Deepcoin کیا ہے؟

پر جمہوریہ سیشلز(Republic of Seychelles) میں کمپنی نمبر206025 کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ Deepcoin نے تین بڑے مستند ریگولیٹری لائسنس حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، بشمول ریاستہائے متحدہ NFA، ریاستہائے متحدہ MSB، اور کینیڈین MSB۔

کریپٹو ڈیریویٹوز ٹریڈنگ (crypto derivatives trading) پلیٹ فارم کا بنیادی ہدف ایشیائی مارکیٹ ہے۔ یہ مُٹھی بھر اختراعی مصنوعات پیش کرتا ہے جیسے سپر سیونگ (Super Saving)، لکی منی(Lucky Money)، اور آپشنز ایف ایکس (Options FX)۔

Deepcoin کے بانی کون ہیں؟

اس پلیٹ فارم کی بُنیاد Eagle Huang نے رکھی۔ CEO کے پاس دس سال سے زیادہ کا ڈیجیٹل تجربہ تھا اور وہ مال و زر کے انتظامات کرنے والی ایک کمپنی کے سربراہ تھے، جس کے زیر انتظام $7bn سے زیادہ مالیت کے اثاثے موجود تھے۔

Deepcoin کا آغاز کب ہوا؟

Deepcoin سن 2018 میں لانچ کیا گیا۔

Deepcoin کہاں واقع ہے؟

Deepcoin کی جائے وقوع کے بارے میں متفرق معلومات موجود ہیں۔ اگرچہ اس ایکسچینج کا آغاز سنگاپور میں ہوا، لیکن اسکے LinkedIn پیج پر دئے گئے بئان کے مطابق اسکا صدر دفتر ڈن‑ور کولوریڈو(Denver, Colorado) میں واقع ہے۔ اسی دوران، اس کی ویب سائٹ سے ماخوذ ایک اقتباس میں بتایا گیا ہے کہ اس کا صدر دفتر سنگاپور میں موجود ہے، جس کی "شاخیں جاپان، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور بہت سے دوسرے ممالک میں ہیں۔"

Deepcoin کی جانب سے ممنوعہ ممالک

Deepcoin کے مطابق ان ممالک کے رہائشیوں کو یہ پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں: ہانگ کانگ (چین)، کیوبا، ایران، شمالی کوریا، کریمیا، سوڈان، ملائیشیا، شام، امریکہ، پورٹو ریکو، امریکن ساموا، گوام، شمالی ماریانا جزائر۔ یہی شرط کسی دوسرے دائرہ اختیار کے رہائشیوں پر بھی لاگو ہوتی ہیں، جہاں اس ایکسچینج کی طرف سے پیش کردہ خدمات محدود ہوں یا اس کو استعمال کرنے کی اجازت ہی نہ ہو۔

Deepcoin پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟

اس پلیٹ فارم پر216 فعال پیئرز موجود ہیں، جن میں سے مقبول ترین تجارتی جوڑے جیسے BTC/USDT, ETH/USDT, XRP/USDT, ETH/USD اور LTC/USDT۔ یہ فیاٹ کرنسیز، جیسے، USD, EUR اور GBP کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

Deepcoin کی فیسیں کتنی ہیں؟

Deepcoin اپنی اسپاٹ (Spot) ٹریڈنگ مارکیٹ میں لینے‑والوں اور بنانے‑والوں دونوں کے لیے 0.10% کمیشن کی شرح کی پیشکش کرتا ہے۔ تاہم، ستمبر 2022 تک، Deepcoin ایکسچینج پر تمام اسپاٹ ٹریڈنگ بلا معاوضہ تھی۔

کیا Deepcoin پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

یہ کرپٹو ایکسچینج مارجن ٹریڈنگ کو سپورٹ کرتا ہے، جس کا لیوریج 125x تک محدود ہے۔

#نامPairآخری اپ ڈیٹ