PancakeSwap (V2) کے متعلق
PancakeSwap (V2) ایک مقبول غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) ہے، جو کہ BNB چین پر BEP-20 ٹوکن کے سواپس کو ممکن بناتا ہے۔ یہ BNB چین کے ایکو سسٹم کا سب سے بڑا ایکسچینج اور مارکیٹ میں حصے کے اعتبار سے اولین DEXs میں سے ایک ہے۔ یہ ایکسچینج، خودکار مارکیٹ میکر (AMM) ماڈل کا استعمال کرتا ہے، جو کہ صارفین کو ایک لیکویڈیٹی پول پر ٹریڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ ایک لیکویڈیٹی کے فراہم کنندہ بھی بن سکتے ہیں، اور LP ٹوکنز بھی حاصل کر سکتے ہیں، جو کہ صارفین کو ایکسچینج کی ٹریڈنگ فیس میں سے ایک حصہ وصول کرنے کا حق دار بناتے ہیں۔
LP ٹوکن کے ہولڈرز، ایکسچینج کے سہولتی ٹوکن، یعنی CAKE حاصل کرنے کے لیے منافع جاتی فارمنگ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ٹوکن، لچک دار یا مقررہ مدت پر مشتمل اسٹیکنگ کے ساتھ، نام نہاد 'Syrup پولز' میں بھی اسٹیک کیا جا سکتا ہے۔ لچک دار اسٹیکنگ، صارفین کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ کسی بھی وقت ان اسٹیک کر سکیں، جبکہ مقررہ مدت پر مشتمل اسٹیکنگ، زیادہ سے زیادہ منافع بناتی ہے اور ٹوکنز کو 5 ہفتوں تک کی مدت کے لیے لاک کر دیتی ہے۔
مزید براں، PancakeSwap (V2) ایک لاٹری کی پیشکش کرتا ہے، جہاں صارفین CAKE کی صورت میں انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ اب سے NFT کی مارکیٹ پلیس میں، قابل جمع اشیاء کو ٹریڈ بھی کیا جا سکتا ہے، اور NFT کے پروفائل سسٹم کے ساتھ، صارفین شخصی پروفائلز بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ApolloX کے ساتھ شراکت داری میں ایک دائمی ٹریڈنگ کا ایکسچینج بھی تشکیل دیا گیا ہے، جو میعاد ختم ہونے کی تاریخ کے بغیر ہی، ٹوکن کے کئی مقبول جوڑوں پر Futures کی ٹریڈنگ کی پیشکش کرتا ہے۔ صارفین، اپنے اکاؤنٹ بیلنس کی نسبت ایک بڑی پوزیشن میں داخل ہونے کے لیے لیوریج کے حامل ٹوکن کے مقبول جوڑوں کی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
PancakeSwap (V2) کے بانیان کون ہیں؟
PancakeSwap (V2) کے بانیان گمنام ہیں، اور ایکسچینج کے "کچن" میں کام کرنے والے دو درجن گمنام "شیفس" ہی کی مضبوط ٹیم کی سربراہی کرتے ہیں۔ یہ ایکسچینج اوپن سورس ہے، اور Certik اور Slowmist جیسی نامور سکیورٹی فرمز اس کا آڈٹ کرتی آئی ہیں۔
PancakeSwap (V2) کا آغاز کب ہوا؟
PancakeSwap (V2) کا آغاز ستمبر 2020 میں ہوا۔
PancakeSwap (V2) کہاں پر واقع ہے؟
جیسا کہ یہ ایک غیر مرکزی ایکسچینج ہے، لہٰذا اس کی ٹیم گھر بیٹھے ہی کام کرتی ہے۔ تاہم، Crunchbase کے مطابق، PancakeSwap کے ہیڈ کوارٹرز، فوکوکا، جاپان میں واقع ہیں۔
PancakeSwap (V2) کی جانب سے ممنوعہ ممالک
چونکہ یہ ایک غیر مرکزی ایکسچینج ہے، لہٰذا اس کی طرف سے کسی بھی ملک کو ممنوعہ قرار نہیں دیا گیا۔ تاہم، جغرافیائی اعتبار سے مندرجہ ذیل ممالک کو مسدود کر دیا گیا ہے: کیوبا، ایران، زمبابوے، عراق، قرم، شام، سوڈان، بیلاروس اور جمہوریہ کانگو۔
PancakeSwap (V2) کی جانب سے معاونت یافتہ کوائنز کی فہرست
BEP-20 کے تمام ٹوکنز سمیت، Futures کے بھی کئی مقبول جوڑوں کی ٹریڈ ممکن ہے، جیسے کہ BTC/USDT، ETH/USDT، BNB/USDT، اور لیئر ایک پر مبنی دیگر تمام بڑی بلاک چینز۔
PancakeSwap (V2) کی فیس کیا ہے؟
اس تحریر کے وقت، ٹوکن کو سواپ کرنے کے عمل میں ٹریڈنگ کی 0.25% فیس عائد ہوتی ہے، جس میں سے 0.17% کو فیس کے انعام کے طور پر لیکویڈیٹی پول کو واپس لوٹا دیا جاتا ہے، 0.03% خزانے میں بھیج دیے جاتے ہیں اور 0.05% کو واپس خریداری اور ضیاع کے پروگرام میں بھیج دیا جاتا ہے۔
کیا PancakeSwap (V2) پر لیوریج یا مارجن ٹریڈ کا استعمال ممکن ہے؟
Futures کا دائمی ایکسچینج، ٹریڈنگ کے سب سے بڑے جوڑوں پر 150X تک کی لیوریج اور ٹریڈنگ کے نسبتاً معمولی جوڑوں پر 50X تک کی لیوریج کی اجازت دیتا ہے۔
# | نام | Pair | آخری اپ ڈیٹ |
---|