Zaif کیا ہے؟

Zaif ایک جاپانی مرکزی کریپٹو کرنسی ایکسچینج (CEX) ہے۔ یہ جاپانی فنانشل سروسز ایجنسی (JFSA) سے لائسنس یافتہ اوّلین کرپٹو ایکسچینجز میں سے ایک تھا۔ ستمبر، سن 2018 تک، اسے ٹرن اوور کے لحاظ سے 35 ویں سب سے بڑے کریپٹو کرنسی ایکسچینج کا درجہ حاصل تھا۔ تاہم، 14 ستمبر، سن 2018 کو، ایکسچینج کے ہاٹ والیٹس ہیک کر لیے گئے، جن میں سے $60 ملین کے برابر کرپٹو کرنسی چوری ہو گئی تھی۔

اس واقعے کے بعد، Zaif نے کام معطل کر دیا، اور FISCO کے ساتھ ایک معاہدہ نجات کیا، جو ایک جاپانی بروکریج فرم ہے، جس نے 5 بلین ین یعنی ($44.675 ملین) کی مالی مدد فراہم کی۔ نومبر کے دوران، Zaif کو FISCO ڈیجیٹل اثاثہ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ہاتھ فروخت کر دیا گیا۔

Zaif کے بانی کون ہیں؟

کمپنی کی بنیاد Tech Bureau کے CEO، تکاؤ اسایاما (Takao Asayama) نے رکھی تھی۔ Tech Bureau نے Zaif کو اس وقت تک چلایا جب تک کہ FISCO نے اسے سن 2018 کے آخر میں خرید نہیں لیا۔ اشاعت کے وقت، Ryuji Yagi نے اس پلیٹ فارم کی سربراہی کی۔ انتظامیہ کے دیگر ٹیم ممبران میں Toshiya Kotake, Norifumi Imai, Takayoshi Abe, Kenji Yamaguchi اور Osamu Fukami شامل ہیں۔

CoinMarketCap ان افراد کے پس منظر کی تصدیق نہیں کر سکا کیونکہ ان میں سےاکثر کی پروفائلز LinkedIn پر موجود نہیں۔

Zaif کا آغاز کب ہوا؟

Zaif جون 16، سن 2014 میں نمودار ہوا۔

Zaif کہاں واقع ہے؟

Zaif جاپان کے مصروف ترین شہر ٹوکیو کے نواح میں مصروف عمل ہے۔

Zaif کی جانب سے ممنوعہ ممالک

CoinMarketCap اس بات کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے کہ آیا کسی ملک میں Zaif کے استعمال پر پابندی ہے۔ ایکسچینج پر استعمال ہونے والی زیادہ تر زبان جاپانی ہے۔ اسی لئے کمپنی کی جانب سے اگست 2022 کے دوران ایک اعلان میں کہا گیا تھا کہ، پلیٹ فارم "فی الحال بیرون ممالک میں مقیم صارفین کے لیے اکاؤنٹ کھولنےکی درخواستیں قبول نہیں کر رہا۔ اسکے علاوہ، اگر آپ ایک ایسے صارف ہیں جس نے اپنی شناخت کی تصدیق ماضی کے دوران مکمل کی ہے، تو ہم اپنی صوابدید کے تحت اسے استعمال کرنے سے انکار کر سکتے ہیں۔"

Zaif پر کون سے کوائنز معاونت یافتہ ہیں؟

تجارتی پلیٹ فارم محدود تعداد میں ڈیجیٹل اثاثے پیش کرتا ہے۔ صرف دس کوائینز اور 14 مارکیٹوں کے ساتھ، BTC/JPY اس ایکسچینج پر سب سے زیادہ فعال تجارتی پیئر ہے۔

Zaif کی فیسیں کتنی ہیں؟

Zaif کرپٹو کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں کم ترین فیسیں وصول کرتا ہے — لینے والوں کے لیے 0.10% اور اسپاٹ ٹریڈنگ مارکیٹ بنانے والوں کے لیے بالکل مفت۔

کیا Zaif پر لیوریج یا مارجن ٹریڈنگ کا استعمال ممکن ہے؟

صارفین ایکسچینج پلیٹ فارم پر 7.7x کی حد تک لیوریج کے ساتھ مارجن پر تجارت کر سکتے ہیں۔

#نامPairآخری اپ ڈیٹ