلیٹ فارم پر مارجن ٹریڈنگ کے ذریعے 10X تک کی لیوریج تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مارجن ٹریڈرز، 3X, 5X اور 10X تک کی لیوریج کے مابین انتخاب کر سکتے ہیں۔ CRO اسٹیک کرنے والے صارفین، ترجیحی شرح سود حاصل کر سکتے ہیں، جو کہ 0.008% فی دن تک کم ہو سکتی ہے۔
صارفین، 100X تک کی لیوریج کے ساتھ — کرپٹو ڈیریویٹوز، دائمی معاہدہ جات اور Futures معاہدہ جات بھی انجام دے سکتے ہیں۔
# | نام | Pair | آخری اپ ڈیٹ |
---|