Upbit کیا ہے؟

فی الوقت، تجارتی حجم کے لحاظ سے Upbit جنوبی کوریا کا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے۔ یہ پلیٹ فارم صارفین کو کرپٹو کرنسیوں اور Bitcoin کے پیئرز پر مشتمل ایک وسیع انتخاب کے ذریعے جنوبی کوریائی ون (KRW) کے باالمُقابل تجارت کی اجازت دیتا ہے۔ اپنے امریکی شراکت دار Bitrex نامی کریپٹو کرنسی ایکسچینج سے ملنے والی مدد کے طفیل، کمپنی نے اپنے آغاز کے تین مہینے کے اندر اندر قابل تعریف وسعت ریکارڈ کی۔

ایکسچینج کی ایک منفرد خصوصیت، اسکا Kakao Stock پلیٹ فارم کے ذریعے کرنسیوں کی تجارت کرنے کا اختیار ہے، جو Kakaotalk میسنجر پر بنایا گیا ہے۔ یہ کوریائی صارفین کے لیے ڈیجیٹل اثاثوں کی تجارت کو اتنا ہی سادہ بنا دیتا ہے، جتنا آسان میسجنگ ایپ (messaging app) کا استعمال ہوتا ہے۔

دسمبر، سن 2017 کے دوران، جب کرپٹو کرنسی ایک ھیجان کے نقطہ عروج پر تھا، اس پلیٹ فارم پر تجارتی حجم اوسطاً $4.5 بلین یومیہ تک پہنچا، جسکا ایک دن کا ریکارڈ $11 بلین بھی رہا۔

Upbit کے بانی کون ہیں؟

Dunamu کے CEO سونگ چی‑ھیونگ (Song Chi-Hyung) ہی Upbit کے بانی ہیں۔ وہ جنوبی کوریا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔ اپنی ہولڈنگ کمپنی Dunamu کے ذریعے، Upbit انٹرنیت کی ایک بہت بڑی کمپنی Kakao Corporation سے فنڈنگ اکھتی کرنے کے قابل ہوئی، اور اکتوبر، سن 2017 کے دوران، یو ایس اے میں قائم شدہ Bittrex کے ساتھ شراکت داری کر لی۔

Song نے 1990 کی دہائی کے آخر میں ایک IT فرم میں اپنی پہلی ٹیکنیکل ملازمت سے پہلےکمپیوٹر سائنس اور معاشیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

Bybit کا آغاز کب ہوا؟

یہ آن لائن تجارتی پلیٹ فارم 24 اکتوبر، سن 2017 میں لانچ کیا گیا۔

Upbit کہاں واقع ہے؟

کمبنی کا صدر دفتر سیئول، جنوبی کوریا میں واقع ہے۔ تاہم، سن 2018 کے اواخر میں اس نے جنوب مشرقی ایشیاء میں پھیلنا شروع کیا، جسکی ابتداء 30 اکتوبر کو سنگاپور میں ایک شاخ قائم کرنے سے ہوئی۔ اسکے بعد کے اہداف میں انڈونیشیا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

Upbit کی جانب سے ممنوعہ ممالک

یہ ایکسچینج Active Sanctions Programs کے تحت یو ایس اے ممالک میں مقیم افراد کے لئے دستیاب نہیں۔ FAFT میں بلند خطرے سے دوچار دائرہ اختیار کو بھی اس کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کی دسترس حاصل نہیں ہے۔

کون سے کوائنز کو Upbit کی معاونت حاصل ہے؟

فی الوقت اس ایکسچینج پر 170 سے زیادہ کوائنز اور 288 تجارتی پیئرز دستیاب ہیں۔

Upbit کی فیسیں کتنی ہیں؟

اگرچہ یہ ایکسچینج، ڈپازٹس پر کوئی فیس نہیں لیتا، تاہم واپسی کی فیسیں عام طور پر واپس لی گئی کریپٹو کرنسیوں کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ اس کی ٹریڈنگ فیسیں بھی جنوبی کوریا کے بیشتر ایکسچینجز کی طرف سے لی جانے والی فیسوں کے مُطابق، لینے اور بنانے والوں، دونوں کے لیے 0.25% ہے۔

کیا Upbit پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

اکتوبر، سن 2022 تک، اس پلیٹ فارم نے مارجن ٹریڈنگ کی معاونت نہیں کی تھی۔

#نامPairآخری اپ ڈیٹ