Phemex (فیمیکس) کیا ہے؟

فیمیکس کریپٹو ڈیریویٹوز (derivatives) کی تجارت کا ایک ایکسچینج ہے۔ Morgan Stanley کے سابق ناظمان-اُمور نے سنگاپور میں قائم اس ایکسچینج کا آغاز سن 2019 میں کیا تھا۔ کم فیسوں اور گہرائی کی حامل لیکویڈیٹی کی وجہ سے یہ منصوبہ تیزی سے مقبول ہوتا جا رہا ہے، نیز یہ صارف دوست چارٹنگ اور والیٹ انٹرفیس، no-KYC، مُحکم/تیز عملدرآمد کا پھیلاؤ، نیز اسپاٹ، معاہدہ، اور مارجن ٹریڈنگ جیسی سہولتیں بھی پیش کرتا ہے۔

یہ مرکزی کریپٹو کرنسی ایکسچینج (یاCEX) ہر طرح کے کلائنٹس کے لیے خدمات انجام دیتا ہے، جس میں کرپٹو کے میدان میں نوآموز افراد سے لے کر پیشہ ور سرمایہ کاروں تک، سب ہی شامل ہیں۔ فیمیکس تجارت سے متعلق تجربے کو بہتر بنانے کے لیے، گائیڈز اور چارٹس کے ساتھ ایک تعلیمی پورٹل، فوری رجسٹریشن کا عمل، ایک آسان موبائل ایپ، حوالہ-جاتی پروگرام، اور غیر فعال آمدنی پیدا کرنے کے طریقوں سمیت مالیاتی مشورے پیش کرتا ہے،

یہ پلیٹ فارم ڈیجیٹل اثاثوں کی فوری خریداری فراہم کرتا ہے۔ اس پروجیکٹ کی ویب-سائٹ کے مطابق، یہ 300,000 لین-دین ایک سیکنڈ میں نمٹا سکتا ہے، جبکہ آرڈر کے جواب میں اس کے ردِعمل کا وقفہ 1 ملی سیکنڈ سے کم ہے۔

فیمیکس کے بانی کون ہیں؟

Jack Tao، ایک سابق سوفٹ-ویئر انجینئر اور Morgan Stanley کے VP، فیمیکس کے CEO اور بانی ہیں۔ Tao نے شنگھائی میں واقع Fudan University سے گریجویشن کی، روایتی مالیات میں تجربہ حاصل کیا، نیز 10 سال سے بھی زیادہ عرصے پر مُحیط الگورتھمک ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کی ڈویلپمنٹ میں مہارت حاصل کی۔

فیمیکس کا آغاز کب ہوا؟

اس پروجیکٹ کی بنیاد نومبر سن 2019 میں رکھی گئی اور یہ Phemex Financial Pte. Ltd کی ملکیت ہے۔

فیمیکس کہاں واقع ہے؟

فیمیکس کی جائے وقوع سنگاپور ہے۔ یہ آف-شور کمپنی، برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ ہے۔

فیمیکس کے لیے ممنوعہ ممالک

اس پلیٹ فارم کے 5 ملین سے زیادہ فعال صارفین، 200 سے زیادہ ممالک میں موجود ہیں۔ شرائط ِاستعمال کے تحت، اس کی خدمات ریاستہائے متحدہ امریکہ، یُو کے (UK)، کیوبیک اور البرٹا (کینیڈا)، کیوبا، کریمیا، سیواستوپول، ایران، شام، شمالی کوریا، جنوبی کوریا، سوڈان، چین، ہانگ کانگ، ریپبلک آف سیچلز اور برموُدا میں دستیاب نہیں۔

فیمیکس پر کون کونسے کوائنز حمایت یافتہ ہیں؟

فیمیکس 250 سے زیادہ اثاثوں، 137 سے زیادہ کونٹریکٹ تجارتی پیئرز، اور 238 سے زیادہ سپاٹ تجارتی پیئرز کو حمایت فراہم کرتا ہے۔ صارفین ان چند کرپٹوز کو اس ایکسچینج پر خرید/فروخت/ٹریڈ کر سکتے ہیں: BTC, ETH, USDT, DOGE, XRP, LINK, ADA, ALGO, ATOM, MANA, SHIB, APE, FTM, COMP, ZEC, MATIC ، LTC، AAVE، SAND اور DOT۔

فیمیکس کی فیسیں کیا ہیں؟

فیمیکس مُکمّل خدمات فراہم کرنے والا ایک پلیٹ فارم ہے، جو اپنی فیسوں کے ماڈل کی وجہ سے اس نوعیت کے دیگر پلیٹ فارمز سے یکسر مُختلف دکھائی دیتا ہے۔ یہ ایکسچینج (مارکیٹ میکرز، اور ٹیکرز کے لیے لین-دین کی قدر کا 0.1%، اور بلند-حُجم والے تاجروں کے لیے خصوصی رعایت کے ساتھ)، 0.1% اسپاٹ فیس چارج کرتا ہے۔ کونٹریکٹ ٹریڈنگ فیس، میکر-ٹیکر(maker-taker) ماڈل پر مبنی ہے، جس میں فیمیکس مارکیٹ-ٹیکرز کے لیے 0.06%, اور مارکیٹ-میکرز کے لیے 0.01% چارج کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی مد میں کرپٹو ڈپازٹس کے لیے کوئی فیس نہیں لیتا۔ مزید تفاصیل کے لیے فیسوں کی تشکیل دیکھیے۔

کیا فیمیکس پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

صارفین 100x لیوریج تک تجارت کر سکتے ہیں۔ فیمیکسTHUSD, BTCUSD, LTCUSD, LINKUSD, XRPUSD XTZUSD جیسے دائمی معاہدوں کی لیوریج ٹریڈنگ پیش کرتا ہے۔

#نامPairآخری اپ ڈیٹ