Kraken کیا ہے؟

Kraken، امریکہ میں واقع ایک کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے، جہاں صارفین نسبتاً کم کمیشن کے ساتھ متعدد اثاثہ جات خرید، فروخت اور ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ کلائنٹس بھی کوائن کی اسٹیکنگ کے ذریعے انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ایکسچینج پر یورو کا حجم اور لیکویڈیٹی اولین سطح پر ہے، اور یہ صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ ویب پلیٹ فارم اور موبائل ایپس پر کرپٹو کے 100 سے زائد اثاثہ جات اور 7 فیاٹ کرنسیز کی ٹریڈ کر سکیں، جن میں USD، CAD، EUR، GBP، JPYِ CHF اور AUD شامل ہیں۔

2011 میں قائم شدہ، یہ اسپاٹ ٹریڈنگ، ڈیریویٹوز اور انڈیکس پراڈکٹس کی پیشکش کرنے والے اولین چند کرپٹو ایکسچینجز میں سے ایک تھا۔ آج، یہ کمپنی متعدد پراڈکٹس اور سروسز کی پیشکش کرتی ہے، جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں، تاہم ان تک محدود نہیں: اسپاٹ ٹریڈنگ، مارجن ٹریڈنگ، Futures، انڈیسیز، اسٹیکنگز، OTC اور ایک آنے والی نان فنجیبل ٹوکن (NFT) کی مارکیٹ پلیس۔ یہ ایکسچینج 8 ملین سے زائد ٹریڈرز اور ادارہ جاتی کلائنٹس کو خدمات فراہم کرتا ہے، اور Digital Currency Group, Blockchain Capital, Tribe Capital, Hummingbird Ventures اور مزید کئی کی جانب سے معاونت یافتہ ہے۔

Kraken کے بانیان کون ہیں؟

یہ مرکزی ایکسچینج، Payward Inc. کی ملکیت ہے، جس کی بنیاد اس کے CEO، اور کرپٹو کے سرخیل Jesse Powell نے رکھی۔

Powell، سنہ 2001 سے ڈیجیٹل کرنسیز پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے آرٹس ان فلاسفی میں BA کے ساتھ California State University سے گریجوئیٹ کیا، Verge Gallery اور Studio Project کی بنیاد رکھی، اور Internet Ventures & Holdings تشکیل دی۔

Kraken کا آغاز کب ہوا؟

Kraken کی بنیاد 2011 میں رکھی گئی، جبکہ اس کا آغاز ستمبر 2013 میں ہوا، جب ابتدائی طور پر اس پر Bitcoin، Litecoin اور یورو کی صورت میں ظاہری قدر رکھنے والی ٹریڈز کی پیشکش کی گئی۔

Kraken کہاں واقع ہے؟

یہ کمپنی، سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں واقع ہے۔

Kraken کی جانب سے ممنوعہ ممالک

Kraken تمام امریکی رہائشیوں کے لیے دستیاب ہے، ماسوائے ان کے، جو نیو یارک اور واشنگٹن میں مقیم ہیں۔ تاہم، Kraken پر Futures، تمام امریکی رہائشیوں کے لیے دستیاب نہیں۔ فی الوقت یہ پلیٹ فارم تقریباً 200 ممالک میں موجود لاکھوں صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

اس کمپنی نے مندرجہ ذیل ممالک پر کئی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں: افغانستان، وسط افریقی جمہوریہ، کانگو- برازاویلے، اریٹیریا، کانگو-کنشاسا، گنی-بساؤ، کیوبا، لبنان، ایران، مالی، عراق، نامیبیا، لیبیا، صومالیہ، شمالی کوریا، جنوبی سوڈان، شام، سوڈان، تاجکستان اور یمن۔

Kraken پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟

اس پلیٹ فارم پر 120 سے زائد کوائنز معاونت یافتہ ہیں، جن میں BTC, ETH, LTC, XRP, ETC, ZEC, USDT اور دیگر شامل ہیں۔

Kraken کی فیس کیا ہے؟

اس پلیٹ فارم کی فیس، پراڈکٹس کے اعتبار سے مختلف ہے، جیسے کہ Instant Buy، Kraken Pro، اسٹیبل کوائنز، مارجن، Futures اور NFT۔ Instant Buy کی بنیادی سروس کے لیے یہ کمپنی، ادائیگی کے مختلف طریقوں کے لیے عائد کی جانے والی فیس کے علاوہ، اسٹیبل کوائنز پر 0.9%، اور کرپٹو کے دیگر اثاثہ جات پر 1.5% تک کی فیس عائد کرتی ہے۔ Kraken Pro، میکر-ٹیکر فیس کا ایک ایسا ماڈل استعمال کرتا ہے جہاں میکر کی فیس 0.00% سے 0.16%، اور ٹیکر کی فیس 0.10% سے 0.26% کے درمیان ہوتی ہے، جس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ کوئی صارف ہر 30 دن کے دوران کتنی مرتبہ ٹریڈ کرتا ہے۔

کیا Kraken پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

تجربہ کار صارفین کے لیے Kraken Pro، مارجن اور Futures کے فیچرز کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم 5X تک کی لیوریج کی پیشکش بھی کرتا ہے۔ لیوریج کی زیادہ سے زیادہ سطح کا انحصار کرنسی کے جوڑے پر ہوتا ہے۔

#نامPairآخری اپ ڈیٹ