Korbit (کوربِٹ) کیا ہے؟
کوربِٹ اس صنعت میں سب سے پُرانہ اور سب سے بڑا جنوبی کوریائی ایکسچینج ہے۔ یہ پلیٹ فارم اپنے کلائینٹس کو تعاون کے حوالے سے فائدہ مند شرائط فراہم کرنے کا دعویٰ کرتا ہے، جن میں مسابقتی فیسیں، مقبول کریپٹو کرنسی مارکیٹوں تک رسائی، محفوظ اثاثہ جات کا انتظام، اور خودکار تجارت کو سپورٹ کرنے والا ایک تجارتی API وغیرہ شامل ہیں۔
یہ مرکزی ایکسچینج نوآموز اور ہُنرمند یعنی دونوں طرح کے صارفین کے لیے مُناسِب ہے۔ تاہم، بین الاقوامی تاجروں کے لیے اس کا تجربہ کٹھن ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس پلیٹ فارم کا ہدف جنوبی کوریا کی کرپٹو مارکیٹ میں موجود مقامی کردار ہیں۔ یہ ETH 2.0 کی شرط-بندی، اور NFT مارکیٹ-پلیس تک رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔ ایک اور خصوصیت کوربِٹ کی ورچوئل-اثاثہ-انعام-سروس ہے، جسے عرفِ عام میں کوربِٹ-پِگی-بینک بھی کہا جاتا ہے۔
کوربِٹ اپنے صارفین کو کرپٹو لین-دین کی غرض سے مقامی کرنسی، یعنی کورین وون (KRW) استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ایکسچینج، اندراج کی قلیل حد، تکنیکی تجزیہ کے لیے بنیادی ٹولز اور عملیات کا ایک سیٹ، اور براؤزر میں موجود ایک مُستحکم تجارتی ٹرمینل فراہم کرتا ہے۔ یہ سائٹ ایک بہترین اور باسہولت انٹرفیس سے آراستہ ہے۔
وجود میں آنے کے بعد سے، یہ پلیٹ فارم مبینہ طور پر کبھی بھی ہیک (hack) نہیں کیا گیا۔ یہ ایک جدید اور ترقی یافتہ سیکیورٹی سسٹم پر مبنی ہے، اور اس میں لاگ-ان کرنے/پیسہ نکالنے/جمع کروانے جیسے فنکشنز کو دُہرے تصدیقی عمل سے گُذار کر تحَفُّظ فراہم کیا جاتا ہے۔
کوربِٹ کے بانی کون ہیں؟
کوربِٹ کو Tony Lyu, Kangmo Kim, اور Louis Jinhwa Kim نے سن 2013 میں تخلیق کیا۔
Tony Lyu اس کمپنی کے شریک بانی اور سابقہ CEO ہیں۔ اُنہوں نے TIDE Institute اور Upstart کی مشترکہ بُنیاد بھی رکھی۔ Lyu نے یونیورسٹی آف لندن میں مالیاتی معیشت کی تعلیم حاصل کی، اور گریجوئیٹ کی حیثیت سے فارغ التحصیل ہوئے۔ انہوں نے Korea International Cooperation Agency میں بین الاقوامی تعاون ایجنٹ کے طور پر، اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور میں ایک ایسوسی-ایٹ ماہر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ کوربِٹ چھوڑنے کے بعد Lyu نے Venture Partner کے حیثیت سے SoftBank میں شمولیت اختیار کی۔
Oh Se-jin کوربِٹ کے موجودہ CEO ہیں۔
کوربِٹ کا آغاز کب ہوا؟
یہ کمپنی ایک عرصہ پہلے جولائی سن 2013 میں قائم کی گئی۔ اسے کوریائی گیم ڈویلپر Nexon نے سن 2017 میں حاصل کیا تھا۔
کوربِٹ کہاں واقع ہے؟
کوربٹ کا صدر دفتر جنوبی کوریا کے دارالخلافے Seoul کے ایک ضلع Gangnam-gu میں واقع ہے۔
کوربِٹ کے لیے ممنوعہ ممالک
یہ ایکسچینج صرف جنوبی کوریائی باشندوں کے لیے دستیاب ہے، کیونکہ اس کے انٹرفیس کی زبان کورین، اور مرکزی فیاٹ کرنسی KRW یعنی کورین وون ہے۔ سن 2022 میں، کوربٹ اور کئی دوسرے کوریائی ایکسچینجز نے روسی IP ایڈریسوں کا راستہ بند کر دیا تھا۔
کوربِٹ پر کونسے کوائنز حمایت یافتہ ہیں؟
ابتدائی طور پر، کوربِٹ کی سرگرمی BTC/KRW کی تجارت تک محدود تھی، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، اس منصوبے نے اثاثوں کی بنیاد کو وسیع تر کر دیا۔ فی الحال، یہ پلیٹ فارم مختلف کرپٹو تک رسائی فراہم کرتا ہے، ان میں سے: BTC, ETH, XRP, XLM, BCH, BNB, EOS, LTC, LINK, FIL, SOL, SAND, MANA, USDC, ADA, DOGE, DAI, DOT اور بہت سے دیگر شامل ہیں۔ ڈیجیٹل اثاثوں کو KRW (کورین وون) کے ساتھ مُنسلک کیا جاتا ہے۔
کوربِٹ کی فیسیں کتنی ہوتی ہیں؟
صارفین مارکیٹ کی اوسط سے کم کمیشن پر کریپٹو کرنسی خرید/بیچ سکتے ہیں۔ تجارتی فیس کا انحصار 30 دن کی مدت کے لیے تجارتی حجم پر ہوتا ہے۔ حجم جتنا زیادہ بڑھتا جائے گا، کمیشن اُسی تناسب سے کم ہوتا چلا جائے گا۔ میکر کی فیس 0.08%، جبکہ ٹیکر کی فیس 0.2% ہے (تجارتی حجم 100 ملین KRW سے کم ہونے کی صورت میں)۔ اگر ماہانہتجارتی حُجم 100 بلین KRW سے زیادہ ہو، تو میکر پر کوئی فیس واجب نہیں، البتہ ٹیکر سے 0.01% فیس وصول کی جاتی ہے۔ کوربِٹ ایکسچینج پر ڈِپازٹ بالکُل مفت ہیں۔ یہ پلیٹ فارم BTC واپس نکلوانے کے لیے فیس وصول کرتا ہے، جو 0.0001 BTC کے برابر ہے۔
کیا کوربٹ پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
کوربِٹ پرمارجن ٹریڈنگ دستیاب نہیں ہے۔
# | نام | Pair | آخری اپ ڈیٹ |
---|