Gemini کیا ہے؟
Gemini، نیویارک میں قائم کرپٹو کرنسی کا مرکزی ایکسچینج (CEX) ہے، جو کہ محکمہ مالیاتی سروسز برائے ریاست نیویارک کے ضابطے پر کاربند ہے، اور امریکہ کی تمام 50 ریاستوں اور 60 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے۔ یہ پلیٹ فارم، سکیورٹی اور تعمیل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بنایا گیا، اگرچہ، یہ اپنے حریفوں کے مقابلے میں نسبتاً کم کرپٹو اثاثہ جات کی پیشکش کرتا ہے، جن میں بالخصوص 120 سے زائد کرپٹو کرنسیز اور کرپٹو سے کرپٹو پر 21 سے زائد ٹریڈنگ کے جوڑے شامل ہیں۔
اس پلیٹ فارم کا ہدف، نوآموز اور تجربہ کار ٹریڈرز، دونوں ہیں۔ ایک اختراعی صارفی انٹرفیس کے علاوہ، اس پراجیکٹ کے پاس کرپٹو پر نئے آنے والے افراد کے لیے تعلیمی مواد کی لائبریری بھی موجود ہے۔ کسٹمر کے اکاؤنٹس کو مکمل تحفظ حاصل ہے، یہ 'SOC 1 قسم 2' اور 'SOC 2 قسم 2' کی اسناد حاصل کرنے والے اولین کرپٹو ایکسچینجز میں سے ایک ہے۔ یہ ایکسچینج، نقصان کی چند مخصوص اقسام کے احاطے کے لیے انشورنس کی پیشکش بھی کرتا ہے۔
بنیادی پراڈکٹس میں Gemini ActiveTrader (ماہر ٹریڈرز اور سرمانہ کاران کے لیے)، Gemini Earn، Gemini ایکسچینج، Gemini والیٹ، Gemini موبائل، Gemini کلیئرنگ، Gemini ڈالر (GUSD) اور Gemini تحویل شامل ہیں۔
Gemini کے بانیان کون ہیں؟
اس کمپنی کی بنیاد، Tyler اور Cameron Winklevoss نامی بھائیوں نے مشترکہ طور پر رکھی۔ یہ ہم شکل جڑواں، اولمپک کے سابق کشتی بان، سرمایہ کاران اور Winklevoss Capital Management کے بانیان ہیں۔
یہ دونوں بھائی، سوشل نیٹ ورکنگ سروس — HarvardConnection (یا ConnectU) اور سوشل میڈیا ویب سائٹ — یعنی Guest of a Guest کے شریک بانیان ہیں. وہ Harvard میں Mark Zuckerberg کے کلاس فیلو بھی رہ چکے ہیں۔ 2004 میں، انہوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے Zuckerberg پر مقدمہ عائد کر دیا کہ اس نے ان کا مقبول سوشل نیٹ ورک — یعنی Facebook کی تخلیق کا تصور (جس سے مراد ConnectU پراجیکٹ تھا) چوری کیا ہے۔ اس مقدمے کے نتیجے میں بطور ہرجانہ، ان جڑواں بھائیوں کو $65 ملین حاصل ہوئے۔
Gemini کا آغاز کب ہوا؟
Gemini Trust Company، LLC نے 2014 کے اوائل میں Gemini ایکسچینج کے آغاز کا اعلان کیا، اگرچہ یہ اکتوبر 2015 میں لائیو ہوا تھا۔
Gemini کی جانب سے ممنوعہ ممالک
یہ ایکسچینج 60 سے زیادہ ممالک میں دستیاب ہے، جن میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، سنگاپور، جنوبی کوریا شامل ہیں۔ ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ممالک کی مکمل فہرست دیکھی جا سکتی ہے۔
Gemini پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟
ٹریڈر اور سرمایہ کاران Gemini کے ذریعے، 100 سے زیادہ کرپٹو کرنسیز خرید، فروخت اور اسٹور کر سکتے ہیں، جن میں BTC، ETH، GUSD، ADA، AAVE، DAI، LINK، LTC، USDC اور مزید شامل ہیں۔
Gemini کی فیسیں کتنی ہیں؟
اس کا ایکو سسٹم آپ کے زیرِ استعمال پراڈکٹ کے لحاظ سے متعدد قسم کی فیسیں لاگو کرتا ہے، جن میں درج ذیل شامل ہیں: API فیس، موبائل فیس، ایپ فیس، تحویلی فیس، فعال ٹریڈر فیس، ٹرانسفر فیس اور مزید۔
فعال ٹریڈر کی فیس ایک میکر ٹیکر ماڈل کی بنیاد پر وصول کی جاتی ہے، جس کا دارومدار صارف کی 30 روزہ ٹریڈنگ کے حجم پر ہوتا ہے۔ میکر فیس کی حد 0.40% ($0 ٹریڈنگ کے حجم) سے 0.03% ($500M سے زیادہ ٹریڈنگ کے حجم) تک، اور ٹیکر فیس کی حد 0.20% ($0 ٹریڈنگ کے حجم) سے 0.00% ($500M سے زیادہ ٹریڈنگ کے حجم) تک ہوتی ہے۔
اسٹیبل کوائن جوڑوں سے میکر/ٹیکر فیس کی صورت میں 0.00%/0.01% وصول کیا جاتا ہے۔
کیا Gemini پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ دستیاب نہیں ہے۔
# | نام | Pair | آخری اپ ڈیٹ |
---|