KuCoin کیا ہے؟
KuCoin "عالمی سطح پر ڈیجیٹل مالیت کے آزادانہ فروغ کی سہولت کاری" کے نظریے کے ساتھ تشکیل دیا جانے والا ایک کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے۔ اس کے دعوے کے مطابق، اس کی توجہ کا مرکز ایک فطری ڈیزائن، اندراج کا آسان طریقہ کار اور تحفظ کا اعلیٰ معیار ہے۔ یہ پلیٹ فارم، Futures کی ٹریڈنگ، ایک بلٹ ان P2P ایکسچینج، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کرپٹو کرنسیز خریدنے کی قابلیت، اور فوری تبادلے کی سروسز کی معاونت کرتا ہے۔
"لوگوں کا ایکسچینج" کے نام سے جانا جانے والا یہ پلیٹ فارم اب تک اپنی کل حیات کے دوران 1.2 ٹریلین کی ٹریڈنگ کے حجم کی سہولت کاری کر چکا ہے، اور دنیا بھر میں موجود 20 ملین سے بھی زائد صارفین کی معاونت کرتا ہے۔ اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی سے چلنے والی ٹریڈنگ پراڈکٹس اور KuCoin ایکو سسٹم کی پیشکش کرتی ہے، جس میں KuCoin کی کمیونٹی بھی شامل ہے، اور جو KuCoin ٹوکن (KCS) کے گرد تشکیل دیا گیا ہے۔
KuCoin کے بانیان کون ہیں؟
KuCoin کی بنیاد، مشترکہ طور پر Michael Gan، Eric Don، Top Lan، Kent Li، John Lee، Jack Zhu اور Linda Lin نے رکھی۔ 2013 میں، Michael Gan اور Eric Don نے ایک کیفے میں بیٹھ کر KuCoin کے کوڈ کے ابتدائی حصے لکھے۔ 2020 تک، Gan، CEO کے عہدے پر فائز رہے، جس کے بعد Johnny Lyu نے یہ عہدہ سنبھال لیا۔
Michael Gan نے Chengdu University سے (کمپیوٹر سافٹ ویئر انجینئرنگ) میں گریجوئیٹ کیا، اور MikeCRM، Youlin، اور Missyi Inc. میں بحیثیت ڈویلپر اپنے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے مائیکرو سروسز کے ساتھ کام کیا، DevOP اور فوری ترقی میں تجربہ حاصل کیا۔ Gan، Ant Financial میں تکنیکی ماہر تھے، انہوں نے مالی سالوشنز تیار کیے، اور Kf5.com میں سینئر شراکت دار بھی رہ چکے ہیں۔
Eric Don نے University of Electronic Science and Technology of China سے گریجوئیٹ کیا، اور نیٹ ورک انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ KuCoin کی بنیاد رکھنے سے پہلے، Eric، YOULIN.COM، KITEME، اور REINIOT کے لیے ایک سینئر شراکت دار کی حیثیت سے IT کی صنعت میں کام کرتے تھے۔
KuCoin کا آغاز کب ہوا؟
اس ایکسچینج کا باضابطہ آغاز اگست 2017 میں ہوا۔
KuCoin کہاں واقع ہے؟
دنیا بھر میں موجود 20 ملین صارفین، ارو 200 سے زائد ممالک میں موجودگی کے ساتھ، یہ کمپنی بین الاقوامی سطح پر وجود رکھتی ہے، اور اس کا ہیڈ کوارٹر سیشلز، نیز دیگر دفاتر ہان کانگ اور سنگاپور میں موجود ہیں۔
KuCoin کی جانب سے ممنوعہ ممالک
یہ پلیٹ فارم، ترکی، بھارت، جاپان، کینیڈا، برطانیہ، اور سنگاپور جیسے دیگر کئی ممالک کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس پراجیکٹ کو امریکہ میں کام کرنے کا لائسنس حاصل نہیں ہے، تاہم، ٹریڈرز اور کرپٹو کے سرمایہ کاران کے پاس اپنے اکاؤنٹس رجسٹر کروانے کا اختیار ضرور موجود ہے۔
KuCoin پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟
اس پلیٹ فارم میں ٹریڈنگ کے جوڑوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے، یہ خریدنے، فروخت کرنے، اور ٹریڈ کرنے کے لیے تقریباً 700 کرپٹو کرنسیز کی پیشکش کرتا ہے، اولین کوائنز کی فہرست میں BTC, ETH, USDT, BNB, ADA, XRP, USDC, DOGE, DOT, UNI اور مزید شامل ہیں۔
KuCoin کی فیس کیا ہے؟
فیس، ایک درجہ بن سسٹم پر مشتمل ہوتی ہے، جس کا انحصار اس امر پر ہوتا ہے کہ ٹوکن، کس "زمرے" کے تحت زمرہ بند ہے، اور صارف کا 'درجہ' کیا ہے — جس کا تعین گزشتہ 30 روز کے درمیان ان کی اسپاٹ ٹریڈنگ کے حجم اور KCS کی کم سے کم ہولڈنگ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
یہ سسٹم ایک میکر-ٹیکر ماڈل کا استعمال کرتا ہے، جس میں میکر اور ٹیکر کی فیس، 'کلاس A' کے لیے 0.10% سے لے کر 'درجہ 0' کے ٹریڈرز، یعنی 'کلاس C' کے لیے 0.30% ہوتی ہے۔ یہ درجات، 0 سے 12 تک محیط ہیں۔ KCS ٹوکن کا استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کی صورت میں صارفین 20% رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔
Futures کی ٹریڈنگ کے لیے، میکر کی فیس 'درجہ 0' کے لیے 0.02% سے لے کر 'درجہ 12' کے لیے '0.015%' ہوتی ہے۔ ٹیکر کی فیس 0.06% سے 0.03% کے درمیان ہوتی ہے۔ ڈپازٹ کروانے کا عمل تمام صارفین کے لیے مدت ہے، تاہم، رقم نکلوانے کے عمل پر عائد ہونے والی فیس کا دار و مدار کرپٹو کے اثاثے پر ہوتا ہے۔
کیا KuCoin پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟
جی ہاں، صارفین مارجن ٹریڈنگ، Futures یا لیوریجڈ ٹوکنز کا استعمال کر سکتے ہیں، جو کہ انہیں لیوریج کے استعمال کے قابل بناتا ہے۔ KuCoin کے Futures پر دستیاب زیادہ سے زیادہ لیوریج 100x ہے، تاہم اس سے پہلے صارفین کو KYC سے گرنا ہو گا۔ مخصوص مارجن کے موڈ پر، یہ لیوریج 10x تک ہوتی ہے، اور اس کا انحصار ٹریڈنگ کے جوڑے پر ہوتا ہے۔
# | نام | Pair | آخری اپ ڈیٹ |
---|