Huobi Global کیا ہے؟
Huobi Global بین الاقوامی ڈیجیٹل اثاثہ جات کا ایک ایکسچینج ہے جو 100 سے زیادہ ممالک میں موجود ہے۔ 2013 میں چین میں قائم ہونے والا یہ پلیٹ فارم عالمی کلائنٹس کے ساتھ کام کرتا ہے اور ٹریڈنگ کے حجم کی مد میں $4 بلین سے زائد رقم کا نظم و نسق کرتے ہوئے، دنیا بھر کے صارفین کو ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کی سروسز فراہم کرتا ہے۔
یہ مرکزی ایکسچینج (CEX) کوائن کی ابتدائی پیشکشوں (ICO) پر مبنی ٹوکنز کی معاونت کرتا ہے اور پلیٹ فارم پر درجِ فہرست 500 سے زائد اثاثوں اور 300 ٹریڈنگ کے جوڑوں کے ساتھ، کرپٹو کرنسیز کی ایک وسیع فہرست پیش کرتا ہے۔ صارفین کے اثاثوں کی حفاظت کے لیے ایک انشورنس پالیسی دستیاب ہے، اور معاونتی سروس سے رابطہ کرنے کے لیے کئی چینلز تک 24/7 رسائی بھی ہے۔
اس کے ایکو سسٹم میں اسپاٹ ٹریڈنگ، مارجن ٹریڈنگ، futures ٹریڈنگ، ڈیریویٹوز ٹریڈنگ، اسٹیکنگ، کرپٹو قرضہ جات اور مزید شامل ہیں۔ فعال ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کو OTC ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں شمولیت کا موقع ملتا ہے اور وہ ٹریڈنگ کے حسبِ ضرورت آلات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
Huobi Global کے بانیان کون ہیں؟
2013 میں یہ ایکسچینج Leon Li نے بیجنگ میں تخلیق کیا تھا۔ Leon Li اس کے CEO ہیں جنہوں نے 2013 میں Tsinghua یونیورسٹی سے آٹومیشن کی ڈگری کے ساتھ تعلیم مکمل کی تھی۔ Li نے Huobi Global سے قبل، Oracle Corporation میں کمپیوٹر انجینیئر کے طور پر کام کیا، جو امریکہ کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنیز میں سے ایک ہے۔
Huobi Global کہاں واقع ہے؟
یہ کمپنی سیشلز میں واقع ہے، جس کے دفاتر ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ میں بھی ہیں۔
Huobi Global کی جانب سے ممنوعہ ممالک
درج ذیل ممالک کے صارفین کو Huobi Global کی فراہم کردہ تمام سروسز تک رسائی کی اجازت نہیں ہے: چین، امریکہ، کینیڈا، جاپان، کیوبا، ایران، شمالی کوریا، سوڈان، شام، وینزویلا، سنگاپور اور کریمیا۔
ان ممالک کے صارفین کے لیے ڈیریویٹوز ٹریڈنگ پر پابندی عائد ہے: مین لینڈ چین، تائیوان، ہانگ کانگ، اسرائیل، عراق، بنگلہ دیش، بولیویا، ایکواڈور، کرغزستان، سیواستوپول، اسپین، برطانیہ (صرف ریٹیل صارفین) اور نیوزی لینڈ۔
جاپان کے صارفین Huobi Japan تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ کمپنی نے امریکی مارکیٹ میں دوبارہ شمولیت کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
Huobi Global کون سے کوائیز کی معاونت کرتا ہے؟
اس ایکسچینج پر 400 سے زیادہ ڈیجیٹل کرنسیز اور ٹوکنز دستیاب ہیں، جن مقبول ترین یہ ہیں: BTC، DOGE، ETH، LTC، XMR، HT، HUSD، USDT
اگست 2022 تک، معاونت پذیر فیاٹ کرنسیز میں ALL، BGN، CHF، CZK، DKK، EUR، GBP، HRK، HUF، MDL، MKD، NOK، PLN، RON، SEK، TRY، UAH، HKD، AUD اور USD شامل ہیں۔
Huobi Global کی فیسیں کتنی ہیں؟
Huobi کا فیس اسٹرکچر درجہ بندی شدہ ہے، اس لیے ٹریڈنگ کی فیس کا دارومدار ہر صارف کے ماہانہ ٹریڈنگ کے حجم پر ہوتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم 0.2% کی بنیادی میکر اور ٹیکر فیس وصول کرتا ہے، $5 ملین مالیت کی ٹریڈنگ کے بعد فیس کم ہو جاتی ہے، اور Huobi ٹوکن (HT) کے ہولڈرز کو رعایت بھی ملتی ہے۔ پیشہ ورانہ ٹریڈرز کے سلسلے میں، میکر فیس 0.0362% سے شروع ہوتی ہے اور ٹیکر فیس 0.0462% سے شروع ہوتی ہے۔
کیا Huobi Global پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
اس پلیٹ فارم پر مارجن ٹریڈنگ مختلف کرپٹو کرنسیز کے لیے دستیاب ہے، جو صارفین کو فنڈز ادھار لینے کا موقع دیتی ہے تاکہ وہ کراس مارجن کے لیے 3X تک لیوریج کے ساتھ ٹریڈ کر سکیں۔ شرح سود کا حساب گھنٹہ وار بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔
صارفین Bitcoin اور Ethereum معاہدوں پر 200X تک کی لیوریج کے ساتھ، کرپٹو futures کی ٹریڈنگ بھی انجام دے سکتے ہیں۔
# | نام | Pair | آخری اپ ڈیٹ |
---|