Raydium کیا ہے؟

Raydium خودکار مارکیٹ میکر اے‑ایم‑ایم ماڈل کے ساتھ Solana پر مبنی ایک غیر مرکزی ایکسچینج یعنی DEX ہے۔ صارفین اس پرتبادلہ، اور تجارت کرکے لیکویڈیٹی فراہم کنندہ بن سکتے ہیں۔ یہ ایکسچینج Serum کو — جومرکزی آرڈر بُک کے ساتھ Solana پر مبنی ایک اور ایکسچینج ہے — لیکویڈیٹی فراہم کرتا ہے۔ لہذا، Raydium صارفین آرڈرز کے بہاؤ، اور Serum کی لیکویڈیٹی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ عمل اسکے برعکس بھی ہو سکتا ہے۔ علاوہ از این، یہ پلیٹ فارم قیمت کے تبادلے کی بہترین خصوصیت پیش کرتا ہے، جسکے ذریعے ایک خود کار طریقے کے مطابق یہ طے کیا جاتا ہے کہ ایک ٹوکن کا تبادلہ کس طرح ارزاں ثابت ہوگا ہو گا؟ آیا Serum آرڈر بُک کے ذریعے، یا براستہ لیکویڈیتی پول؟

صارفین لیکویڈیٹی بھی شامل کر سکتے ہیں۔ وہ LP ٹوکن وصول کر سکتے ہیں، جو جمع کیے گئے اثاثوں کےتناسب کی نمائیدگی کرتے ہیں۔ ہر مرتبہ ٹوکن کے تبادلے پر، LP ٹوکن ہولڈرز تجارتی حجم کا 0.22% وصول کرتے ہیں۔ یہ پول کو فراہم کی جانے والی لیکویڈیٹی کے تناسب کو مد نظر رکھ کر تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ بلا اجازت پولز تخلیق کرنے کا اختیار بھی موجود ہے، جو Serum آرڈر بک پر بھی آرڈر دے گا۔ اس طرح، صارفین اپنی مرضی کے مطابق کوئی بھی ٹوکن پیئرز شامل کر کے ٹریڈنگ فیس کا ایک حصہ کما سکتے ہیں۔

مقامی RAY ٹوکن اضافی ٹوکن کے حصول کے لیے اسٹیکنگ پر لگایا جا سکتا ہے۔ یہ بحیثیت حاکمیتی ٹوکن بھی کام کرتا ہے جسے ایکسچینج پر بہتری لانے والی تجاویز اور فیسوں کے ڈھانچے سے متعلق رائے دہی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Raydium کے بانی کون ہیں؟

ایکسچینج کی بنیاد فرضی ناموں کے حامل دو افراد نے رکھی تھی، جوAlphaRay اور XRay کہلاتے ہیں۔ AlphaRay اجناس میں الگورتھمک تجارت کا پس منظر رکھتے ہیں۔ XRay آٹھ سالہ تجارتی تجربے کے ساتھ ڈویلپمنٹ ٹیم لیڈر ہیں۔ اس کے علاوہ، GammaRay اس ایکسچینج کے مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن ڈویژن کے سربراہ ہیں۔

Raydium کا آغاز کب ہوا؟

Radium اکّیس فروری، سن 2022 کو لانچ کیا گیا۔

Raydium کہاں واقع ہے؟

یہ ایکسچینج اپنے Crunchbase پروفائل پر اپنی جائے وقوع کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کرتا۔

Raydium کی جانب سے ممنوعہ قرار دئے جانے والے ممالک

Raydium پروٹوکول بیلاروس، وسطی افریقی جمہوریہ، جمہوری ریپبلک کانگو، شمالی کوریا، کریمیا، ڈونیٹسک اور یوکرین کے لوہانسک علاقوں، کیوبا، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، جنوبی سوڈان، شام، کے باشندوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ بشمول امریکہ، یمن، زمبابوے اور کوئی بھی دوسرا دائرہ اختیار جس میں پروٹوکول تک رسائی یا اسکا استعمال ممنوع ہو۔

Raydium کی جانب سے معاونت یافتہ کوائینز

Raydium سولانا پر مبنی تمام SPL ٹوکنز کو سپورٹ کرتا ہے۔

Raydium کی فیسں کتنی ہیں؟

یہ الفاظ ضبط تحریر میں لاتے وقت، ٹوکنز کے تبادلے پر 0.25% ٹریڈنگ فیس وصول کی جاتی ہے، جس میں سے 0.22% رقم لیکویڈیٹی پولز کو فیس کے انعام کے طور پر واپس کی جاتی ہے، اور 0.03% اسٹیکنگ کرنے والے پول میں تقسیم کر دی جاتی ہے۔

کیا Raydium پر لیوریج یا مارجن ٹریڈ کا استعمال ممکن ہے؟

Raydium، لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کی خدمات پیش نہیں کرتا۔

#نامPairآخری اپ ڈیٹ