Hotcoin Global کیا ہے؟

آسٹریلیا میں موجود رہ کر کام کرتے ہوئے، Hotcoin Global ڈیجیٹل اثاثوں کا ایک تجارتی پلیٹ فارم ہے۔ اس بلیٹ فارم نے AUSTRAC سے اپنی کارروائیاں کرنے کے لیے دو مختلف لائسنس حاصل کیے: ڈیجیٹل کرنسی ٹریڈنگ کے لئے، اور غیر ملکی کرنسیوں کے مابین تبادلے کے لئے۔ 2022 تک، مرکزی کریپٹو کرنسی ایکسچینج (CEX) کے ایک اندازے کے مطابق اس پلیٹ فارم پر 5 ملین فعال صارفین موجود تھے۔ اس کے روزمرّہ لین دین کا حجم اربوں ڈالر تک جا پہنچا۔

Hotcoin Global کے بانی کون ہیں؟

یہ کریپٹو کرنسی ایکسچینج Hotcoin Global Exchange Pty Ltd کی ملکیت ہے۔ تاہم، کمپنی کے بارے میں آن‑لائن بہت کم معلومات موجود ہیں۔

Hotcoin Global کا آغاز کب ہوا؟

اس پلیث فارم کا آغاز سن 2017 میں ہوا۔

Hotcoin Global کہاں واقع ہے؟

کمپنی کا ہیڈ کوارٹر سڈنی، آسٹریلیا میں واقع ہے۔

Hotcoin کی جانب سے ممنوعہ ممالک

اگرچہ CoinMarketCap اس ایکسچینج پر ممنوعہ ممالک کی تعداد کے بارے میں تصدیق کرنے سے قاصر رہا ہے، لیکن کمپنی کے شرائط و ضوابط بتاتے ہیں کہ جاپان اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے باشندے تنظیمی رکاوٹوں کی وجہ سے اس کی خدمات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔

Hotcoin Global کون سے کوائیز کو سپورٹ کرتا ہے؟

اس کریپٹو کرنسی ایکسچینج پر335 کوئینز اور 361 مارکیٹیں معاونت یافتہ ہیں۔ اگرچہ پلیٹ فارم پر کوئی فیاٹ آن-ریمپ (on-ramp) سروس نہیں ہے، صارفین اپنے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے یا ایکسچینج پر پیر ٹو پیر(peer-to-peer) مارکیٹ پلیس کے ذریعے کرپٹو خرید سکتے ہیں۔ ںوٹ: فیاٹ اور کرپٹو کے درمیان رقم کی منتقلی کے عمل کو آن‑ریمپنگ (on-ramping) کہا جاتا ہے۔

Hotcoin Global کی فیسیں کتنی ہیں؟

Hotcoin Global بنانے‑والوں اور لینے‑والوں، دونوں سے 0.20% فلیٹ فیس وصول کرتا ہے۔

کیا Hotcoin Global پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

سپاٹ ٹریڈنگ کے علاوہ، یہ کریپٹو ایکسچینج زیادہ تجربہ کار تاجروں کے لئے ترقی یافتہ تجارت کے مزید اختیارات پیش کرتا ہے۔ Hotcoin Global، دس گُنا تک (10X) لیوریج کو سپورٹ کرتا ہے۔

#نامPairآخری اپ ڈیٹ